کامرس اور صنعت کی وزارتہ

ایک ضلع  ایک پروڈکٹ ( او ڈی او پی ) پہل قدمی کو عملی لحاظ سے ضلع بطور برآمداتی مرکز ( ڈی ای ایچ) پہل قدمی میں ضم کردیا گیا ہے


ایک ضلع ایک پروڈکٹ  (اوڈی او پی ) کو  مجموعی  ترقی میں سرکاری انتظامیہ میں  مہارت کے لئے وزیراعظم  کے پروقار ایوارڈ  کے لئے شناخت  کیا گیا ہے

آندھرا پردیش کے  26 میں سے 13 ضلعوں کا ضلع  بطور برآمداتی  ہب  پہل قدمی  میں احاطہ کیا گیا ہے

ایک ضلع  ایک پروڈکٹ   ( او ڈی او پی ) بازار  گورنمنٹ ای – مارکیٹ  پلیس میں  شروع  کیا گیا ہے

Posted On: 07 DEC 2022 5:31PM by PIB Delhi

کامرس اور صنعت کے مرکزی وزیر مملکت  جناب سو م  پرکاش نے آج  پارلیمنٹ میں ایک سوال کے جواب میں بتایا  کہ   ایک بڑے شراکتدار کی حیثیت سے صنعت اور اندرونی تجارت کے فروغ  کے محکمے ( ڈی پی آئی آئی ٹی ) کے ساتھ ایک ضلع  ایک پروڈکٹ  پہل قدمی کو عملی لحاظ سے ضلع  بطور برآمداتی مرکز ڈی ای ایچ   پہل قدمی میں  ضم کردیا گیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت نے   ایک ضلع کی صحیح صلاحیت کو سمجھتے ہوئے  ،معاشی   ترقی  کی تقویت   ،روزگا ر پیدا کرنے  اور دیہی صنعت کار ی  کوسمجھتے ہوئے اور   آتم نربھر بھارت کے مقصد کی طرف  لے جاتے ہوئے  ایک نمایاں تبدیلی کے قدم کے طورپر ملک کی تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوںمیں  ایک ضلع ایک پروڈکٹ او ڈی او پی شروع کی ہے ۔اوڈی اوپی  پہل قدمی کا مقصد  ملک کے تمام ضلعوں میں متوازن علاقائی ترقی کو فروغ دینا ہے تاکہ تمام خطوں  میں  مجموعی سماجی معاشی ترقی ممکن ہوسکے ۔اس کا مقصد  یہ ہے کہ  ضلع میں  برآمداتی صلاحیت کے ساتھ پروڈکٹس کی شناخت کرکے  ایک یونٹ کے طورپر ملک کے ضلع کو ایک مینوفیکچرنگ اور برآمداتی مرکز میں تبدیل کرنے پر توجہ مرکوز کرناہے ۔ محکمہ  اوڈی او پی کی  پہل قدمی کوفروغ دینے کے لئے ریاستی اور مرکزی حکومت کی ایجنسیوں کے ساتھ مصروف عمل ہے جو ایک جاری عمل ہے ۔

اس تناظر میں   ضلعوں کے برآمداتی ایکشن  پلان میں  مخصوص   کارروائیاں  شامل ہیں ، جو کہ ہندوستان کے باہر  خریداروں  کے لئے مناسب مقدار اور مطلوبہ کوالٹی کے ساتھ   شناخت کئے گئے مینوفیکچرنگ  پروڈکٹس  ،تیار کر نے والےمینوفیکچررس / مقامی برآمد کاروں  کے تعاون  کے لئے ضروری ہے ۔اس طرح  اس سے ایک اقتصادی  اہمیت  میں اضافہ ہوگا ۔ ان منصوبوں  میں نشانزد پروڈکٹس /سروسز ، سپلائی چین کو بہتر بنانا ، مارکیٹ تک رسائی  اور برآمدات بڑھانے کے لئے  اقدامات  اور روزگا ر پیدا کرنے کے لئے راہ ہموار کرنے جیسی برآمدات کے لئے شناخت کئے گئے چیلنجز  بھی  شامل ہیں۔

ایک ضلع  ایک پروڈکٹ کی کچھ حصولیابیاں  حسب ذیل ہیں:

  1. ملک بھر میں او ڈی او پی پروڈکٹس  کی خرید اور خریداری کو فروغ دینے کے لئے پلیٹ فارم  پر تیار کئے  گئے  200 سے زیادہ زمروں کے  پروڈکٹس کے ساتھ 29  اگست  2022 کو گورنمنٹ ای – مارکیٹ  پلیس  پر  او ڈی او پی جی ای ایم بازار کا آغاز کیا گیا تھا ۔
  2. او ڈی اوپی پروڈکٹس  مئی  2022 میں ڈاووس  میں عالمی اقتصادی  فورم   ، 22 جون کو امریکہ کے نیویارک شہر میں یووا کے عالمی دن  جیسے  مختلف بین الاقوامی فورموں میں نمایاں کیا گیا ہے۔
  3. اوڈی او پی  پہل قدمی  کی اپریل  2022 میں ایک ضلع ایک پروڈکٹ زمرے کے ذریعہ مجموعی ترقی   میں  عوامی سرکاری انتظامیہ میں مہارت کے لئے وزیر اعظم کے پروقار ایوارڈ  کے لئے شناخت کی گئی ہے
  4. (اے)سبھی  36  ریاستوں  اور مرکز کے زیر انتظام علاقو ں  میں   ڈی ای ایچ  کے تحت  اسٹیٹ ایکسپورٹ  پروموشن کمیٹی اور ڈسٹرکٹ  ایکسپورٹ  پروموشن کمیٹی تشکیل دی گئی ہے ۔ (بی) (ان ضلعوںمیں جی -1 پروڈکٹس اور  زرعی  اور کلسٹرزسمیت )ملک بھر کے  734 ضلعوں  میں  برآمداتی صلاحیت کے ساتھ مصنوعات /  خدمات کی نشاندہی کی گئی ہے ۔(سی ) اسٹیٹ ایکسپورٹ حکمت عملی  28 ریاستوں  اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں  میں تیار کی گئی ہے ۔( ڈی )  ڈی ای ایچ کے تحت  ریاستی نوڈل افسران  34 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں نامزد کئے گئے ہیں۔ (ای) 681 ضلعوں  میں  پہلے ہی  ڈی ای  پی سی کی  میٹنگیں  منعقد ہوچکی ہیں ۔(ایف ) 570 ضلعوں  کے لئے ضلع کے  ایکشن  پلان کا مسودہ تیار کیا  گیا ہے۔( جی ) ڈی جی ایف ٹی نے  تمام ضلعوں  میں  ڈسٹرکٹ ایکسپورٹ ایکشن  پلان کی پیش رفت کی نگرانی کے لئے ایک پورٹل تیار کیا ہے۔

آندھرا پردیش میں  کُل 26  ضلع ہیں اور ا ن میں تقریباََ 13 ضلعوں کا ڈی ای ایچ  پہل  قدمی کے طورپر احاطہ کیا گیا ہے۔ آندھرا پردیش کے مختلف  ضلعوں   کی پروڈکٹس سمیت  ضلع بطور برآمداتی  مرکز   پہل قدمی کے تحت    پروڈکٹس کی فہرست  کی  ریاست کے اعتبار سے / ضلع کے اعتبار سے نشاندہی کی گئی ہے ، جو حسب ذیل  لنک  پر دستیاب ہے :

https://exporthubs.gov.in/images/pdf/Final%20Product%20List.pdf

*************

ش ح۔ح ا ۔ رم

U-13453

 



(Release ID: 1881680) Visitor Counter : 137


Read this release in: English