سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت

ای وی میں معیاری بیٹری کا استعمال

Posted On: 07 DEC 2022 4:21PM by PIB Delhi

سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں  بتایا کہ  الیکٹرک گاڑیوں کے پروٹوٹائپس / حصوں پرزوں  کی اس وزارت کے ذریعہ نوٹیفائڈ معیارات کی مطابقت کے  لئے سنٹرل موٹر وہیکلز رولز 1989 کے رول 126 کے تحت نوٹیفائڈ  ٹسٹ ایجنسیوں کے ذریعہ جانچ کرائی جاتی ہے۔ سڑک انسپورٹ اور شاہراہوں  کی وزارت  نے  ایس او 4567 (ای)  بتاریخ 28 ستمبر 2022 کے ذریعہ   ایل ایم اور  این  زمرے کے الیکٹرک پاور ٹرین وہیکلز  کی  ٹریکشن بیٹری کے لئے تکنیکی  شرطیں مقرر کرنے کے لئے آٹو موٹیو انڈسٹری کے معیارات، اے آئی ایس: 156  (ایل  ( چار پہیوں  سےکم والے ایک موٹر وہیکل اور کواڈری سائیکل ) زمرہ کے الیکٹرک پاور ٹرین  وہیکلز  کے لئے  خصوصی شرائط ) اور اے آئی ایس: 038   (ترمیم3) (ایم زمرے (کم سے کم چار پہیوں والا موٹر وہیکل جو کہ مسافروں کو لے جانے کے لئے استعمال ہوتا ہے) کے لئے خصوصی شرائط )،  (این زمرے  ( کم سے کم چار پہیوں وال ایک موٹر وہیکل جو سامان لے جانے کے لئے استعمال ہوتا ہے) کے الیکٹرک پاور ٹرین وہیکل کے لئے خصوصی شرائط) میں ترمیم کی ہے ۔ یہ ترمیم یکم دسمبر  2022  سے نافذ ہوگی اور ان  اے آئی ایس معیارات کی چند شقیں 31 مارچ 2023 سے لاگو ہوں گی۔

ملک میں الیکٹرک وہیکلز  کے لیے ایڈوانسڈ کیمسٹری سیل (اے سی سی) کی مینوفیکچرنگ  کی لاگت کو کم کرنے کے لیے، حکومت نے 12 مئی 2021 کو ملک میں ایڈوانس کیمسٹری سیل (اے سی سی) کی  مینو فیکچرنگ کے لیے پروڈکشن لنکڈ انیشی ایٹیو (پی ایل آئی) اسکیم کو منظوری دی ہے ۔ 5 سال کی مدت کے لیے  اس اسکیم پر کیا جانے والا  کل خرچ 18,100 کروڑ روپے  ہوگا۔

    سڑک  ٹرانسپورٹ اور  شاہراہوں کی وزارت نے  اپنے خط بتاریخ  12 اگست 2020 کے  ذریعے تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو یہ  مشورہ  بھی دیا ہے کہ بغیر بیٹریوں والی گاڑیوں کو ٹیسٹ ایجنسی کے ذریعہ جاری کردہ ٹائپ اپروول  سرٹیفکیٹ کی بنیاد پر فروخت اور رجسٹر کیا جا سکتا ہے۔ اس میں  مزید واضح کیا گیا  ہے کہ سینٹرل موٹر وہیکل رولز  (سی ایم وی آر ) 1989 کے مطابق، رجسٹریشن کے مقصد کے لیے بیٹری کی میک/ٹائپ یا کوئی اور تفصیلات بتانے کی ضرورت نہیں ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

U- 13414



(Release ID: 1881533) Visitor Counter : 81


Read this release in: English