سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت

ایس سی، ایس ٹی اور او بی سی طلباء کو مفت کوچنگ

Posted On: 07 DEC 2022 4:39PM by PIB Delhi

’سینٹرل سیکٹر اسکیم آف فری کوچنگ اسکیم (ایف سی ایس) فار ایس سی اینڈ او بی سی اسٹوڈنٹس‘ کو معاشی طور پر پسماندہ درج فہرست ذاتوں اور او بی سی طلبہ کو مالی مدد فراہم کرنے کے لیے نافذ کیا جا رہا ہے، تاکہ وہ مسابقتی امتحانات کے لیے کوچنگ حاصل کرسکیں۔ شیڈولڈ ٹرائب (ایس ٹی) طلباء کے لیے اس جیسی کوئی مخصوص اسکیم نہیں ہے۔

مفت کوچنگ اسکیم کے تحت، طلباء کا انتخاب مرکزی طور پر میرٹ کی بنیاد پر کیا جاتا ہے اور محکمہ کی طرف سے براہ راست فوائد کی منتقلی (ڈی بی ٹی) کے ذریعے مستفید طلباء کو فنڈز جاری کیے جاتے ہیں۔ منتخب طلباء کو ہندوستان میں کسی بھی مقام پر اپنی پسند کا کوئی بھی کوچنگ سینٹر منتخب کرنے کی آزادی ہے۔ فی الحال، مدھیہ پردیش سمیت کسی بھی جگہ پر اس اسکیم کے تحت کوئی ادارہ پینل میں شامل نہیں ہے۔

چونکہ یہ ایک مرکزی سیکٹر کی اسکیم ہے جو براہ راست محکمے کے ذریعے نافذ کی جاتی ہے، اس لیے اس اسکیم کے تحت ریاست کے اعتبار سے فنڈز مختص کرنے کا کوئی بندوبست نہیں ہے۔

یہ معلومات سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے وزیر مملکت جناب اے نارائن سوامی نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

******

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO. 13424



(Release ID: 1881566) Visitor Counter : 79


Read this release in: English , Marathi