شہری ہوابازی کی وزارت

اڑان کے تحت، 453 روٹس شروع کئے جا چکے ہیں، 2 واٹر ایروڈروم اور 9 ہیلی پورٹ  سمیت  70 ہوائی اڈوں کو   آپریشنل بنایا جارہا ہے


اڑان کی 2.15 لاکھ سے زیادہ پروازیں چلائی  چکی ہیں اور اب تک 1.1 کروڑ سے زیادہ مسافروں نے اڑان پروازوں کے فوائد حاصل کیے ہیں

Posted On: 08 DEC 2022 5:18PM by PIB Delhi

شہری ہوابازی کے وزیر  جیوتیرادتیہ ایم سندھیا  نےآج لوک سبھا میں سوالات کے جواب  میں  بتایا کہ  شہری ہوا بازی کی وزارت نے 21 اکتوبر 2016 کو علاقائی کنکٹی وٹی کی  اسکیم  (آر سی ایس)- اڑان(اڑے دیش کا عام ناگرک) کا آغاز کیا  جس کا مقصد علاقائی فضائی کنکٹی وٹی  کو تحریک دینا اور  عوام کے لئے  ہوائی جہاز کے  سفر کو  سستا بنانا تھا۔ 29 نومبر 2022 تک، اڑان کے تحت بولی لگائی جانے  کے چار دوروں کے بعد، 453 روٹس شروع ہو چکے ہیں اور 2 واٹر ایروڈوم اور 9 ہیلی پورٹ سمیت 70 ہوائی اڈوں کو آپریشنل بنایا جارہا ہے ۔ اڑان کی 2.15 لاکھ سے زیادہ پروازیں چلائی چکی ہیں اور اب تک 1.1 کروڑ سے زیادہ مسافروں نے اڑان پروازوں کے فوائد حاصل کیے ہیں۔ یہ اسکیم ٹیئر-2 اور  ٹیئر- 3 شہروں کو سستے ہوائی کرایوں پر فضائی کنکٹی وٹی  فراہم کرنے میں کامیاب رہی ہے اور  اس نے لوگوں کے سفر کے طریقے کو تبدیل کیا ہے۔

  اڑان اسکیم ، اسکیم کے نوٹیفکیشن کی تاریخ سے 10 سال کی مدت کے لیے لاگو ہوگی۔ حکومت نے اسکیم کے جاری رہنے  کے دوران 1000 اڑان روٹس  کو آپریشنل بنانے اور 2024 تک 100  عدم توجہی کا شکار  اور   کم توجہ   پانے والے  ہوائی اڈوں/ہیلی پورٹس/واٹر ایروڈرومز کو بحال کرنے/فروغ دینے کا ہدف مقرر کیا ہے۔ ریاستی حکومتوں، ایئرپورٹس اتھارٹی آف انڈیا، پبلک سیکٹر انڈرٹیکنگس اور سول انکلیو کے موجودہ عدم توجہی کا شکار  اور   کم توجہ  پانے  والے  ہوائی اڈوں /ہوائی پٹیوں کی بحالی کے لیے 4500 کروڑ روپے کے بجٹ کو منظوری دی ہے۔  اسکیم کو نافذ  کرنے والی ایجنسی ایئر پورٹ  اتھارٹی آف انڈیا (اے اے آئی)،  اڑان کے تحت استفادہ کرنے والے  ایروڈرومز کی بحالی/فروغ کے لیے پیش رفت کی نگرانی کرتی ہے اور اس کا وقتاً فوقتاً    متعلقین کی مشاورت سے وزارت کے ذریعے جائزہ لیا جاتا ہے۔

اڑان کے تحت 2024 تک  بحالی/اپ گریڈیشن کے لیے 68 شناخت شدہ ایروڈرومز کی تفصیلات ضمیمہ میں ہیں۔

ضمیمہ

اڑسٹھ  شناخت شدہ آر سی ایس ایروڈوم کی فہرست، جنہیں  2024 تک آپریشنل بنایا جائے گا

نمبر شمار

ریاست کا نام

ہوائی اڈے کا نام

ہوائی اڈہ/ ہیلی پورٹ ( ایچ)/ واٹر ایروڈروم (ڈبلیو اے)

  1.  

انڈمان اور نکوبار

کیمپ بیل بے

ہوائی اڈہ

  1.  

انڈمان اور نکوبار

کار نکوبار

ہوائی اڈہ

  1.  

انڈمان اور نکوبار

ہیولاک  (ڈبلیو)

ڈبلیو اے

  1.  

انڈمان اور نکوبار

لانگ آئی لینڈ  (ڈبلیو)

ڈبلیو اے

  1.  

انڈمان اور نکوبار

نیل آئی لینڈ  (ڈبلیو)

ڈبلیو اے

  1.  

انڈمان اور نکوبار

شب پور

ہوائی اڈہ

  1.  

آندھرا پردیش

پرکاسم بیراج (ڈبلیو)

ڈبلیو اے

  1.  

اروناچل پردیش

ڈیپا ریزو (ایچ)

ہیلی پورٹ

  1.  

اروناچل پردیش

ایٹا نگر (ایچ)

ہیلی پورٹ

  1.  

اروناچل پردیش

ٹیوٹنگ  (ایچ)

ہیلی پورٹ

  1.  

اروناچل پردیش

والونگ  (ایچ)

ہیلی پورٹ

  1.  

اروناچل پردیش

یِنگ ہوئنگ  (ایچ)

ہیلی پورٹ

  1.  

اروناچل پردیش

زیرو (ایچ)

ہیلی پورٹ

  1.  

آسام

گوہاٹی ریور فرنٹ(ڈبلیو)

ڈبلیو اے

  1.  

آسام

ناگاؤں (ایچ)

ہیلی پورٹ

  1.  

آسام

اُمرانگسو ریزروائر (ڈبلیو)

ڈبلیو اے

  1.  

چھتیس گڑھ

امبیکاپور

ہوائی اڈہ

  1.  

دمن اور دیو

دمن

ہوائی اڈہ

  1.  

ہریانہ

امبالہ

ہوائی اڈہ

  1.  

ہماچل پردیش

بڈی (ایچ)

ہیلی پورٹ

  1.  

ہماچل پردیش

منالی  (ایچ)

ہیلی پورٹ

  1.  

ہماچل پردیش

شملہ  (ایچ)

ہیلی پورٹ

  1.  

جھارکھنڈ

بوکارو

ہوائی اڈہ

  1.  

جھارکھنڈ

دمکا

ہوائی اڈہ

  1.  

جھارکھنڈ

ہزاری باغ

ہوائی اڈہ

  1.  

جھارکھنڈ

جمشید پور

ہوائی اڈہ

  1.  

لداخ

کارگل

ہوائی اڈہ

  1.  

لداخ

تھوائس

ہوائی اڈہ

  1.  

لکشدیپ

کاوارَتی

ڈبلیو اے

  1.  

لکشدیپ

منی کوئے

ڈبلیو اے

  1.  

مہاراشٹر

امراوتی

ہوائی اڈہ

  1.  

مہاراشٹر

رتناگیری

ہوائی اڈہ

  1.  

مہاراشٹر

شولہ پور

ہوائی اڈہ

  1.  

منی پور

جریبام (ایچ)

ہیلی پورٹ

  1.  

منی پور

مورہ (ایچ)

ہیلی پورٹ

  1.  

منی پور

پاربنگ (ایچ)

ہیلی پورٹ

  1.  

منی پور

تمینگ لونگ (ایچ)

ہیلی پورٹ

  1.  

منی پور

تھانلون (ایچ)

ہیلی پورٹ

  1.  

اوڈیشہ

راورکیلا

ہوائی اڈہ

  1.  

اوڈیشہ

اتکیلا

ہوائی اڈہ

  1.  

راجستھان

کوٹا

ہوائی اڈہ

  1.  

راجستھان

اترلائی

ہوائی اڈہ

  1.  

تمل ناڈو

نئی ویلی

ہوائی اڈہ

  1.  

تمل ناڈو

رامناد

ہوائی اڈہ

  1.  

تمل ناڈو

تنجور

ہوائی اڈہ

  1.  

تمل ناڈو

ویلور

ہوائی اڈہ

  1.  

تلنگانہ

ناگرجنا ساگر (ڈبلیو)

ڈبلیو اے

  1.  

اتر پردیش

علی گڑھ

ہوائی اڈہ

  1.  

اتر پردیش

ایودھیا (فیض آباد)

ہوائی اڈہ

  1.  

اتر پردیش

اعظم گڑھ

ہوائی اڈہ

  1.  

اتر پردیش

چترکوٹ

ہوائی اڈہ

  1.  

اتر پردیش

فرصت گنج

ہوائی اڈہ

  1.  

اتر پردیش

غازی پور

ہوائی اڈہ

  1.  

اتر پردیش

جھانسی

ہوائی اڈہ

  1.  

اتر پردیش

میرٹھ

ہوائی اڈہ

  1.  

اتر پردیش

مرادآباد

ہوائی اڈہ

  1.  

اتر پردیش

میئر پور (کوربا)

ہوائی اڈہ

  1.  

اتر پردیش

سرساوا (سہارنپور)

ہوائی اڈہ

  1.  

اتر پردیش

شراوستی

ہوائی اڈہ

  1.  

اتراکھنڈ

دھارچولا (ایچ)

ہیلی پورٹ

  1.  

اتراکھنڈ

جوشی مٹھ (ایچ)

ہیلی پورٹ

  1.  

اتراکھنڈ

مسوری (ایچ)

ہیلی پورٹ

  1.  

اتراکھنڈ

نینی تال (ایچ)

ہیلی پورٹ

  1.  

اتراکھنڈ

ہریدوار (ایچ)

ہیلی پورٹ

  1.  

اتراکھنڈ

رام نگر (ہچ)

ہیلی پورٹ

  1.  

مغربی بنگال

برن پور

ہوائی اڈہ

  1.  

مغربی بنگال

کوچ بہار

ہوائی اڈہ

  1.  

مغربی بنگال

کلائی کنڈا

ہوائی اڈہ

 

 

اڑسٹھ   آر سی ایس ایروڈومز کی مندرجہ بالا فہرست 30  نومبر 2022 کی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

U-13521



(Release ID: 1881938) Visitor Counter : 138


Read this release in: English , Manipuri