سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

پہلا آسیان-انڈیا اسٹارٹ اپ فیسٹیول 2022 سے آسیان-انڈیا تعاون کو فروغ ملا

Posted On: 28 OCT 2022 4:49PM by PIB Delhi

سائنس اور ٹیکنالوجی محکمے کے سکریٹری ڈاکٹر شریوری چندر شیکھر نے آسیان اقتصادی کمیونٹی کے ڈپٹی سکریٹری جنرل  جناب ستویندر سنگھ اور آسیان کیلئے بھارتی مشن (آئی ایم اے)کے سفیر جناب جینت کھوبرا گڑھے کی موجودگی میں 27 اکتوبر 2022 کو بوگور، انڈونیشیا میں پہلے آسیان –بھارت اسٹارٹ اپ فیسٹیول (اے آئی ایس ایف) کا افتتاح کیا۔

اپنے ابتدائی کلمات میں ڈاکٹر چندر شیکھر نے کہاکہ ایک ترقی پذیر ملک کے طور پر، ہندوستان اس وقت جامع سماجی-اقتصادی ترقی کے لیے اہم اختراعات کو بروئے کار لانے کے لیے وقف ہے۔ آسیان-ہند  شراکت داری اس کوشش کے لیے ٹھوس اقدامات کو قابل بنائے گی۔

آسیان اقتصادی برادری کے ڈپٹی سکریٹری جنرل جناب ستویندر سنگھ نے روشنی ڈالی کہ آسیان کے پاس ایک متحرک اور امید افزا اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم ہے۔ انہوں نے کہا کہ وبائی بیماری کے باوجود، پچھلے سال ہم نے آسیان میں 25 نئے یونیکارن کا استقبال کیا، جس کی مجموعی قیمت 55.4 بلین ڈالر تھی۔ پہلے آسیان انڈیا اسٹارٹ اپ فیسٹول کا کامیاب انعقاد آسیان -انڈیا تعاون کو مزید مضبوط کرنے کے مواقع فراہم کرتا ہے تاکہ اسٹارٹ اپ معیشت کو وسعت دی جاسکے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001114W.jpg

انڈونیشیا کے سی او ایس ٹی آئی کے  قومی صدر اور قومی تحقیق اور اختراع کی ایجنسی (بی آر آئی این) اور  انڈونیشیا کے صدر بھی میلے کے افتتاح کے موقع پر موجود تھے۔

یہ میلہ سائنس، ٹیکنالوجی اور اختراع پر آسیان سائنس ، ٹیکنالوجی اور اختراع کی کمیٹی (سی او ایس ٹی آئی)  اور محکمہ سائنس اور ٹیکنالوجی (حکومت ہند) کے درمیان مجموعی طور پر آسیان-انڈیا سائنس، ٹیکنالوجی اور اختراعی تعاون پروگرام کا حصہ ہے اور اس کا اہتمام آسیان-انڈیا نے کیا ہے۔ اسے حکومت ہند کے  آسیان بھارت سائنس اور ٹیکنالوجی کے فروغ کا فنڈ ( اے آئی ایس ٹی ڈی ایف) سے تعاون حاصل ہے، جس میں سائنس اور ٹیکنالوجی کا محکمہ اور وزارت خارجہ (ایم ای اے) مشترکہ طور پر تعاون کرتے ہیں۔

چار روزہ ایونٹ کا انعقاد انڈونیشیا ریسرچ اینڈ انوویشن ایکسپو ( آئی این اے-آر آئی ای) کے ساتھ مل کر 27 سے 30 اکتوبر 2022 تک انوویشن کنونشن سنٹر،سیبی نانگ بوگور ، انڈونیشیا میں کیا جا رہا ہے۔ اے آئی ایس ایف آسیان -بھارت سفارتی تعلقات کی 30 ویں سالگرہ منانے کے لیے منعقد کیے جانے والے مختلف پروگراموں کا حصہ ہے۔

چار اہم پروگرام --- اسٹارٹ اپ نمائش؛ سیمینار اور ٹاک شوز؛ جی 2جی میٹنگ اور بی 2بی میٹنگ ​​کے ساتھ سٹارٹ اپ پچ بیٹل کو مربوط کرکے سرکاری عہدیداروں، سٹارٹ اپس، تحقیقی اداروں، یونیورسٹیوں، موجدوں اور اختراعیوں اور دیگر مالیاتی اداروں کو اکٹھا کیا گیا ہے۔ اس میلے نے قومی سٹارٹ اپ ایکو سسٹم کو ایک عالمی نیٹ ورک میں وسعت دینے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کیا جس کا مقصد مجموعی ترقی کے لیے مزید مواقع پیدا کرنا ہے۔

یہ فیسٹیول آسیان ممالک اور ہندوستان کے درمیان سائنس، ٹیکنالوجی اور اختراع میں تعاون کو فروغ اور مضبوط کرتا ہے۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

 

ش ح۔ ع ح۔

 (U: 13388)



(Release ID: 1881333) Visitor Counter : 58


Read this release in: English , Hindi