سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ریاستی شاہراہوں کو تحویل میں لینا

प्रविष्टि तिथि: 07 DEC 2022 4:27PM by PIB Delhi

وزارت کو ریاستی سڑکوں بشمول ریاستی شاہ راہوں  کو نئی قومی شاہ راہوں  کے طور پر معلن/اپ گریڈ کرنے کے لئے مختلف ریاستی حکومتوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں  وغیرہ سے تجاویز موصول ہوتی رہتی ہیں۔ وزارت نے راستوں کو مربوط کرنے کی ضرورت، باہمی ترجیح اور سرمائے کی دستیابی کی بنیاد پر وقتاً فوقتاً کچھ ریاستی سڑکوں بشمول ریاستی شاہ راہوں کو نئی قومی شاہ راہیں قرار دینے پر غور کیا ہے۔

ریاستی سڑکوں بشمول ریاستی شاہ راہوں کو طے شدہ اصولوں کی بنیاد پر وقتاً فوقتاً نئی قومی شاہ راہوں کی حیثیت دے دی جاتی ہے۔ نئی قومی شاہ راہوں کے طور پر اعلان کے لئے ریاستی سڑکوں کے معیار میں درج ذیل میں سے کچھ شامل ہو سکتے ہیں:

1۔ ملک کی لمبائی/چوڑائی سے گزرنے والی سڑکیں۔

2۔ ملحقہ ممالک، قومی دارالحکومتوں کو ریاستی دارالحکومتوں / باہمی طور پر ریاستی دارالحکومتوں، بڑی بندرگاہوں، غیر اہم بندرگاہوں، بڑے صنعتی مراکز یا سیاحتی مراکز کے ساتھ جوڑنا۔

3۔ پہاڑی اور الگ تھلگ علاقے میں اہم اسٹریٹجک ضرورت والی سڑکیں۔

4۔ آرٹیریل سڑکیں جو سفری فاصلے میں قابل قدر کمی لاتی  ہیں اور ان سے خاطر خواہ اقتصادی ترقی حاصل ہوتی ہے۔

5۔ سڑکیں جو پسماندہ علاقوں اور پہاڑی علاقوں کے بڑے حصوں کو کھولنے میں مدد کرتی ہیں۔

6۔ سو 100 کلومیٹر طویل قومی شاہراہوں کے گرڈ کے حصول میں کردار ادا کرنے والی سڑکیں۔

7۔ پی ایم گتی شکتی نیشنل ماسٹر پلان (این ایم پی) کے ساتھ ہم آہنگی۔

قومی شاہ راہوں کی ترقی اور دیکھ بھال ایک مسلسل عمل ہے۔ مطلع شدہ قومی شاہ راہوں پر کام، بشمول قومی شاہ راہوں پر چار یا چھ لین کے کام، ٹریفک کی بھیڑ، باہمی ترجیح، سرمائے کی دستیابی کے مطابق کئے جاتے ہیں۔

جن سڑکوں کی ترقی کے لئے  شناخت کی گئی ہے ان میں ایکسپریس وے، اکنامک کوریڈورز، انٹر اور بھارت مالا پریوجنا کے تحت فیڈر کوریڈور اور روزانہ 10,000 مسافر کار یونٹ (پی سییو) سے زیادہ ٹریفک والی سڑکیں شامل ہیں جن کو بنیادی طور پر 4 لین والی سڑکیں بنانا اور اس سے زیادہ ترقی دینا ہے۔

قومی شاہ راہوں کی ترقی پر لگنے والے سرمائے کی لاگت کی وصولی، بشمول قومی شاہ راہوں کے طور پر مطلع شدہ ریاستی شاہ راہوں کی ترقی نیشنل ہائی ویز فیس (ریٹوں کا تعین اور وصولی) ضابطے 2008 کے مطابق یوزر فیس کے ذریعے کی جاتی ہے۔ یہ ضابطے وقتاً فوقتاً بدلے جاتے ہیں۔

یہ معلومات سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہ راہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں فراہم کیں۔

***

ش ح۔ ع س۔ ک ا


(रिलीज़ आईडी: 1881558) आगंतुक पटल : 130
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English