ارضیاتی سائنس کی وزارت
مرکزی وزیرڈاکٹرجتیندرسنگھ نے کہا ہےکہ پانچ ریاستوں ، اترپردیش ، بہار، مغربی بنگال ، میگھالیہ اورناگالینڈ میں حالیہ 30سالہ مدت (2018-1989) کے دوران ، جنوب مغربی مانسون کی بارش میں اہم کمی ہونے سے متعلق رجحانات کااظہارہواہے
Posted On:
07 DEC 2022 1:18PM by PIB Delhi
سائنس اورٹکنالوجی کے (آزادانہ چارج) مرکزی وزیرمملکت ، ارضیاتی سائنسز کے (آزادانہ چارج ) کے وزیرملکت ، پی ایم او، عملے ، عوامی شکایات ، پنشن ، ایٹمی توانائی اورخلاء سے متعلق محکموں کے وزیر مملکت ، ڈاکٹرجتیندرسنگھ نے کہاہے کہ پانچ ریاستوں ، اترپردیش ، بہار، مغربی بنگال ، میگھالیہ اورناگالینڈ میں حالیہ 30سالہ مدت (2018-1989) کے دوران ، جنوب مغربی مانسون کی بارش میں اہم کمی ہونے سے متعلق رجحانات کااظہار ہواہے۔
آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں ڈاکٹرجتیندرسنگھ نے کہاکہ بھارت کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے 29ریاستوں اورمرکز کے زیرانتظام علاقوں میں ریاستوں اورضلع کی سطحوں پرمانسون کی بارش کے تغیر اورتبدیلیوں کے مشاہدے کا ایک تجزیہ کیاہے ۔ یہ تجزیہ بھارت کے محکمہ موسمیات آئی ایم ڈی کی جانب سے جون تا ستمبر (جے جے اے ایس ) جنوب مغربی مانسون موسم کے دوران حالیہ 30سالوں (2018-1989)کے مشاہداتی ڈیٹا پرمبنی ہے۔ آئی ایم ڈی نے 30مارچ 2020 کو اس سلسلے میں ایک رپورٹ بھی جاری کی ہے ۔ ہرریاست اور مرکز کے زیرانتظام ہرعلاقے کے لئے بارش کے تغیر کے مشاہدے کے بارے میں رپورٹس ، ‘‘پبلیکیشنز ’’کے تحت آئی ایم ڈی کی ویب سائٹ (https://mausam.imd.gov.in/) پردستیاب ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ یہ آئی ایم ڈی پنے کی ویب سائٹ
http://www.imdpune.gov.in/hydrology/rainfall%20variability%20page/rainfall%20trend.html پربھی دستیاب ہے ۔
ڈاکٹرسنگھ نے مذکورہ پورٹ کی نمایاں باتوں کو ذیل میں بیان کیاہے ۔
- ان پانچ ریاستوں میں اروناچل پردیش اور ہماچل پردیش کی ریاستوں کے ساتھ ساتھ سالانہ بارش میں اہم کمی کی رجحانات ظاہرہوتے ہیں ۔
- دیگرریاستوں میں اسی مدت کے دوران ، جنوب مغربی مانسون میں کسی بھی قسم کی اہم تبدیلی ظاہرنہیں ہوتی ۔
- ضلع کے لحاظ سے بارش کے مدنظر، ملک میں ایسے کئی اضلاع ہیں جہاں حالیہ 30سالہ مدت (2018-1989) کے دوران، جنوب مغربی مانسون اورسالانہ بارش میں اہم تبدیلیاں ظاہرہوتی ہیں ۔ شدید اورموسلادھار بارش کے دنوں کی تکریریعنی فری کوئنسی کے تعلق سے ، سوراشٹر اورکچھ ، راجستھان کے جنوب مشرقی حصوں ، تمل ناڈو کے شمالی حصوں ، آندھراپردیش کے شمالی حصوں اور جنوب مغربی اڈیشہ کے متصل علاقوں ، چھتیس گڑھ کے بہت سےحصوں ، جنوب مغربی مدھیہ پردیش ، مغربی بنگال ، منی پوراور میزورم ، کونکن اورگوا اوراتراکھنڈ میں اہم کمی کے رجحانات کا مشاہدہ کیاگیاہے ۔
محکمہ موسمیات کے پاس موسم کے بارے میں پیش گوئی کرنے اور اس کی دوردور تک تشہیر کرنے کا ایک موثر میکانزم ہے ۔ جس کے ذریعہ ، کافی پہلے ہی پورے ملک میں وارننگس اورایڈوائزریز جاری کی جاتی ہیں ، تاکہ لوگ اس سلسلے میں تیاری کرسکیں ۔ بارش کی ترتیب میں تبدیلی کے بارے میں اطلاع سے دیگرمتعلقہ فریقوں اور شراکت داروں کو بھی مطلع کیاجاتاہے تاکہ اس کا موثر استعمال اورمنصوبہ بندی کی جاسکے۔
***********
(ش ح ۔ع م۔ ع آ)
U -13400
(Release ID: 1881360)
Visitor Counter : 129