صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

وارانسی میں دس دسمبر کو یونیورسل ہیلتھ کوریج (یوایچ سی )دن 2022 کی تقریب


اترپردیش کی گورنر  آنندی بین پٹیل دوروزہ صحت کے وزراء کے کانکلیو ا افتتاح کریں گے جس کا موضوع ہے :‘‘ ایسی دنیا تعمیر کی جائے جو ہم چاہتے ہیں’’ سبھی کے لئے صحت مندمستقبل

Posted On: 08 DEC 2022 10:11AM by PIB Delhi

صحت اورخاندانی  بہبود کی مرکزی وزارت اترپردیش کے وارانسی شہر میں 10 اور 11دسمبر 2022 کو یونیورسل ہیلتھ کوریج ڈے (یو ایس سی 2022)کا جشن منانے کے لئے دوروزہ  کانفرنس کا اہتمام کررہی ہے ۔ اترپردیش کی گورنر  محترمہ آنندی بین پٹیل اس دوروزہ تقریبات کا افتتاح کریں گی۔اس میں صحت اورخاندابی بہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈویا  اور وزیر مملکت  ڈاکٹر بھارتی پروین پوار بھی موجود رہیں گی۔ اس تقریب کے لئے مقام انٹر نیشنل کوآپریشن اینڈ کنوینشن سینٹر رودرکش ہال ہوگا۔ مختلف ریاستوں کے صحت کے وزرا ء اس تقریب میں شرکت کریں گے ۔اس کے علاوہ ریاست کے افسران نیز اے سی ایس / پرنسپل سکریٹری  ، صحت ،این ایچ ایم کے مشن ڈائریکٹر س  ،صحت سے متعلق ڈائریکٹر ،900 کمیونٹی ہیلتھ آفیسر / صحت اورتندرستی کے انچارج اور اتر پردیش ، بہار ،مدھیہ پردیش ، جھارکھنڈ کے  طبی افسران   کے علاوہ  قومی ماہرین اور  اے بی –صحت اورتندرستی کے مراکز  کو شروع کرنے میں تعاون دینے والے شراکتدار  اس دوروزہ کانفرنس میں  شرکت کریں گے ۔ وارانسی میں منعقد اس تقریب  میں  1200سے زیادہ شرکاء شرکت کریں گے ۔

یونیورسل ہیلتھ کوریج   یوایچ سی کا مقصدیہ ہے کہ سبھی لوگوں کو  معیاری  صحت خدمات تک رسائی حاصل ہو اور انہیں  مناسب ڈھنگ سے نافذ کیا جائے  اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ لوگ ان خدمات کی ادائیگی کے دوران مالی مشکلات سے دو چار نہ ہوں ۔ 2017 میں اقوام متحدہ کی طرف سے 12 دسمبر کو باضابطہ طور پر انٹر نیشنل ہیلتھ کوریج کا دن قرار دیا گیا تھا۔ یونیورسل  ہیلتھ کوریج کے دن کا موضوع ہے  کہ ایسی دنیا تعمیر کی جائے جو ہم چاہتے ہیں  : ‘‘سبھی کے لئے صحت مند مسقبل ’’ جوصحت مند مستقبل  کی تعمیر میں  صحت کی کوریج کی اہمیت اوررول کو اجاگر کرے ۔جی –ٹوینٹی ہیلتھ ٹریک  کی ایک ترجیح میں  یونیورسل ہیلتھ کوریج  پرتوجہ اور بہتر حفظان صحت کی فراہمی شامل ہے ۔

یوایچ سی کانکلیوکے حصے کے طورپر  تین وزارتی اجلاس ہوں گے ۔

1-صحت کے لئے 15واں  ایف سی گرانٹس اور  پی ایم  - اے بی ایچ آئی ایم کا نفاذ۔

2- بیماریوں کا جڑسے خاتمہ – (ٹی بی ، کالازار، ملیریا، کوڑھ ، لمفیٹک فلاریاسس ۔

3- پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا کا نفاذ  اور پردھان منتری جن آروگیہ  کارڈ س کی تقسیم ۔

مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈویا سی ایچ او ز  اور شکتی  پورٹل کے لئے تربیتی ماڈیولز  کے ساتھ  اے بی  -ایچ  ڈبلیو سیز ، ٹیلی مانس   کے لئے  آپریشن رہنما خطوط کا بھی آغاز کریں گے ۔ مرکزی وزیر اس موقع پر  بہترین کارکردگی کرنے والی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی عزت افزائی  بھی کریں گی۔

          اس سال کی بہترین کارکردگی کرنے والی ریاستوں  اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو حسب  ذیل موضوعات  پر ایوارڈ  عطا کئے جائیں  گے ۔

اے-ہدف کے برخلاف  ایچ ڈبلیو سیز کی سرگرمیوں   کے سلسلے میں حصولیابی۔

بی۔ ٹیلی کنسلٹیشن۔

سی-مختلف صحت پورٹلز میں  اے بی ایچ اے – آئی ڈی تیار کیا جانا اور اس کی سی ڈنگ  ۔

شمالی ہندوستان کے لئے پہلی علاقائی کمیونٹی ہیلتھ آفیسر کی کانفرنس  ایک سائڈ  تقریب کے  طور پر ہوگی۔اس میں  اترپردیش   ، بہار ، جھارکھنڈ ، مدھیہ پردیش اور اتراکھنڈ ریاستیں شرکت کریں گی جہاں تقریبا َََ 900 کمیونٹی ہیلتھ آفیسر ، ایم بی بی ایس میڈیکل آفیسر اور  پی ایچ سیز اور آیوش  ڈسپینریوں کے آیوش ڈاکٹر ز  انچارجز شرکت کریں گے ۔ان ریاستوں کے صحت اور تندرستی کے مراکز میں  بہترین  پرائمری  ہیلتھ کئیر ٹیموں   ( سی ایچ او  ، آشا ، اے این ایم )کی بھی عزت افزائی کی جائے گی۔ علاقائی کمیونٹی ہیلتھ آفیسر کانفرنس کے چار اصل موضوعات  میں حسب  ذیل شعبوں پر توجہ مرکوز  کی گئی ہے ۔

1۔ کلینکل اینڈ پبلک ہیلتھ فنکشنز – خدمات کے  توسیع شدہ  پیکج  کا شروع کیا جانا ، تندرستی کی سرگرمیوں کا اہتمام کیا جانا اور سالانہ صحت  کلینڈر کے  دن  وغیرہ ۔

2- انتظامیہ سے متعلق  کام کاج – ایچ ڈبلیو سی ٹیم  کی لیڈر شپ اے ایچ  ڈبلیو سی کا بندوبست   ،منصوبہ بندی اورنگرانی سے متعلق ڈیٹا ۔

3- کمیونٹی رابطہ اور آیوش    میں مربوط  کام کاج ۔جن آروگیہ سمیتی کے ساتھ کام کاج ۔دیگر محکموں کے ساتھ  کنورژن ایکشن  ایچ  ڈبلیو سی میں آیوش کی خدمات ۔

4- آئی ٹی اقدامات ۔ ای -سنجیونی  کے ذریعہ ٹیلی میڈیسن اور   احتیاط  کو جاری رکھنا ، ٹیلی مانس  اے بی ایچ  اے  - آئی ڈی ۔

 

*************

ش ح۔ح ا ۔ رم

U-13451



(Release ID: 1881670) Visitor Counter : 107


Read this release in: Hindi , Gujarati , Tamil