خلا ء کا محکمہ

مرکز نے مطلع کیا کہ ہندوستان میں انڈین ریجنل نیوی گیشن سیٹلائٹ سسٹم (نیوی سی سسٹم) کے استعمال میں اضافہ ہوا ہے


نیوی سی عوامی گاڑیوں کی حفاظت، پاور گرڈ سنکرونائزیشن، ریئل ٹائم ٹرین انفارمیشن سسٹم، ماہی گیروں کی حفاظت جیسے قومی منصوبوں میں استعمال کی راہ نکالتا ہے: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

Posted On: 07 DEC 2022 4:37PM by PIB Delhi

مرکز نے آج بتایا کہ ہندوستان میں انڈین ریجنل نیوی گیشن سیٹلائٹ سسٹم (نیوی سی سسٹم) کے استعمال میں اضافہ ہوا ہے۔

لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں، مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) سائنس اور ٹیکنالوجی؛ وزیر مملکت (آزادانہ چارج) ارضیاتی سائنسز؛ وزیر مملکت پی ایم او، عملہ، عوامی شکایات، پنشن، ایٹمی توانائی اور خلا، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ نیوی سی عوامی گاڑیوں کی حفاظت، پاور گرڈ سنکرونائزیشن، ریئل ٹائم ٹرین انفارمیشن سسٹم، ماہی گیروں کی حفاظت وغیرہ جیسے قومی منصوبوں میں استعمال کی راہ تلاش کرتا ہے۔ وزیر موصوف نے بتایا کہ مشترکہ الرٹ پروٹوکول پر مبنی ہنگامی انتباہ، وقت کی تقسیم (ٹائم ڈسمنیشن)، جیوڈیٹک نیٹ ورک، بغیر پائلٹ کے فضائی گاڑیاں وغیرہ، نیوی سی  نظام کو اپنانے کے عمل میں ہیں۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ ملک میں بہت سے موبائل فون ماڈلز پہلے سے ہی نیوی سی مطابقت رکھتے ہیں۔ محکمہ خلا محکمہ موبائل فونز اور چپ سیٹ بنانے والوں کے ساتھ مسلسل مصروف عمل ہے، تاکہ ان کے آلات میں نیوی سی مطابقت (کمپیٹی بلٹی) کو شامل کرنے کے لیے تکنیکی طور پر ان کی مدد کرے۔

نیوی سی نظام پوزیشننگ کے لیے سگنل فراہم کرتا ہے۔ گوگل میپس جیسی ایپلی کیشنز نیوی سی یا اس سے ملتے جلتے سسٹم کے ذریعے حاصل کردہ پوزیشن کو استعمال کر سکتی ہیں اور اسے نقشے یا دوسرے صارف انٹرفیس پر آسانی سے دیکھنے کے لیے ڈسپلے کر سکتی ہیں۔ نیوی سی  سسٹم کی طرف سے فراہم کردہ سگنلز آخری صارف (اِنڈ- یوزر)  کی ایپلی کیشن کے لیے ایگنوسٹک ہیں۔ لہذا، ایک موبائل فون جو نیوی سی مطابقت رکھتا ہے، نقشوں پر پوزیشن دکھاتے وقت خود بخود نیوی سی سگنل استعمال کرتا ہے۔ نیوی سی سسٹم کی کارکردگی دوسرے پوزیشننگ سسٹمز کے برابر ہے۔

نیوی سی کا موجودہ ورژن ایل 5 اور  ایس  بینڈز کے ساتھ مطابقت رکھتا ہے۔ یہ بین الاقوامی فریکوئینسی کوآرڈنیشن اور مطابقت (کمپیٹے بلٹی) کے مطابق ہے۔ موجودہ ورژن سویلین سیکٹر میں داخل ہونے میں کامیاب رہا ہے۔ ایل 1 بینڈ میں سگنل کے اضافے سے سویلین سیکٹر میں تیزی سے رسائی میں مدد ملے گی۔ این وی ایس – 01 سے شروع ہونے والے اگلے سیٹلائٹس میں سویلین نیوی گیشنل استعمال کے لیے ایل 1 بینڈ ہوگا۔

حکومت موجودہ سات سیٹلائٹ جھرمٹ  کے لیے متبادل سیٹلائٹس این وی ایس - 01 کو لانچ کرنے کے لیے کام کر رہی ہے۔ اس کے ساتھ ہی، نیوی سی کی موجودہ کوریج سے باہر اس کی رسائی کو بڑھانے کے لیے مناسب ترتیب پر کام کرنے کے لیے مطالعات جاری ہیں۔

******

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO. 13423



(Release ID: 1881562) Visitor Counter : 125


Read this release in: English