وزارتِ تعلیم
بچوں کی نفسیاتی-سماجی صحت اور بہبود
Posted On:
07 DEC 2022 4:52PM by PIB Delhi
وزیر مملکت برائے تعلیم محترمہ انپورنا دیوی نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ۔وزارت تعلیم نے نیشنل کونسل آف ایجوکیشنل ریسرچ اینڈ ٹریننگ (این سی ای آر ٹی) کی مدد سے قومی تعلیمی پالیسی 2020 کے تناظر کو مدنظر رکھتے ہوئے دماغی صحت کا سروے کیا تھا جس میں طلباء کو مجموعی ترقی فراہم کرنے کی غرض سے اُن کی ذہنی صحت اور تندرستی پر زور دیا گیا ہے۔ یہ سروے طلباء کی ذہنی صحت کے حوالے سے تاثرات جاننے کے لیے کیا گیا تھا۔ سروے کے آئٹمز نے طالب علموں کو ان پہلوؤں پر اپنے احساسات اور جذبات کی عکاسی کرنے اور ان کا خود جائزہ لینے کا موقع فراہم کیا جو ان کی فلاح و بہبود کے تصور کو مثبت یا منفی طور پر متاثر کرتے ہیں۔ ملک بھر کے مختلف اسکولوں سے کلاس 6 سے 12 کے کل 3,79,842 طلباء نے اس سروے میں حصہ لیا۔ سروے رپورٹ وزارت تعلیم کی طرف سے 06 ستمبر 2022 کو جاری کی گئی تھی۔ سروے کے مجموعی نتائج بتاتے ہیں کہ: طلباء کی اکثریت نے اپنی زندگی میں اچھا کام کرنے کے لیے ذمہ داری کا اظہار کیا، وہ اسکول کی زندگی سے مطمئن ہیں، قابل اعتماد ہیں، سماجی حمایت کی تلاش میں ہچکچاہٹ محسوس نہیں کرتے۔ تاہم طالب علم کے ان کی جسمانی شکل، ذاتی اور اسکولی زندگی سے اطمینان اور اپنے جذبات اور خوشی کے تجربے کو بانٹنے کے لیے لوگوں کی دستیابی کے بارے میں جب وہ درمیانی سے ثانوی مرحلے میں جاتے ہیں، ان کے ردعمل میں کمی دیکھی گئی ہے۔
خوشی لڑکوں اور لڑکیوں دونوں کی طرف سے رپورٹ کردہ سب سے عام جذبات/احساس تھا۔ طلبا نے بھی بار بار موڈ میں تبدیلی کی اطلاع دی، مطالعہ، امتحانات اور نتائج کے بارے میں بے چینی محسوس کی جو مڈل سے سیکنڈری مرحلے تک بڑھی اور لڑکوں کے مقابلے لڑکیوں کی طرف سے زیادہ رپورٹ کی گئی۔ طالب علموں کی طرف سے اختیار کی گئی حکمت عملیوں سے یوگا اور مراقبہ ان کے سوچنے کے انداز میں تبدیلی ، جرائد لکھنے اور خود کی عکاسی کے لیے ان کی ترجیحات کا پتہ چلتا ہے۔
وزارت تعلیم نے ایک پہل شروع کی ہے، جسے ’منودرپن‘ کا نام دیا گیا ہے، جس میں طالب علموں، اساتذہ اور خاندانوں کو ذہنی صحت اور جذباتی تندرستی کے لیے کووڈ کے وبا کے دوران اور اس کے بعد کی نفسیاتی مدد فراہم کرنے کے لیے سرگرمیوں کی ایک وسیع رینج کا احاطہ کیا گیا ہے۔ ایک ورکنگ گروپ، جس میں تعلیم، دماغی صحت اور نفسیاتی مسائل کے شعبوں کے ماہرین اس کے ارکان کے طور پر شامل ہیں،طلباء کی ذہنی صحت کے مسائل اور خدشات کی نگرانی اور فروغ دینے اور ذہنی صحت اور نفسیاتی مسائل سے نمٹنے کے لیے مدد فراہم کرنے میں سہولت فراہم کرنے کے لیے اور مشاورتی خدمات، آن لائن وسائل اور ہیلپ لائن کے ذریعےکووڈ-19 لاک ڈاؤن کے دوران اور بعد کےنفسیاتی، سماجی پہلوؤں اور ذہنی صحت سے نمٹنے کے لئے قائم کیاگیا ہے۔ منودرپن پہل کے تحت وزارت تعلیم کی ویب سائٹ پر ایک ویب پیج (URL: http://manodarpan.education.gov.in) بنایا گیا ہے جس میں مشاورتی رہنما خطوط، اکثر پوچھے جانے والے سوالات (ایف اے کیوز)، عملی اشارات، پوسٹرز، ویڈیوز، طلبا کے لئے، اساتذہ؍فیکلٹی اور خاندانوں کے لئےنفسیاتی، سماجی سپورٹ کے لئے اوامر اورنواہی کو اپ لوڈ کر دیا گیا ہے۔ ایک قومی ٹول فری ہیلپ لائن (8448440632) اسکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں کے طلبا تک ملک گیر رسائی کے لیے، تاکہ انہیں کووڈ-19کی صورتحال کے دوران اور اس کے بعد ان کی ذہنی صحت اور نفسیاتی مسائل کو حل کرنے کے لیے ٹیلی کاؤنسلنگ فراہم کی جا سکے، قائم کی گئی ہے جو کہ 21 جولائی 2020 سے کام کر رہا ہے۔ تمام ریاستی اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی حکومتوں کو مشورہ دیا گیا کہ وہ اس وزارت کے منودرپن اقدام کی وسیع تشہیر کریں تاکہ دلچسپی رکھنے والے طلباء/اساتذہ/والدین ان خدمات کا بھرپور استعمال کر سکیں۔
این سی ای آر ٹی اساتذہ اور مشیران کی صلاحیت کو مضبوط کرنے میں مصروف ہے تاکہ طلباء کو ان کی جذباتی اور ذہنی تندرستی کے لیے مدد فراہم کی جا سکے، خوف سے نمٹنے میں مدد ملے اور ان سے نمٹنے کے طریقے تلاش کیے جا سکیں۔ این سی ای آر ٹی ٹیچر کونسلر ماڈل کے ساتھ گائیڈنس اینڈ کاؤنسلنگ (ڈی سی جی ایس) میں ڈپلومہ کورس پیش کرتا ہے تاکہ اساتذہ پڑھانے کے علاوہ تعلیمی، ذاتی اور کیریئر سے متعلق مسائل سے نمٹنے میں طلباء کی مدد کر سکیں۔
اسکول جانے والے بچوں میں دماغی صحت کے مسائل کی ابتدائی شناخت اور مداخلت پر ماڈیولر ہینڈ بک پبلک ہیلتھ فاؤنڈیشن آف انڈیا (پی ایچ ایف آئی) کے تعاون سے تیار کی گئی ہے جس میں اسکول میں ذہنی صحت کے مسائل (تناؤ/بیماری) کی جلد شناخت، پتہ لگانے اور مداخلت کے لیے، اسکول جانے والے بچے، اساتذہ، مشیران اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کی تربیت کے لیے رہنما خطوط شامل ہیں۔ ہینڈ بک کو وزارت تعلیم نے 06 ستمبر 2022 کو لانچ کیا تھا۔
سنٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (سی بی ایس ای) سنٹرلائزڈ ٹول فری ہیلپ لائن کے ذریعے ماقبل اور مابعد امتحان ٹیلی کونسلنگ کی سہولیات فراہم کرتا ہے۔ کورونا وبائی امراض کی وجہ سے، سی بی ایس ای نے طلباء کے لیے کورونا وائرس سے حفاظت پر ایک اضافی ٹول فری ٹیلی ہیلپ لائن شروع کی۔ بورڈ نے تناؤ سے پاک رہنے کے بارے میں مواد شائع کیا ہے۔ اس بحران کے دوران دماغی صحت کو متاثر کرنے والے مسائل پر سمعی -بصری پرزنٹیشنز سی بی ایس ای کے آفیشل یوٹیوب اور فیس بک ہینڈلز پر دستیاب کرائی گئیں۔ سی بی ایس ای نے کووڈ کے دوران ذہنی صحت اور نفسیاتی-سماجی بہبود سے متعلق ایک ہدایت نامہ بھی جاری کیا ہے۔ سی بی ایس ای نے پرنسپلوں اور مشیروں کے ذریعہ مفت مشاورت کے سیشن فراہم کرنے کے لیے ذہنی تندرستی ایپ 'دوست فار لائف' شروع کی ہے۔
........
ش ح۔ اک- ع ر
U-13467
(Release ID: 1881696)
Visitor Counter : 288