قانون اور انصاف کی وزارت
پریس بیان
Posted On:
06 DEC 2022 6:24PM by PIB Delhi
نوٹیفکیشنز بتاریخ چھ دسمبر 2022 کے ذریعہ آئین ہند کے آرٹیکل 223 کے ذریعے تفویض کردہ اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے، صدر جمہوریہ ہند نے 8 دسمبر 2022 سے جموں و کشمیر اور لداخ کی ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے فرائض انجام دینے کے لئے جموں و کشمیر اور لداخ کی ہائی کورٹ کے سینئر ترین جج، جناب جسٹس تاشی ربستان کا تقرر کیا ہے۔ یہ تقرر جموں و کشمیر اور لداخ کے ہائی کورٹ کے چیف جسٹس، جناب جسٹس علی محمد مگرے کے ریٹائرمنٹ کے نتیجے میں کیا گیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ا گ۔ن ا۔
U- 13365
(Release ID: 1881238)
Visitor Counter : 122