اقلیتی امور کی وزارتت
azadi ka amrit mahotsav

قومی اقلیتی کمیشن نے ویر بال دوس کے سلسلےمیں  سکھ دانشوروں کے ساتھ ایک  میٹنگ کا اہتمام کیا

Posted On: 06 DEC 2022 5:48PM by PIB Delhi

قومی اقلیتی کمیشن نے ویر بال دیوس منانے کے لیے مشورے/صلاح حاصل کرنے کے لیے آج  سکھ دانشوروں کے ساتھ ایک میٹنگ کا اہتمام کیا۔ میٹنگ کی صدارت قومی  اقلیتی کمیشن  چیئرمین جناب اقبال سنگھ لال پورہ نے کی۔ میٹنگ میں قومی اقلیتی کمیشن کی رکن محترمہ رنچین لاہمو اور این سی ایم کے سینئر افسران بھی موجود تھے۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اعلان کیا ہے کہ 26 دسمبر کو صاحبزادہ زوراور سنگھ جی ( عمر سات سال) اور صاحبزادہ فتح سنگھ جی (عمر 5 سال)  جنہیں 26 دسمبر  1704 کو سرہند میں زندہ دیوار میں چن کر شہید کیا گیا تھا، کی شہادت کو یاد کرنے کے لئے  ویر بال دوس کے طور پر منایا جائے گا۔  اس کے بعد حکومت ہند نے 26 دسمبر کو ویر بال دوس کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس تقریب کو مزید بامقصد بنانے کے لیے کمیشن نے سکھ برادری سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات اور دانشوروں کو اپنی تجاویز پیش کرنے کے لیے مدعو کیا۔

  قومی کمیشن  کمیشن کے چیئرمین جناب اقبال سنگھ لال پورہ نے 26 دسمبر کو ویر بال دوس کے طور پر منانے کے  وزیر اعظم  جناب نریندر مودی کے فیصلے کا خیر مقدم کیا۔ وزیر اعظم کے تئیں اظہار تشکر کرتے ہوئےاین سی ایم  کےے ، چیئرمین نے کہا ’’26 دسمبر کو ویر بال دوس کے طور پر مناکر  گرو گوبند سنگھ جی کے چار صاحبزادوں کی عظیم قربانی کو تسلیم کرنے کے لئے  ہم وزیر اعظم نریندر مودی کی ستائش کرتے ہیں‘‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’’صاحبزادوں کی شہادت کو 318 سال سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے، تاہم ہم نے ابھی تک ان کی قربانی کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے کسی ادارے کا نام ان کے نام سے منسوب نہیں کیا۔ ہمیں اس سمت میں کوشش کرنے کی ضرورت ہے۔ صاحبزادوں کے نام پر قومی بہادری ایوارڈ کا قیام ضروری ہے۔ صاحبزادوں کی کہانی کو ہندوستان اور پوری دنیا میں دور دور تک پھیلانے کی ضرورت ہے۔

قومی اقلیتی کمیشن کو 26 دسمبر 2022 کو ’ویر بال دوس‘ کے طور پر بامعنی طریقے سے  منانے کے لیے مختلف تجاویز موصول ہوئیں۔ زیادہ تر تجاویز ملک بھر میں صاحبزادوں کی قربانیوں کے بارے میں بیداری پیدا کرنے اور اس کے لئے  ادب اور ثقافت کا استعمال کرنے ، اسکولی نصاب میں صاحبزادوں کی کہانی کو شامل کرنے اور ہندوستان کی تمام زبانوں اور ریاستوں میں طلباکے درمیان کامکس اور شارٹ  فلموں کے ذریعے اس کی تشہیر کرنے پر پر مرکوز تھیں۔ قومی اقلیتی کمیشن ویر بال دوس  منانے کے لیے ان تجاویز کو کامیابی کے ساتھ عمل درآمد کے لئے پی ایم او اور وزارت ثقافت کے سامنے پیش کرے گا۔

*****

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

U- 13363


(Release ID: 1881211) Visitor Counter : 176


Read this release in: English , Hindi