سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

دویا کلا میلہ بدھ کو شاندار طریقہ سے اختتام پذیر


خود روزگار کے لیے 75 دیویانگ جن کے لیے 16 لاکھ مالیت کی اصل گرانٹ اور وزیر کے ذریعہ آن لائن سیل پورٹل کا آغاز

ڈاکٹر وریندر سنگھ نے معذوروں کے لیے آن لائن سیل پورٹل کا آغاز کیا

75 دیویانگوں کو 16 لاکھ سے زیادہ اصل گرانٹ کی رقم

میلے میں 80 لاکھ سے زائد کی فروخت

دویا کلا میلہ مزید 10 شہروں میں منعقد کیا جائے گا

دیویانگ کاروباریوں کے لیے بمپر سیل کے ساتھ بڑا پلیٹ فارم

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 07 DEC 2022 8:10PM by PIB Delhi

دہلی کے انڈیا گیٹ کے کرتویہ پتھ پر سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت کے زیر اہتمام 6 روزہ دویا کلا میلہ بدھ کو شاندار طریقے سے اختتام پذیر ہوا۔ اس موقع پر سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے مرکزی وزیر ڈاکٹر وریندر کمار نے معذوروں کے لیے آن لائن سیل پورٹل www.nhfdcfondation.org کا آغاز کیا اور آئیڈیا-سکشم کی طرف سےخود روزگار کے لئے 75 دیویانگوں میں 16 لاکھ سے زیادہ کی اصل گرانٹ کی رقم تقسیم کی۔اس کے ساتھ ہی ایک درجن دیویانگوں کو مختلف کمپنیوں کی طرف سے روزگار کے خطوط بھی فراہم کیے گئے۔ ساتھ ہی میلے میں حصہ لینے والے 200 سے زیادہ دیویانگ کاروباریوں کو بھی لائف انشورنس کے لیے 5-5 ہزار کی رقم دی گئی۔

 1.jpg

اس موقع پر ڈاکٹر وریندر کمار نے دویا کلا میلہ کے اپنے تجربے کو شیئر کرتے ہوئے کہا، “دیویانگ لوگوں نے مختلف قسم کےمصنوعات تیا رکئے ہیں اور انہیں سماج کے لوگوں کے لیے یہاں لایا ہے۔ ساتھ ہی اس بات پر زور دیا گیا کہ سکشم بھارت – سمرتھ بھارت اور آتم نربھربھارت میں معذور افراد کی شرکت ضروری ہے۔ دیویانگ جنوں کی خود انحصاری کو فروغ دینے کا وزارت کا مقصد دویا کلا میلہ میں کافی حد تک حاصل کیا گیا ہے۔ معذور افراد اور ان کی مصنوعات کو ملک اور بیرون ملک فروخت کے لیے آن لائن سروس فراہم کی جا رہی ہے۔

2.jpg

سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے وزیر مملکت رام داس اٹھاولے نے اختتامی تقریب میں کہا کہ "دویا کلا میلہ" نے "آتم نربھر بھارت" کے عزم کو پورا کرنے کا مقصد حاصل کیا ہے اور ملک کے کونے کونے سے تعلق رکھنے والے دیویانگ کاریگروں، فنکاروں، دستکاروں اور کاروباریوں کو بڑے پیمانے پر روزگار اور خود روزگار فراہم کیا ہے۔ یہ مواقع کے ساتھ جڑنے کی مضبوط مہم ثابت ہوئی ہے۔

3.jpg

ریاستی وزیر پرتیما بھومک نے کہا کہ کرتویہ پتھ کی تشکیل کے بعد، ہماری وزارت کو دویا کلا میلہ منعقد کرنے کا یہ پہلا موقع ملا ہے اور دیویانگوں نے میلے میں اپنے بہترین پروڈکٹس کی نمائش کرکے آتم نربھر بھارت کو دکھایا ہے۔ میلے میں مختلف شعبوں میں بہترین کارکردگی دکھانے پر دیویانگوں کو بھی نوازا گیا ہے۔ دیویانگ محمد نسیم کو دو لاکھ 60 ہزار کی زیادہ سے زیادہ فروخت کے لیے، راجن گواڈے کو بہترین اسٹال کے لیے ، ہمانشی آنند کو قلم کاری اور آرٹ کے لیے اور کلاشری کو بہترین خواتین کے زمرے کے لیے نوازا گیا۔

4.jpg

اس میلے میں دہلی کے لوگوں نے معذور افراد کے فن اور ہنر کی تعریف کی اور ان کے تیار کردہ سامان کو لے کر گئے۔ اس 6 روزہ میلے میں 80 لاکھ روپے سے زیادہ کی فروخت ہوئی۔ آئیڈیا-سکشم نے میلے میں مختلف معذور کاروباریوں کو تربیت کے ساتھ ساتھ اصل گرانٹ کی تقسیم بھی کی۔

5.jpg

"دویا کلا میلہ" میں 22 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے 200 سے زیادہ دیویانگ کاریگروں، فنکاروں، کاروباریوں نے اپنی مہارت، فن اور کاروباری صلاحیت کا مظاہرہ کیا۔ شام کو ثقافتی پروگراموں کا انعقاد کیا گیا جس سے میلے میں شریک لوگوں نے خوب لطف اٹھایا۔

 

..................................................................................................................

ش ح۔ اک- ع ر

U-13465


(ریلیز آئی ڈی: 1881679) وزیٹر کاؤنٹر : 154
یہ ریلیز پڑھیں: English