اقلیتی امور کی وزارتت
azadi ka amrit mahotsav

دیہی علاقوں میں اقلیتی امور کی وزارت کے ذریعہ نافذ کردہ اسکیمیں

Posted On: 07 DEC 2022 6:09PM by PIB Delhi

حکومت نے ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت، ٹیکسٹائل کی وزارت، وزارت ثقافت،خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت اور دیہی ترقی کی وزارت کی مختلف اسکیموں کے ذریعہ اقلیتوں، خاص طور پر معاشی طور پر کمزور اور سماج کے کم مراعات یافتہ طبقوں سمیت ہر طبقے کی فلاح و بہبود اور ترقی کے لیے مختلف اسکیمیں نافذ کی ہیں۔

اقلیتی امور کی وزارت خاص طور پر چھ (6) مرکزی طور پر مطلع شدہ اقلیتی برادریوں کو سماجی، اقتصادی اور تعلیمی  طور پر بااختیار بنانے کے لیے ملک بھر میں مختلف اسکیمیں نافذ کرتی ہے۔ وزارت کی طرف سے  نافذ کی گئی اسکیمیں/ پروگرام مختصراً درج ذیل ہیں:

(A) تعلیمی طور پر بااختیار بنانے کی اسکیمیں

(1) پری میٹرک اسکالرشپ ا سکیم

(2) پوسٹ میٹرک اسکالرشپ ا سکیم

(3) صلاحیت ووسائل پر مبنی اسکالر شپ

(4) مولانا آزاد نیشنل فیلو شپ اسکیم

(5) پڑھو پردیش

(B) روزگار اور اقتصادی طور پر بااختیار بنانے کی اسکیمیں

(6) پردھان منتری وراثت کا سموردھن

(7) اقلیتوں کو رعایتی قرضے فراہم کرنے کے لیے قومی اقلیتی ترقی اور مالیاتی کارپوریشن (این ایم ڈی ایف سی) کو ایکویٹی

(C) خصوصی اسکیمیں

(8) جیو پارسی: ہندوستان میں پارسیوں کی آبادی میں کمی کو دور کرنے کی اسکیم

(9) قومی وقف بورڈ ترقیاتی اسکیم (کیو ڈبلیو بی ٹی ایس) اور شہری وقف سمپتی وکاس یوجنا (ایس ڈبلیو ایس وی وائی)

(D) بنیادی ڈھانچے کی ترقی کی اسکیمیں

(10) پردھان منتری جن وکاس کاریہ کرم (پی ایم جے وی کے)

مذکورہ تمام اسکیموں کی تفصیلات وزارت کی ویب سائٹ یعنی www.minorityaffairs.gov.in پر دستیاب ہیں۔

تشہیر سمیت ترقیاتی اسکیموں کی تحقیق/مطالعہ، نگرانی اور تجزیہ کی اسکیم کے تحت پچھلے پانچ سالوں کے دوران دیہی علاقوں سمیت پورے ہندوستان میں کل 444 ورکشاپ/سیمینار/کانفرنسوں کی منظوری دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ، یو ایس ٹی ٹی اے ڈی اسکیم کے تحت دیہی علاقوں سمیت مختلف ریاستوں میں کاریگروں کے لیے 110 ورکشاپوں کا انعقاد کیا گیا ہے۔

حکومت نے ملک بھر میں پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا، آل انڈیا ریڈیو نیٹ ورک بشمول ایف ایم چینلوں اور ویب سائٹس کے ذریعہ اقلیتوں کے لیے فلاحی اسکیموں کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے ملٹی میڈیا مہم چلائی ہے۔ موجودہ اسکیموں کی تشہیر کے لیے سوشل میڈیا کا بھی موثر استعمال کیا گیا ہے۔ علاقائی رابطہ اور جائزہ کانفرنسیں بھی ریاستی حکومتوں کے ساتھ وقتاً فوقتاً  طبعی طور پر اور ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ منعقد کی جاتی ہیں جہاں دوسری باتوں کے ساتھ ساتھ وزارت کی اسکیموں کے بارے میں معلومات فراہم کی جاتی ہیں۔ اس سے ریاستی حکومتوں کی مشینری کے ذریعہ اسکیموں کو مزید فروغ دینے میں مدد ملتی ہے اور مستفید ہونے والوں کی شراکت میں اضافہ ہوتا ہے۔

پچھلے تین سالوں کے دوران اسکیموں اور اسکیموں کی کامیابیوں کی تفصیلات وزارت کی ویب سائٹ یعنی www.minorityaffairs.gov.in  پر دستیاب ہیں۔

اقلیتی امور کی وزیر محترمہ اسمرتی زوبن ایرانی نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں یہ اطلاع فراہم کی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

Uno:13442


(Release ID: 1881637) Visitor Counter : 105
Read this release in: English