سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

قومی شاہراہوں کی تعمیر

Posted On: 08 DEC 2022 12:52PM by PIB Delhi

سڑک ٹرانسپورٹ  اورشاہراہوں  کے مرکزی وزیرجناب نتن گڈکری نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب  میں یہ جانکاری فراہم کی ہے کہ وزارت  نے نومبر  2022تک تعمیر کے گئیں 4766کلومیٹر طویل سڑکوں کے مقابلے سال 23-2022کے دوران 12200کلومیٹرقومی شاہرائیں تعمیر کرنے کا ہدف مقررکیاہے ۔

‘‘بھارت مالاپری یوجنا’’ کے تحت ، ملک میں شاہراہیں /ایکسپریس ویز تعمیر کرنے کے علاوہ ، جن سے بھارت کی معیشت  کے لئے مطلوبہ سازوسامان اور خدمات  کی اثرانگیزی  میں سہولت فراہم ہوتی ہے ، 35ملٹی موڈل لاجسٹسکس  پارک (ایم ایم ایل پیز)بھی تعمیر کئے جائیں گے ۔ یہ ایم ایم ایل پیز ، تجارتی سامان کو ایک جگہ جمع کرنے اور تقسیم کرنے سے متعلق بڑے مراکز کے طورپر کام کریں گے ۔ ملک میں 35 ایم ایم ایل پیزکے ساتھ ساتھ بھارت مالاپری یوجنا کے نفاذ کی بدولت لاجسٹسکس  کی اثرانگیزی میں مزید اضافہ ہونے کا امکان ہے ۔ بھارت مالاپری یوجنا  کے تحت منظورشدہ 35 ایم ایم ایل پیزکی مہاراشٹر اوراڈیشہ سمیت ریاستوں کے لحاظ سے فہرست ضمیمہ –I  میں منسلک ہے ۔

بھارت مالاپری یوجنا کے تحت ، پورے نیٹ ورک پربھیڑبھاڑ یا رکاوٹ کے ایسے 191پوائنٹس کی نشاندہی کی گئی۔ ان 191 پوائنٹس میں سے 56بھیڑبھاڑ والے پوائنٹس میں بھیڑبھاڑ یارکاوٹیں کم کرنے سے متعلق پروجیکٹس پہلے ہی مکمل کئے جاچکے ہیں ، جبکہ 83ایسے پوائنٹس پرکام جاری ہے جبکہ باقی 52پوائنٹس پربھیڑبھاڑ کم کرنے کاکام مالی سال 25-2024تک تفویض کردیاجائے گا۔ مہاراشٹر اور اڈیشہ سمیت پورے ملک میں بھیڑبھاڑ والے پوائنٹس اوران کی بہتری سےمتعلق  صورتحال کی رپورٹ ضمیمہ –IIمیں منسلک ہے ۔ قومی شاہراہوں  اورایکسپریس ویز کو محفوظ بنانے کے لئے  ابھی تک کسی تجویز کو منظوری نہیں دی گئی ہے ۔

***********

(ش ح ۔ع  م۔ ع آ)

U -13476


(Release ID: 1881738) Visitor Counter : 128
Read this release in: English , Marathi , Tamil