ٹیکسٹائلز کی وزارت
ہینڈلوم سیکٹر کے لیے 246.24 کروڑ روپے کے قرض کی رقم کے ساتھ 44,037 مدرا قرضے منظور کیے گئے
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
07 DEC 2022 6:21PM by PIB Delhi
صارفین کے امور، خوراک اور عوامی نظام تقسیم کی مرکزی وزیر مملکت محترمہ درشنا جردوش نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ 246.24 کروڑ روپے کے قرض کی رقم کے ساتھ 44,037 مدرا قرضے گزشتہ تین سال اور موجودہ مالی سال (31.10.2022 تک) کے دوران رعایتی کریڈٹ/ویور مدرا اسکیم کے تحت ہینڈلوم سیکٹر کے لیے منظور کیے گئے ہیں۔
ٹیکسٹائل کی وزارت، حکومت ہند نے تمام بینکوں اور ریاستی حکومتوں کے چیئرمین/سی ای او/ ایم ڈی /صدور کو خط لکھ کرکہا ہے کہ وہ بینکوں کی شاخوں کو اس اسکیم کے بارے میں حساس بنائیں، پورٹل پر رجسٹرڈ کریں، قرضوں کی منظوری/تقسیم میں تیزی لائیں اور اس کی پیشرفت کی نگرانی کے لیے باقاعدہ میٹنگیں منعقد کریں تاکہ ملک بھر میں بنکروں کے لیے قرضوں کی تعداد اور رقم میں اضافہ کو یقینی بنایا جاسکے۔
ٹیکسٹائل کی وزارت، حکومت ہند نے ریاستی حکومتوں سے درخواست کی ہے کہ وہ ہینڈلوم پاکٹ کے لیے زیادہ سے زیادہ قرض کی درخواستوں کو اسپانسر کریں۔ مزید برآں، اخبارات، بیداری کیمپوں/چوپالوں کے ذریعے بھرپور تشہیر اور بنکروں کے علاقوں میں پمفلٹ کی تقسیم کا اہتمام ریاستی حکومتوں اور متعلقہ بینکوں کے ساتھ مل کر کیا جا رہا ہے تاکہ ہتھ کرگھے کے بنکروں کو قرض کے فوائد حاصل کرنے کے لیے حوصلہ افزائی کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں اس تعلق سے بیدار بھی کیا جاسکے۔ مقامی عوامی نمائندوں کو بھی بیداری کیمپوں/چوپالوں میں مدعو کیا جا رہا ہے تاکہ ہینڈلوم ملازمین پر ان کے مثبت اثرات مرتب ہوں۔
************
ش ح۔ ج ق ۔ م ص
(U: 13463)
(ریلیز آئی ڈی: 1881673)
وزیٹر کاؤنٹر : 131