ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
سی اے کیو ایم نےتمام ہدایات کے نفاذ کے سلسلے میں غیر اعلانیہ طور پر کئے جانے والے معائنوں میں شدت پیدا کی
سنگین خلاف ورزی کرنے والے 24 صنعتی یونٹس کو بند کرنے کے احکامات جاری
این سی آر میں تمام صنعتوں کو زیادہ صاف شفاف ایندھن پر منتقل کرنے کے عمل کی سخت نگرانی کی جا رہی ہے
سی اے کیو ایم تمام اسٹیک ہولڈرز سے تعمیل اور اجتماعی کارروائی کا مطالبہ کرتا ہے
Posted On:
28 OCT 2022 5:34PM by PIB Delhi
این سی آر اور ملحقہ علاقوں میں ہوا کے معیار کے انتظام کے کمیشن نے اپنی ہدایات کے نفاذ اور تعمیل کو یقینی بنانے کے لیے اپنی کوششیں تیز کر دی ہیں۔ دہلی کے اوسط ایئر کوالٹی انڈیکس(اے کیو آئی) کی پیشن گوئی، ناموافق موسمی اور موسمیاتی حالات کے پیش نظر جو عام طور پر این سی آر میں سردیوں کے دوران اور کھیتوں میں آگ لگنے کے واقعات کے پیش نظر ہوتے ہیں، ‘‘خراب’’ اور‘‘انتہائی ناقص’’ زمروں میں ہونے کا امکان ہے۔
کمیشن تمام اسٹیک ہولڈرز (صنعتی مکانات، تجارتی ادارے، تعمیراتی ایجنسیاں، ریاستی حکومت/جی این سی ٹی ڈی ایجنسیاں، این سی آر میں یو ایل بی اور بڑے پیمانے پر عوام) کو جی آر اے پی کے تحت اٹھائے جانے والے احتیاطی، تخفیف اور پابندی کے اقدامات کے بارے میں مطلع اور حساس بنا رہا ہے۔ نظرثانی شدہ گریڈڈ ریسپانس ایکشن پلان(جی آر اے پی) کا مرحلہ-I اور مرحلہ-II بالترتیب 05.10.2022 اور 19.10.2022 کو کمیشن کے ذریعے زیر عمل لایا گیا تھا۔
جی آر اے پی اور ایک جامع ‘‘این سی آر میں فضائی آلودگی میں روک تھام کرنےکی پالیسی’’ کے علاوہ، مختلف قانونی ہدایات، مشورے اور احکامات بشمول متعلقہ ایجنسیوں کی طرف سے مناسب اقدامات، کے لیے کمیشن کی طرف سے وقتاً فوقتاً جاری کیے گئے ہیں۔
این سی آر کے لیے معیاری منظور شدہ ایندھن کی فہرست میں ، بھاری آلودگی پھیلانے والے ایندھن جیسے کوئلہ، فرنس آئل وغیرہ کے استعمال پر پابندی لگائی جاتی ہے۔ تاہم جی این سی ٹی ڈی کے علاقائی دائرہ اختیار سے باہر سخت اخراج کے اصولوں کے ساتھ بایوماس ایندھن کی اجازت دی گئی ہے۔ اس بات کو خاص طور پر ذہن نشین رکھا گیا ہے بہت زیادہ دستیابی کے ساتھ ساتھ ماحولیاتی طور پر پائیدار استعمال کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ بایوماس کی کمیشن نے ریاستی حکومتوں کے ساتھ مل کر این سی آر میں تمام صنعتوں کو منظور شدہ فہرست کے مطابق صاف ایندھن پر منتقل کرنے کی مہم شروع کی ہے۔
موجودہ صورتحال حسب ذیل ہے:
|
ہریانہ این سی آر
|
یو پی این سی آر
|
راجستھان این سی آر
|
قومی خطہ راجدھانی دہلی
|
این سی آر میں مجموعی طور پر
|
ایندھن پر چلنے والی صنعتوں کی تعداد
|
2988
|
2273
|
525
|
1784
|
7570
|
منظور شدہ ایندھن پر منتقل کی جانے والی صنعتوں کی تعداد
|
2718
|
1786
|
422
|
1784
|
6710
|
میزان
|
270
|
487
|
103
|
-
|
860
|
کمیشن نے راجستھان میں کوئلے پر مبنی 45 صنعتی یونٹوں کو بند کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ کوئلے پر مبنی 32 یونٹ (ہریانہ میں 9 اور یوپی میں 23) کو مستقل طور پر بند کر دیا گیا ہے۔ 48 یونٹس (ہریانہ میں 8 اور یوپی میں 40) نے اپنا کام اس وقت تک کے لئے عارضی طور پر معطل کر دیا ہے جب تک کہ یہ یونٹ منظور شدہ ایندھن میں تبدیل نہیں ہو جاتے۔
این سی آر میں فضائی آلودگی کی سطح کو کم کرنے کے بنیادی مقصد کے ساتھ، کمیشن نے فضائی آلودگی سے متعلق تمام متعلقہ قوانین اور رہنما خطوط کو بہتر طریقے سے نافذ کرنے اور ان کی تعمیل کی نگرانی کے لیے فلائنگ اسکواڈز کے ذریعے غیر اعلانیہ فیلڈ معائنوں کی رفتار کو تیز کر دیا ہے۔ اس مرحلے پر غیر اعلانیہ معائنوں کی بنیادی توجہ کمیشن کی قانونی ہدایات کی تعمیل پر مرکوز رہی ہے، خاص طور پر درج ذیل کے لیے:
- این سی آر میں صرف ‘‘منظور شدہ ایندھن’’ کا استعمال
- صنعتوں میں اخراج کے معیارات کی پابندی اور ایمیشن کنٹرول ڈیوائسز (ای سی ڈی) کا استعمال
- سی اینڈ ڈی سرگرمیوں اور سڑک کے منصوبوں میں دھول پر قابو پانے کے اقدامات کا نفاذ اور کارگری
- ڈی جی سیٹس کے استعمال سے متعلق ضوابط کا نفاذ
- جی آر اے پی کے مطابق موثر کارروائیاں
کمیشن نے کہا ہے کہ جب سے جی آر اے پی مرحلہ-1 کی ، 06.10.2022 ای تاریخ سے شروعات ہوئی ہے، کمیشن کی طرف سے پورے این سی آر میں صنعتی علاقوں اور تعمیراتی پروجیکٹوں میں کل 472 غیر اعلانیہ معائنے کیے گئے ہیں اور 52 سنگین خلاف ورزی کرنے والے یونٹس/ پروجیکٹوں کو بند کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ سنگین خلاف ورزی کرنے والے 24 صنعتی یونٹس کو بند کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ ان میں سے (05) صنعتی یونٹس اب بھی کوئلہ اور دیگر غیر منظور شدہ آلودگی پھیلانے والے ایندھن کا استعمال کرتے ہوئے پائے گئے۔
کمیشن سی اینڈ ڈی منصوبوں کے لیے ہدایات کی تعمیل کی بھی نگرانی کر رہا ہے۔ اصولوں کے مطابق 500 مربع میٹر سے زیادہ کے پلاٹ ایریا پر سی اینڈ ڈی پروجیکٹس۔ سی اے کیو ایم کی مختلف ہدایات، دھول کم کرنے کے اقدامات سے متعلق قواعد و ضوابط اور رہنما خطوط پر عمل کرنے کے علاوہ ریموٹ آن لائن مانیٹرنگ کے لیے ویب پورٹل پر رجسٹر ہونا ضروری ہے۔ 28 پروجیکٹ سائٹس اب بھی ویب پورٹل پر رجسٹرڈ نہیں ہیں اور / یا ان کی طرف سے قانونی ہدایات، دھول کنٹرول کے اصولوں اور متعلقہ ہدایات کی خلاف ورزی کئے جانے کی بنا پر، کمیشن کی طرف سے اُنہیں بند کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ بند کرنے کی ہدایات کے تحت ، سی اے کیو ایم ایکٹ کی دفعات کے تحت قانونی چارہ جوئی کے لیے کارروائی کے علاوہ ڈیٹرنٹ انوائرنمنٹ کمپنسیشن چارجز کو بھی لازمی قرار دیا جاتاہے۔
کمیشن تمام اسٹیک ہولڈرز پر زور دیتا ہے کہ وہ کمیشن کی قانونی ہدایات کی تعمیل کریں اور ان پر عمل درآمد کریں تاکہ بندش کے نوٹس اور/یا تعزیری کارروائی سے بچ سکیں اور این سی آر کے لیے بہتر ہوا کے معیار میں اپنا کردار ادا کریں۔
*************
ش ح۔ س ب ۔ رض
U. No.13301
(Release ID: 1880926)
Visitor Counter : 76