وزارت خزانہ

(1) ’7.38 فیصد جی ایس 2027‘، (2) ’7.26 فیصد جی ایس 2032‘، (3) ’7.36 فیصد جی ایس 2052‘ کی فروخت (دوبارہ اجرا) کے لیے نیلامی

Posted On: 05 DEC 2022 6:27PM by PIB Delhi

حکومت ہند (جی او آئی) نے یکساں قیمت کا طریقۂ کار استعمال کرتے ہوئے قیمت پر مبنی نیلامی کے ذریعے 7000 کروڑ روپے  (برائے نام) کی ایک نوٹیفائڈ رقم کے لیے ’’7.38 فیصد سرکاری تمسکات 2027‘‘ ؛  (2) یکساں قیمت کا طریقۂ کار استعمال کرتے ہوئے قیمت پر مبنی نیلامی کے ذریعے 12000 کروڑ روپے  (برائے نام) کی ایک نوٹیفائڈ رقم کے لیے ’’7.26 فیصد سرکاری تمسکات 2032‘‘ ؛ (3) کثیر قیمت کا طریقۂ کار استعمال کرتے ہوئے قیمت پر مبنی نیلامی کے ذریعے 9000 کروڑ روپے (برائے نام) کی ایک نوٹیفائڈ رقم کے لیے ’’7.36 فیصد سرکاری تمسکات 2052‘‘ کی فروخت (دوبارہ اجرا) کا اعلان کیا ہے۔  حکومت ہند کو  یہ اختیار حاصل ہوگا کہ وہ  مذکورہ بالا ہر ایک سیکورٹی کے عوض 2000 کروڑ روپے تک کا اضافی سبسکرپشن اپنے پاس برقرار رکھے۔  یہ بولیاں ریزرو بینک آف انڈیا ، ممبئی دفتر، فورٹ ممبئی کے ذریعے 09 دسمبر، 2022 (جمعہ ) کو لگوائی جائیں گی۔

سیکورٹیز کی فروخت کی نوٹیفائڈ رقم کا 5 فیصد تک حصہ اہل افراد اور اداروں کے لیے مختص کیا جائے گا جو سرکاری تمسکات کی نیلامی میں غیرمقابلہ جاتی بولی کی سہولت کی اسکیم کے مطابق ہوگا۔

نیلامی کے لیے مقابلہ جاتی اور غیر مقابلہ جاتی دونوں بولیاں ریزرو بینک آف انڈیا کور بینکنگ سولیوشن (ای – کبیر) نظام پر الیکٹرانک فارمیٹ میں 09 دسمبر، 2022 کو داخل کی جائیں ۔ غیر مقابلہ جاتی بولیاں صبح 10.30 بجے سے صبح 11.30 بجے کے درمیان داخل کی جائیں اور مقابلہ جاتی بولیاں صبح 10.30 بجے سے صبح 11 بجے کے درمیان داخل کی جائیں۔

نیلامی کے نتیجے کا اعلان 09 دسمبر، 2022 (جمعہ) کو کیا جائے گا اور کامیاب بولی لگانے والوں کی طرف سے ادائیگی 12 دسمبر، 2022 (پیر) کو کی جائے گی۔

تمسکات  ’جب جاری کیے گئے ‘ کاروبار کےلیے ’مرکزی سرکاری تمسکات میں جب جاری کیے گئے لین دین‘ سے متعلق رہنما خطوط کے مطابق ہوں گے جسے ریزرو بینک آف انڈیا نے بمطابق سرکلر نمبر RBI/2018-19/25مورخہ 24 جولائی ، 2018 کو جاری کیا تھا، جس میں کے وقتاً فوقتاً ترمیم کی گئی ہے۔

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 13325



(Release ID: 1881024) Visitor Counter : 97


Read this release in: English , Hindi