مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
ٹرائی نے ٹیلی کام ٹیرف (69ویں ترمیم) آرڈر 2022 جاری کیا
Posted On:
07 DEC 2022 4:31PM by PIB Delhi
ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا ( ٹرائی) نے آج ٹیلی کام ٹیرف (69 ویں ترمیم) آرڈر 2022 کو جاری کیا ہے جو کہ ’’آفات/غیر آفات کے دوران کامن الرٹنگ پروٹوکول (سی اے پی) پلیٹ فارم کے ذریعے پھیلائے گئے ایس ایم ایس اور سیل براڈکاسٹ الرٹس کے لیے ٹیرف‘‘ سے متعلق ہے۔
ٹیلی کام کے محکمے (ڈی او ٹی) نے ٹرائی سے درخواست کی ہے کہ وہ آفات/غیر آفات کے دوران سی اے پی پلیٹ فارم کے ذریعے ٹی ایس پی کے ذریعے بھیجے جانے والے ایس ایم ایس اور سیل براڈکاسٹ الرٹس/پیغامات کے لیے ٹیرف فراہم کرے۔ ڈی او ٹی صرف ایک مقررہ مدت کے لیے اور ایسے پروگراموں کے لیے جہاں مفت پیغامات کے لیے مخصوص درخواست این ای سی/ این سی ایم سی/ایس ای سی/نوڈل اٹھارٹیز کے ذریعہ کی گئی ہو، کے لئے مفت امس ایم ایس / سیل براڈکاسٹ کی اجازت دیتا ہے۔ تاہم، ایسے مواقع ہوتے ہیں جب حکومت عوام کو کسی ممکنہ آفت یا ایسے مواقع کے بارے میں انتباہی پیغامات بھیجنا چاہتی ہے جہاں عوام کو خصوصی تقریبات جیسے کہ ریلیف/ویکسین/میڈیکل کیمپوں کے انعقاد/امن و امان سے متعلق مخصوص حالات وغیرہ کے بارے میں مطلع کرنا ہوتا ہے۔
موجودہ طریقے کے مطابق، ٹرائی نے 3 نومبر 2021 کو ’’آفات/غیر آفات کے دوران کامن الرٹنگ پروٹوکول (سی اے پی) پلیٹ فارم کے ذریعے بھیجے گئے ایس ایم ایس اور سیل براڈکاسٹ الرٹس سے متعلق ٹیرف معاملات پر ایک مشاورتی پیپر (سی/پی) جاری کیا ہے، جس میں بالترتیب یکم دسمبر 2021 اور 15 دسمبر 2021 کو متعلقین سے تبصرے اور جوابی تبصرے طلب کئے گئے ہیں ۔ موصول ہونے والے تبصروں اور جوابی تبصروں کی تفصیلات ویب سائٹ www.trai.gov.in پر دستیاب ہیں۔ اتھارٹی نے کنسلٹیشن پیپر میں اٹھائے گئے معاملات پر ویڈیو کانفرنسنگ موڈ کے ذریعے اوپن ہاؤس ڈسکشن (او ایچ ڈی) کا انعقاد کیا ہے۔
مشاورتی عمل کے دوران متعلقین کے ساتھ ہونے والی بات چیت کے مطابق انتباہات/پیغامات کی چار ممکنہ زمروں میں سی اے پی کے ذریعے بھیجے جا سکتے ہیں:
- غیر آفات کی صورت حال کے دوران بھیجے گئے الرٹس/پیغامات جو قابل چارج بنیادوں پر ہوسکتے ہیں۔
- ڈی ایم ایکٹ، 2005 کے مطابق تباہی کی اطلاع سے پہلے بھیجے گئے الرٹس/پیغامات جو قابل چارج بنیادوں پر ہوسکتے ہیں۔
- ڈی ایم ایکٹ، 2005 اور موجودہ ایس او پی کے مطابق آفات کی صورتحال کے دوران بھیجے گئے الرٹس/پیغامات جو مفت ہوں گے۔ اور
- ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ 2005 کے مطابق بھیجے گئے الرٹس/پیغامات آفات کی صورت حال کے دوران بھیجے گئے پیغامات کو چھوڑکر۔
تمام متعلقین/شرکاء کے خیالات اور اس کے تجزیہ پر غور کرنے کے بعد، اتھارٹی نے ٹیلی کمیونیکیشن ٹیرف آرڈر، 1999 کی شق 3 میں پرنسپل ٹیرف آرڈر میں شیڈول XIII داخل کیا، جو مختصر پیغام کی خدمات (ایس ایم ایس) اور سیل براڈکاسٹ الرٹس کامن الرٹنگ پروٹوکول پلیٹ فارم کے ذریعے سروس پرووائڈر کے ذریعے بھیجنے کے لیے درج ذیل ٹیرف فراہم کرتا ہے۔
- اتھارٹی نے ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ 2005 (53 / 2005) کے تحت جاری کردہ ہدایات کے مطابق بھیجے گئے پیغامات کے علاوہ آفات اور غیر آفات کے حالات کے دوران بھیجے گئے ایس ایم ایس الرٹس/ پیغامات کے لیے 0.02 روپے (صرف دو پیسے) کا ٹیرف مقرر کرنے کا فیصلہ کیا۔
- ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ، 2005 (53 / 2005) کے تحت جاری کردہ ہدایات کے مطابق بھیجے گئے الرٹس/پیغامات کی اہمیت کو دیکھتے ہوئے، اتھارٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ ایسے ایس ایم ایس/سیل براڈکاسٹ - انتباہات/پیغامات آفات کے دوران بھیجے گئے یا آفت کی اطلاع سے پہلے یا آفت کی میعاد ختم ہونے کے بعد بھیجے جانےکےلئے کوئی چارج وصول نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
- ٹی ایس پیز تمام سبسکرائبرز کو سیل براڈکاسٹ کے ذریعے پیغامات آفات اور غیر آفات کے دوران مفت بھیجیں گے۔
- ترمیمی آرڈر کے ساتھ منسلک وضاحتی میمورنڈم میں ٹیلی کمیونیکیشن ٹیرف (59 ویں ترمیم) آرڈر، 2022 کی وجوہات اور استدلال کی تفصیلات دی گئی ہیں۔
کسی بھی قسم کی وضاحت/معلومات کے لیے،پرنسپل ایڈوائزر (فنانس اینڈ اکنامک اینالیسس) جناب کوشل کشور سے ٹیلی فون نمبر:
+91-11-232307521/23236650 (Fax) پررابطہ کیا جا سکتا ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ا گ۔ن ا۔
U- 13415
(Release ID: 1881589)
Visitor Counter : 158