سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
سماجی اتحاد کے لیے اقدامات
Posted On:
07 DEC 2022 4:39PM by PIB Delhi
چھوا چھوت (جرائم) ایکٹ 1955، چھوا چھوت کو ختم کرنے اور کسی بھی شکل میں اس کے رواج کو ختم کرنے کے لیے نافذ کیا گیا تھا۔ اس ایکٹ میں ترمیم کی گئی اور 1976 میں اسے ’’پروٹیکشن آف سول رائٹس ایکٹ، 1955‘‘ کا نام دیا گیا۔ چونکہ پی سی آر ایکٹ میں چھوا چھوت سے متعلق جرائم کا احاطہ کیا گیا تھا، لیکن درج فہرست ذاتوں (ایس سی) اور درج فہرست قبائل (ایس ٹی) کے ارکان کے خلاف مظالم کو اس میں شامل نہیں کیا گیا تھا، لہٰذا پارلیمنٹ کا ایک اور قانون یعنی درج فہرست ذات اور درج فہرست قبائل (مظالم کی روک تھام) {پی او اے} ایکٹ، 1989 کو درج فہرست ذاتوں (ایس سی) اور درج فہرست قبائل (ایس ٹی) کے ممبروں کے خلاف مظالم کے جرائم کو روکنے کے لئے نافذ کیا گیا تھا۔
ان قوانین کے مؤثر نفاذ کے لیے، ایک مرکزی اسپانسرڈ اسکیم یعنی پروٹیکشن آف سول رائٹس ایکٹ، 1955 اور شیڈیولڈ کاسٹس اینڈ دی شیڈیولڈ ٹرائبس مظالم کی روک تھام) ایکٹ، 1989 نافذ ہے، تاکہ ریاستی حکومتوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی انتظامیہ کو پی سی آر ایکٹ اور پی او اے ایکٹ کے مؤثر نفاذ کے لیے قابل قبول مرکزی مدد بین الذات شادیوں کے لیے ترغیب دینے کے لیے دی جاسکے، جہاں شریک حیات میں سے کوئی ایک درج فہرست ذات کا رکن ہو۔
اسکیم کا فنڈنگ پیٹرن اس طرح ہے کہ وعدہ شدہ ذمہ داری کے کل اخراجات کو 50:50 کی بنیاد پر مرکزی حکومت اور متعلقہ ریاستی حکومت کے درمیان بانٹ دیا جاتا ہے اور مرکز کے زیر انتظام علاقہ کی انتظامیہ کو 100 فیصد مرکزی امداد ملتی ہے۔ ریاستی حکومتوں/مرکز کے زیر انتظام حکومت کی انتظامیہ سے موصول ہونے والی معلومات کے مطابق، پچھلے تین مالی سال میں اسکیم کے تحت بین الذات شادی کے لیے جن جوڑوں کو رغبت دلانے کی خاطر مالی مدد دی گئی ان کی تعداد حسب ذیل ہے:-
نمبر شمار
|
مالی سال
|
بین الذات شادی کے لیے جتنے جوڑوں کو مالی مدد دی گئی ان کی تعداد
|
1
|
2019-20
|
23355
|
2
|
2020-21
|
20237
|
3
|
2021-22
|
22323
|
یہ معلومات سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے وزیر مملکت جناب اے نارائن سوامی نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔
******
ش ح۔ م م۔ م ر
U-NO. 13425
(Release ID: 1881570)
Visitor Counter : 129