کوئلے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کوئلے کی نقل و حمل کے مؤثر اقدامات

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 07 DEC 2022 4:32PM by PIB Delhi

کوئلے کے رابطوں (کول لنکیجیز) کو معقول بنانا کوئلہ کی وزارت کا ایک پالیسی اقدام ہے، تاکہ کوئلے کی کانوں سے صارفین تک کوئلے کی نقل و حمل میں فاصلے کو کم کیا جا سکے۔ پاور سیکٹر میں کول لنکیج کو معقول بنانے کے نتیجے میں کانوں سے پاور پلانٹوں تک نقل و حمل کی لاگت میں کمی آئی ہے، جس کے نتیجے میں کوئلے پر مبنی، زیادہ مؤثر بجلی پیدا ہو رہی ہے۔ یہ مشق نقل و حمل کے بنیادی ڈھانچے پر بوجھ کو کم کرنے، انخلاء کی رکاوٹوں کو آسان کرنے کے ساتھ ساتھ کوئلے کی زمینی لاگت میں کمی لانے میں مدد کرتی ہے۔

ریاستی/مرکزی پی ایس یو کے لیے لنکیج ریشنلائزیشن کو ابتدائی طور پر بین وزارتی ٹاسک فورس (آئی ایم ٹی ایف) کی سفارش کی بنیاد پر نافذ کیا گیا تھا، جو جون 2014 میں تشکیل دی گئی تھی۔ مزید برآں، آئی ایم ٹی ایف جولائی 2017 میں انڈپنڈینٹ پاور پروڈیوسرز (آئی پی پیز) کے لنکیجیز کو معقول بنانے کے لیے تشکیل دیا گیا تھا۔   15.05.2018 کو آئی پی پیز/نجی شعبے کے پلانٹوں کے لیے کول ریشنلائزیشن کا طریقہ کار بھی جاری کیا گیا تھا۔ ایک اور آئی ایم ٹی ایف اکتوبر 2018 میں تشکیل دیا گیا تھا، تاکہ کول لنکیجیز  کو مزید معقول بنانے کے امکانات کا جائزہ لیا جا سکے، جس میں ساحلی علاقوں کے قریب مقامی کوئلے کے ساتھ اندرون ملک منتقل کیے جانے والے درآمدی کوئلے کی تبدیلی (سوئیپنگ) بھی شامل ہے۔ طریقہ کار کو حکومت نے قبول کیا اور  05.06.2020 کو جاری کیا، جس میں بجلی کے ساتھ ساتھ غیر منظم سیکٹر (این آر ایس) کا احاطہ بھی کیا گیا ہے اور درآمد شدہ کوئلے کے ساتھ کوئلے کی تبدیلی (سوئیپنگ) کی بھی اجازت دی گئی ہے۔

اب تک، کل 98.16 ملین ٹن کوئلے کو ریشنلائز کیا گیا ہے، جس میں سالانہ  6931.86 کروڑ روپے کی ممکنہ بچت ہے۔

(بی) سے (ڈی): ریاست راجستھان میں ابھی تک کوئلے کے ذخائر کی اطلاع نہیں ہے۔ تاہم راجستھان میں لگنائٹ پایا جاتا ہے۔ 01.04.2022 کو جی ایس آئی کے ذریعہ شائع کردہ کول/لگنائٹ انوینٹری آف انڈیا کے مطابق ریاست راجستھان میں لگنائٹ وسائل (ریسورسیز)  کی تفصیلات ذیل میں پیش کی گئی ہیں۔

(وسائل ملین ٹن میں)

ضلع

پیمائش

 (331)

اشارہ

(332)

تخمینہ

(333)

کل

بیکانیر

560.3

230.33

309.19

1099.82

باڑمیر

495.23

2509.46

1555

4559.69

جیسلمیر اور بیکانیر

0

0

11.47

11.47

جیسلمیر اور باڑمیر

0

0

13.8

13.8

جیسلمیر

0

0

70.44

70.44

جیلور

0

0

76.08

76.08

ناگور

113

289.49

204.74

607.23

ناگور اور پالی

0

0.5

18.69

19.19

کل

1168.53

3029.78

2259.41

6457.72

یہ جانکاری کوئلہ، کانوں اور پارلیمانی امور کے وزیر جناب پرہلاد جوشی نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

 

******

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO. 13420


(ریلیز آئی ڈی: 1881565) وزیٹر کاؤنٹر : 134
یہ ریلیز پڑھیں: English