سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت

تمام موسموں کے لیے چار دھام سڑک  پروجیکٹ

Posted On: 07 DEC 2022 4:26PM by PIB Delhi

ریاست اتراکھنڈ میں چاردھام روڈ پروجیکٹ کی کل لمبائی 825 کلومیٹر پر محیط 53 پیکجوں میں سے 683 کلومیٹر کی کل لمبائی والے 43 پیکجوں کو منظوری دی گئی ہے۔ ان میں سے، 291 کلومیٹر کی لمبائی پر محیط 21 پیکجز مکمل  کرلئے گئےہیں۔ 2 پیکجز کو ابھی تک منظوری دی جانی  باقی ہے، 1 پیکج کی منظوری نہیں دی گئی اور باقی 19 پیکجز جن کی لمبائی 366 کلومیٹر ہے، پیش رفت کے مختلف مراحل میں ہیں۔ یہ منصوبہ اصل میں مارچ 2022 تک مکمل ہونا تھا۔

تاہم، پروگرام میں تاخیر، بنیادی طور پر قانون کے مختلف اداروں میں جنگل اور ماحولیات کی منظوری سے متعلق قانونی چارہ جوئی کی وجہ سے ہوئی۔ اس پروجیکٹ کا غیر جامع سڑکوں (رودرپریاگ – گوری کنڈ اور دھراسو بینڈ – جانکی چٹی) کے لیے ایک اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی (ایچ پی سی) اور اہم سڑکوں (رشیکیش – مانا، رشیکیش – گنگوتری اور تنک پور – پتھوڑا گڑھ) کے لیے ایک نگرانی کمیٹی کے ذریعے جائزہ/ نگرانی کی جا رہی ہے۔انھیں سپریم کورٹ آف انڈیا کی ہدایت کے مطابق تشکیل دیا گیا۔ منصوبے کے بقایا حصے کی منظوری اور تکمیل کا انحصار تفصیلی پروجیکٹ رپورٹس (ڈی پی آر ایس) کو حتمی شکل دینے اور مذکورہ کمیٹیوں کی ہدایات کے مطابق کاموں کی تکمیل پر مبنی ہے۔

یہ معلومات سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں فراہم کیں۔

*****

(ش ح - اع - ر ا)   

U.No.13413



(Release ID: 1881575) Visitor Counter : 80


Read this release in: English