کامرس اور صنعت کی وزارتہ

برآمد شدہ مصنوعات  پر ڈیوٹیز اور ٹیکسوں کی معافی سے (آر او ڈی ٹی ای پی )متعلق اسکیم کو  15.12.2022 سے  کیمیاوی،دواسازی اورلوہے   اور  فولاد کی اشیاء  کیلئے بڑھا دیا گیا

Posted On: 07 DEC 2022 8:15PM by PIB Delhi

برآمدات کو فروغ دینے کے لیے ایک بڑا قدم اٹھاتے ہوئے، مرکز نے آج  کیمیاوی شعبہ، دواسازی کا شعبہ اور  لوہے اور فولاد کی اشیاء کی برآمدات کو باب 28،29،30 اور اشیاءکے آئی ٹی سی (ایچ ایس)شیڈیول کے 73 کے تحت شامل کرکےآر او ڈی ٹی ای پی اسکیم (برآمد شدہ مصنوعات پر ڈیوٹیز اور ٹیکسوں کی معافی) کے دائرہ کار کو مزید بڑھا دیاہے

اشیاء کی توسیعی فہرست کا اطلاق 15 دسمبر 2022 سے کی جانے والی برآمدات پر ہو گا۔ یہ صنعت کا دیرینہ مطالبہ تھا جسے  منظور کر لیا گیا ہے اور اس سے ہماری برآمدات اور عالمی منڈیوں میں مسابقت کو فروغ ملے گا اورروزگار کے مواقع پیدا ہوں گے اور مجموعی معیشت  کی وسعت  میں مدد ملے گی۔ ضمیمہ آر4 کے تحت  اہل برآمداتی اشیاء کی توسیع شدہ فہرست موجودہ 8,731 برآمدی اشیاء (8 ہندسوں کی ٹیرف لائنز) سے بڑھ کر 10,342 برآمدی اشیاء (8 ہندسوں کی ٹیرف لائنز) ہو جائے گی۔

آر او ڈی ٹی ای پی  عالمی سطح پر تسلیم شدہ اصول پر مبنی ہے کہ ٹیکس اور ڈیوٹیز برآمد نہیں کی جانی چاہئیں، اور برآمد شدہ مصنوعات پر عائد ٹیکس اور لیویز یا تو مستثنیٰ  ہونا چاہئے یا برآمد کنندگان کو بھیجے جانے چاہئیں۔ آر او ڈی ٹی ای پی اسکیم برآمد کنندگان کو ایمبیڈڈ مرکزی، ریاستی اور مقامی ڈیوٹیز/ٹیکس میں چھوٹ/ریفنڈ کرتی ہے جن پر ابھی تک چھوٹ/ریفنڈ نہیں کیا  کیا جارہا تھا۔ اس اسکیم کو یکم جنوری 2021 سے لاگو کیا جا رہا ہے ۔

واضح رہے کہ حکومت ملکی صنعت کو سپورٹ کرنے اور اسے بین الاقوامی منڈیوں میں مزید مسابقتی بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑ رہی ہے۔ برآمدات پر مبنی صنعتوں میں اصلاحات کی جا رہی ہیں اور انہیں بہتر طریقہ کار سے متعارف کرایا جا رہا ہے تاکہ ان کی مسابقت میں اضافہ ہو، برآمدات کو فروغ دیا جا سکے، روزگار پیدا کیا جا سکے اور مجموعی معیشت میں  تعاون کیاجا سکے۔ یہ ایک آتم نربھر بھارت کی تعمیر کے وژن کو حاصل کرنے میں بہت کارآمد ثابت ہوگا۔

موجودہ دور میں، جب روس-یوکرین تنازعہ کی وجہ سے کچھ ترقی یافتہ منڈیوں میں کساد بازاری کے آثار اور سپلائی چین میں رکاوٹوں کی وجہ سے برآمدات کو مشکلات کا سامنا ہے، آر او ڈی ٹی ای پی کی توسیع جیسے کیمیاوی،دواسازی اور  لوہے اور فولاد کی اشیاء جیسے عام  شعبوں تک ان شعبوں کی برآمدی مسابقت کو بڑھانے کا امکان ہے۔

****

ش ح۔ ع ح

UNO:13457



(Release ID: 1881722) Visitor Counter : 276


Read this release in: English