بھاری صنعتوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بھاری صنعتوں کی وزارت میں خصوصی مہم 2.0 صفائی اورزیر التوا معاملات کے بوجھ کو کم سے کم کرنےپر مرکوز ہے


ایک قابل ذکر کامیابی حاصل کرتے ہوئے وزارت، مہم کے لیے مقرر کردہ اہداف سے  آگے نکل گئی

مہم کے تحت 52445 فائلوں کو ختم کیا گیا۔ تقریباً 20 لاکھ مربع فٹ جگہ خالی کرائی گئی

اسکریپ ڈسپوزل کی فروخت سے حاصل ہونے والی  رقم کی شکل میں  5.71 کروڑ روپے کی آمدنی ہوئی

روزانہ کی پیشرفت کی نگرانی کی جاتی ہے جسے  ڈی اے آر پی جی پورٹل پر اپ لوڈ کردیا جاتا ہے

Posted On: 31 OCT 2022 7:36PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے سوچھتا پروگرام  کو ادارہ جاتی بنانے اور حکومت میں زیر التواء  پڑے کام کاج کے  بوجھ کو کم سے کم  کرنے کے وژن اور مشن سے تحریک حاصل کرتے ہوئے، بھاری صنعتوں کی وزارت نے 2 اکتوبر سے 31 اکتوبر 2022 تک ایک خصوصی مہم 2.0 شروع کی ہے جس میں زیر التواء  پڑے  معاملات کو نمٹانے،  جگہ کے مناسب بندوبست کرنے اور  ماحول کو صاف ستھرا اور سرسبز بنانےپر خصوصی زور دیا گیا ہے۔

اس مقصد کو آگے بڑھاتے ہوئے، وزارت پہلے ہی مہم کے لیے مقرر کردہ اہداف کو پیچھے چھوڑ چکی ہے اور فائدہ مند استعمال اور اسکریپ اور فالتو مواد کو ضائع کرنے سے حاصل ہونے والی آمدنی کے لیے خالی جگہ حاصل کرنے کے سلسلے میں قابل ذکر کامیابی حاصل کر چکی ہے۔

وزارت ملک بھر میں پھیلی ہوئی اپنی  سی پی ایس ایزاور خودمختار اداروں کے ساتھ  کے مل کر اسکریپ اور فضلہ مواد کو ٹھکانے لگانے کے لیے سرگرم عمل ہے، اس طرح دفتر کی جگہ، جمنازیم، لائبریری، کینٹین وغیرہ جیسے فائدہ مند استعمال کے لیے 20.32 لاکھ مربع فٹ جگہ بنائی گئی ہے اور ماحول کو صحت مند بنایا جا رہا ہے۔

وزارت کے تمام دفاتر میں صفائی سے متعلق سرگرمیاں، فائلوں کا جائزہ/جگہ نکالنا، جگہ کے مفید استعمال وغیرہ سے متعلق سرگرمیاں شروع کی جا رہی ہیں۔ افسران کو ریکارڈ مینجمنٹ، فزیکل ریکارڈ کو ڈیجیٹل  شکل میں  منتقل کرنے کی خصوصی تربیت دی جا رہی ہے۔

مہم کے دوران 84890 فائلوں کا جائزہ لیا گیا جن میں سے 52445 فائلوں کو ختم کیا جا چکا ہے۔ اسکریپ ڈسپوزل کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم کی شکل میں  5.71 کروڑ روپے کمائے گئے ہیں۔

ImageImage

روزانہ کی پیشرفت کی نگرانی اس کام کے لئے مخصوص کردہ ایک ٹیم کے ذریعے کی جا رہی ہے اور اسے انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کے محکمے کے زیر اہتمام ایس سی پی ڈی ایم  پورٹل پر اپ لوڈ کیا جا رہا ہے۔ صفائی کا جذبہ اور صفائی کی طرف تہوار کا جذبہ اپنے عروج پر ہے۔

ImageImage

ایک ماہ تک جاری رہنے والی یہ مہم 31 اکتوبر 2022 کو اختتام پذیر ہونے والی ہے، لیکن وزارت میں تمام افسران اور عملے نے سوچھتا کو زندگی کا ایک طریقہ بنا دیا ہے جو کبھی ختم نہیں ہوگا اور مزید بڑھتا جائے گا۔

*************

 

 

ش ح۔ س ب ۔ رض

U. No.13299


(Release ID: 1880912)
Read this release in: English , Hindi