کامرس اور صنعت کی وزارتہ

آٹوموبائل کی برآمدات کل تعداد21-2020 میں 41,34,047 سے بڑھ کر22-2021 میں 56,17,246 ہوگئی، جس میں 35.9 فیصد کی مثبت نمو درج کی گئی

Posted On: 07 DEC 2022 5:33PM by PIB Delhi

تجارت و صنعت کی وزارت میںوزیر مملکت محترمہ انوپریہ پٹیل نے آج ایک پارلیمانی سوال کے جواب میں بتایا کہ آٹوموبائل کی برآمدات کل تعداد 21-2020 میں 41,34,047 سے بڑھ کر 2021-22 میں 56,17,246 ہوگئی، جس میں 35.9 فیصد کی مثبت نمو درج کی گئی۔ اس میں سے کاروں سمیت مسافر گاڑیوں کی برآمد21-2020 میں 4,04,397 سے بڑھ کر22-2021 میں 5,77,875 ہوگئی، جس میں 42.9 فیصدکا مثبت اضافہ درج کیا گیا ہے۔

پچھلے تین سالوں اور رواں سال کے دوران کاروں سمیت ہندوستان کی گاڑیوں کی برآمدات ذیل میں دی گئی ہیں:

 

(Number of Vehicle) Category

2019-20

2020-21

2021-22

Passenger Cars

4,75,801

2,64,907

3,74,986

Utility Vehicles

1,83,468

1,37,842

2,01,036

Vans

2,849

1,648

1,853

Total Passenger Vehicles

6,62,118

4,04,397

5,77,875

M&HCVs

22,333

17,548

32,181

LCVs

38,046

32,786

60,116

Total Commercial Vehicles

60,379

50,334

92,297

Three Wheelers

5,01,651

3,93,001

4,99,730

Scooters

3,69,998

2,32,020

3,50,330

Motorcycles

31,35,548

30,42,453

40,82,442

Mopeds

13,859

8,313

10,246

Total Two Wheelers

35,19,405

32,82,786

44,43,018

Quadricycle

5,185

3,529

4,326

Grand Total

47,48,738

41,34,047

56,17,246

 

حکومت ہند آٹوموبائل کی برآمد کو بڑھانے کے لیے مختلف  سرگرم اقدامات کر رہی ہے، جو حسب ذیل ہیں:

  1. غیر ملکی تجارتی پالیسی(20-2015) کو کووڈ-19 کی وبائی صورتحال کے پیش نظر 2023-03-31 تک بڑھا دیا گیا ہے۔
  2. مختلف اسکیمیں جیسے ایڈوانس اتھارٹی، ایکسپورٹ پروموشن کیپٹل گڈس اسکیم، برآمداتی مصنوعات پر  ڈیوٹیزاور ٹیکس کی معافی (آر او ڈی ٹی ای پی) وغیرہ فراہم کئے گئے ہیں۔
  3. ہندوستان کی برآمدات کو فروغ دینے کے لیے بیرون ملک ہندوستانی مشنوں کے سرگرم کردار کو بڑھایا گیا ہے اور برآمدات کی نگرانی کے لیےنِریات پورٹل تک رسائی فراہم کی گئی ہے۔
  4. آربی آئی نے ہندوستانی روپوں میں رسیدبل، ادائیگی، اور تجارتی تصفیہ کے لیے اضافی انتظامات  کے قیام  کا فیصلہ کیا ہے۔
  5. حکومت ہند نے حال ہی میں آزاد تجارتی معاہدوں (ایف ٹی ایز) پر دستخط کیے ہیں جن میں متحدہ عرب امارات اور آسٹریلیا کے ساتھ تجارتی معاہدے شامل ہیں تاکہ آٹوموبائل انڈسٹری کے علاوہ  دیگر کے ساتھ اپنی پسند کی مارکیٹ  تک رسائی حاصل کی جا سکے۔
  6. حکومت ہند نے آٹوموبائل اور گاڑیوں کے پرزے کی صنعت کے لیے پروڈکشن لنکڈ انسینٹیو (پی ایل آئی) اسکیم کو منظوری دی ہے جس میں پانچ سالوں کی مدت میں 25,938 کروڑ روپے کے بجٹ کے اخراجات شامل ہیں۔
  7. حکومت نے وقتاً فوقتاً ہندوستانی موٹر گاڑیوں کے معیارات کو عالمی معیارات سے ہم آہنگ کرنے کے لیے مختلف ضوابط کو نوٹیفائی کیا ہے۔

 

تجارت و صنعت کی وزارت میں وزیر مملکت محترمہ انوپریہ پٹیل نے آج ایک پارلیمانی سوال کے جواب میں یہ بات کہی۔

************

ش ح۔ ع ح

UNO:13460



(Release ID: 1881737) Visitor Counter : 88


Read this release in: English