شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

شماریات اورپروگرام کے نفاذ کی وزارت سے متعلق خصوصی مہم 200کے تحت پہل قدمیاں

Posted On: 28 OCT 2022 3:08PM by PIB Delhi

انتظامی اصلاحات اورعوامی شکایات کے محکمے نے عزت مآب  وزیراعظم جناب نریندرمودی کے وژن اور سووچھتا یعنی صفائی ستھرائی کے کام کو ادارہ جاتی بنانے اورحکومت میں التواء میں پڑے معاملات میں کمی کرنے سے متعلق مشن سے ترغیب حاصل کرتے ہوئے ، 02اکتوبر  سے 31اکتوبر 2022تک ایک خصوصی  مہم 2.0 کاآغاز کیاہے۔ اس مہم کے دوران محکمے کے فیلڈدفاتر اور آوٹ اسٹیشنوں  پرتوجہ مرکوزکی گئی۔اس کے مطابق  شماریات اورپروگرام  کے نفاذ کی وزارت (ایم او ایس پی آئی ) ، ملک بھر میں پھیلے اپنے فیلڈ دفاتر اورخودمختار ادارے یعنی انڈین اسٹیٹ اسٹیکل انسٹی ٹیوٹ ، کولکاتہ   اوراس کے مراکز  کے ہمراہ ، خصوصی مہم 2.0میں سرگرمی کے ساتھ حصہ لے رہی ہے ۔ اس سلسلے میں ایس اینڈ پی آئی کے سکریٹری نے سینیئر سطح   کےسبھی افسران اور  ڈویژنل سربراہان کے ساتھ ہفتہ وار میٹنگیں کیں ۔ ان میٹنگوں میں ، خصوصی مہم 2.0کے نفاذ کے مرحلے کے دوران ایم اوایس پی آئی کی مختلف ڈویژنوں /سیکشنوں /خودمختار اداروں اورمختلف النوع  فیلڈ دفاتر کے ذریعہ کی گئی پیش رفت کا جائزہ لیاگیا۔

‘‘خصوسی مہم 2.0’’کے تحت ، کے سبھی  دفاترمیں صفائی ستھرائی ، فائلوں کے جائزے اوران کی چھنٹائی ، اصول وضوابط کو سادہ بنانے اورکمپیکٹرس کا استعمال  کرتے ہوئے خالی جگہوں یاگنجائشوں  کا مفید اورکارآمد استعمال وغیرہ سے متعلق  سرگرمیاں انجام دی جارہی ہیں ۔ حوالہ جات کے زمروں میں التواء میں پڑے معاملوں جیسے  کہ ارکان پارلیمنٹ سے حوالہ جات ، پارلیمانی یقین دہانیوں ، ریاستی سرکاروں کے حوالہ جات ، عوامی شکایات اوراپیلوں  وغیرہ  کو بھی نمٹایاجارہاہے ۔ ایم اوایس پی آئی، 31اکتوبر  2022سے قبل زیرالتوا سبھی معاملوں کو نمٹانے کی منتظر ہے ۔ صفائی ستھرائی کے لحاظ سے وزارت  کی حصولیابیوں کا ذیل میں خلاصہ پیش کیاگیاہے ۔

حوالہ  جات کا زمرہ

اہداف

حصولیابیاں (27اکتوبر2022تک )

ارکان پارلیمنٹ سے حوالہ جات

5

5

ریاستی سرکاروں سے حوالہ جات

2

2

عوامی شکایات

46

17

اپیلیں

13

7

جن فائلوں کاابھی جائزہ لیاجاناہے

12445

12,135

چھنٹائی کئے جانے کے لئے  نشانزد فائلوں کی تعداد

9448

9,448

صفائی ستھرائی  کے لئے کی جانے والی مہموں  کی تعداد

86

75

کباڑ  اورفالتوسامان  کی فروخت  سے ہونے والی آمدنی

-

Rs. 42,03,014/-

     
     

مختلف  زونل دفاتر/علاقائی دفاتر/ ذیلی علاقائی  دفاتر نے مختلف قسم کی سرگرمیاں انجام دیں ۔ جن میں چند قابل ذکرسرگرمیاں ، ذیل میں پیش کی گئی ہیں ۔

این ایس او جموں   نے بنگ  گنگا  کے مقام پرصفائی ستھرائی کی مہم  کاانعقادکیا۔

جے پور کے زونل دفترنے جےپور کے  آمیرقلعہ  کی راہداریوں میں صفائی ستھرائی کی مہم چلائی ۔

این ایس او رائے پور نے رائے پور کے ہت کیشور مہادیو مندر کے مقام پر صفائی ستھرائی کے بارے میں  بیداری پیداکرنے کی مہم انجام دی اور مہادیو گھاٹ راہداری کو صاف ستھراکیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00102PM.jpg

خصوصی مہم 2.0کے دوران ایم او ایس پی آئی کے فیلڈدفاترکے ذریعہ انجام دی گئیں صفائی ستھرائی کی مہم کے نظارے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002PIO0.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003T92X.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004ZWCT.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00566JQ.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image006STKV.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00788VQ.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0080HFO.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0093XZ5.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image010N6IO.jpg

شماریات  اورپروگرام کے نفاذ کی وزارت  ایم اوایس پی آئی کے ٹوئیٹر ، فیس بک اورانسٹاگرام پراپنے اکاؤنٹس ہیں جن کے ذریعہ وزارت نے فیلڈ دفاتر کے ذریعہ انجام دی گئیں صفائی ستھرائی کی مہم کے حوالے سے  ٹوئیٹس/ پیغامات اپ لوڈ کئے ہیں ۔ ایس اینڈ پی آئی کے سکریٹری نے بھی وزارت کے مختلف دفاتر اور ڈویژنوں  کا دورہ کیا اوروزارت کے ہیڈکوارٹرس اورفیلڈ دفاتر میں صفائی ستھرائی کو یقینی بنایا۔ ایم  اوایس پی آئی ، اخبارات ، ٹی وہ ، اورسوشل  میڈیا وغیرہ کے توسط سے اس مہم کی خوب تشہیر کررہی ہے ۔

ایس اینڈ پی آئی کے عزت مآب وزیرجناب راؤاندرجیت سنگھ کی رہنمائی میں ای اوایس پی آئی ، خصوصی  مہم 2.0 کے تحت انجام دی جانے والی سرگرمیوں کے کامیابی  سے نفاذ کو یقینی بنانے کی غرض سے اپنی ہرممکن کوششیں کررہی ہے اوراس بات کو یقینی بنارہی ہے کہ صفائی ستھرائی ، وزارت کے  ہردفتر میں روز مرہ کا رواج اورپریکٹس  بن سکے ۔

اخبارات کی کترنوں کے فوٹوز

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image011G64O.pnghttps://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image012NTN1.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image013KYPF.jpghttps://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image01474DH.png

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0155HZQ.png https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image01608KJ.png

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image017Q3JK.png https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0182X5D.png

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image020ONRG.jpg

***********

(ش ح ۔ع  م۔ ع آ)

U -13390


(Release ID: 1881346) Visitor Counter : 111


Read this release in: English , Hindi