کوئلے کی وزارت
بڑھتی ہوئی مانگ کو پورا کرنے کے لیے کوئلے کی پیداوار کو بڑھانا
Posted On:
07 DEC 2022 4:33PM by PIB Delhi
ہندوستان میں کوئلے سے دور، منتقلی مستقبل قریب میں نہیں نظر آرہی ہے۔ اگرچہ ہندوستان قابل تجدید/نن- فوسل پر مبنی توانائی پر زور دے رہا ہے، تاہم اِنرجی باسکٹ میں کوئلے کا حصہ آنے والے سالوں میں نمایاں رہنے والا ہے۔ بھارت اپنی توانائی کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے کوئلے کی پیداوار میں اضافہ کر رہا ہے۔ ہندوستان میں کوئلے کی کل کھپت کا ابھی عروج پر پہنچنا باقی ہے۔ اقتصادی جائزہ 2021-22 میں کوئلے کی طلب 2030 تک 1.3 سے 1.5 بلین ٹن کی حد میں ہے جبکہ موجودہ سطح تقریباً 1000 میٹرک ٹن ہے۔ یہ اندازہ لگایا جاتا ہے کہ کوئلے کی مانگ میں اضافہ جاری رہے گا اور 2040 کے آس پاس یہ اپنی چوٹی پر پہنچ سکتی ہے۔ اس طرح، قابل تجدید توانائی پر زور دینے کے باوجود، کوئلہ ہندوستان کی بڑھتی ہوئی ترقیاتی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے توانائی کے بنیادی ذریعہ کے طور پر برقرار رہے گا۔
(ڈی) : 2014 – 2022 کے درمیان بند/ معطل/ متروک کوئلے کی کانوں کی تفصیلات ریاست کے لحاظ سے ذیل میں دی گئی ہیں (عارضی):
نمبر شمار
|
ریاست
|
کوئلے کی کانوں کی تعداد
|
1
|
آسام
|
3
|
2
|
چھتیس گڑھ
|
17
|
3
|
جھارکھنڈ
|
29
|
4
|
مدھیہ پردیش
|
20
|
5
|
مہاراشٹر
|
13
|
6
|
اڈیشہ
|
5
|
7
|
تلنگانہ
|
12
|
8
|
مغربی بنگال
|
26
|
یہ جانکاری کوئلہ، کانوں اور پارلیمانی امور کے وزیر جناب پرہلاد جوشی نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔
******
ش ح۔ م م۔ م ر
U-NO. 13421
(Release ID: 1881568)
Visitor Counter : 127