الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت

ڈیجیٹل ذاتی ڈیٹا کے تحفظ کا  بل 2022

Posted On: 07 DEC 2022 4:18PM by PIB Delhi

الیکٹرانکس اور معلوماتی  ٹکنالوجی کی وزارت نے ڈیجیٹل ذاتی ڈیٹا کے تحفظ کا بل 2022 کے عنوان سے ایک مسودہ بل تیار کیا ہے اور اس نے عوامی مشاورتی مشق کے حصے کے طور پر ،عوام سے رائے طلب کی ہے۔ مسودہ شہری (ڈیجیٹل ناگرک) کے حقوق اور فرائض اور جمع کردہ ڈیٹا کو قانونی طور پر استعمال کرنے کے لیے ،ڈیٹا کو اپ ڈیٹ کرنے کی ذمہ داریوں کا تعین کرتا ہے۔ تعمیل کے فریم ورک کے ایک حصے کے طور پر، یہ مسودہ بل کی دفعات کی عدم تعمیل کا تعین کرنے، اس طرح کی عدم تعمیل کے لیے جرمانہ عائد کرنے، اور مرکزی حکومت کی جانب سے اس طرح کے دیگر کام انجام دینے کے لیے، ایک ڈیٹا پروٹیکشن بورڈ آف انڈیا کے قیام کا تصور کیا گیا ہے۔ مسودہ بل یا کسی قانون کی دفعات کے تحت اسے تفویض کردہ اختیارات کے تحت اس پر عمل کیا جائے گا۔

فی الحال، معلوماتی ٹیکنالوجی (معقول سیکورٹی پریکٹسز اینڈ پروسیجرز اینڈ حساس پرسنل ڈیٹا یا انفارمیشن) ضابطے، 2011، جو کہ مرکزی حکومت نے انفارمیشن ٹکنالوجی ایکٹ 2000 کے تحت اپنے اختیارات کے استعمال میں بنائے ہیں، وہ حفاظتی طریقہ کار اور ضابطے فراہم کرتے ہیں جو ایک باڈی کارپوریٹ کی جانب سے معلومات اکٹھا کرنے، وصول کرنے، رکھنے، ذخیرہ کرنے، ڈیل کرنے یا ہینڈل کرنے والے کسی بھی شخص کو صارفین کے ذاتی ڈیٹا کی حفاظت کے لیے مشاہدہ کرنے کی ضرورت ہے۔ ان طریقوں اور ضابطوں میں وہ تقاضے شامل ہیں جو اس طرح کے باڈی کارپوریٹ یا شخص کے ذریعے ویب سائٹ پر ذاتی معلومات، ڈیٹا یا معلومات کی رازداری اور انکشاف کے لیے پالیسی شائع کرتے ہیں، جمع کی گئی معلومات کو اس مقصد کے لیے استعمال کرنے کے لیے، جس کے لیے اسے جمع کیا گیا ہے، اسے محفوظ رکھنے اور ذاتی ڈیٹا کو ظاہر کرنے کے لیے معلومات فراہم کرنے والے کی پیشگی اجازت حاصل کرنے کے لیے ہے۔

یہ معلومات الیکٹرانکس اورمعلوماتی  ٹیکنالوجی کے وزیر مملکت جناب راجیو چندر شیکھر نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں  فراہم کیں۔

*****

(ش ح - اع - ر ا)   

U.No.13412



(Release ID: 1881573) Visitor Counter : 200


Read this release in: English