سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پانی سے چلنے والانئی کم لاگت والے‘‘بنابجلی کےحرارتی نظام ’’ سے دوردراز کے علاقو ں میں کھاناگرم کرسکتے ہیں

Posted On: 02 DEC 2022 5:43PM by PIB Delhi

ایک نئی کم لاگت والا حرارتی نظام جو کسی بھی وقت ، کسی بھی جگہ سادے پانے سے چل سکتاہے ، اسے گرم کرنے یابجلی دینے کے لئے کسی ایندھن یا بجلی کی ضرورت نہیں ہے ۔ وہ کسی بھی مقام پر ایک حرارتی وسیلے کے طورپرکام کرسکتاہے ۔

دوردراز کے علاقوں  خاص طورسے شمال مشرق کے علاقو ں میں گرم کرنے کے وسائل کی کمی اور بجلی کے ذرائع تک غیریقینی رسائی کی وجہ سے مشکلات  درپیش ہیں ۔

ڈیزائن ، آئی ٓئی ٹی دہلی کے محکمے میں ایسوسی ایٹ پروفیسرڈاکٹر سمیرسنگھ نے اپنی تحقیقاتی ٹیم کے ساتھ اس مسئلے کاحل نکالاہے انھوں نے اس ٹکنالوجی کی تیاری کے لئے  کیمیاوی توانائی پر کام کیاہے ۔اس تکنالوجی کو ‘‘بنابجلی والا حرارتی ٹکنالوجی ’’ کانام  دیاگیاہے ۔  

اس نظام کے فعال حرارتی عنصر میں (ایکٹو  ہیٹنگ ایلی منٹ) ماحول دوست معدنیات اور نمکیات کا ایسا مرکب ہے جو حرارت زائی (ایکزوتھرمک) توانائی پیداکرتاہے ، جس کے نتیجے میں پانی کے رابطے میں آنے پر خوب زیادہ گرمی پیداہوتی ہے ۔ اور یہ کسی بھی  خوراک یا پینے کی اشیاء کادرجۂ حرارت 60سے 70ڈگری سینسیس بڑھانے کے لئے بڑی مقدارمیں توانائی فراہم کرتاہے ۔ اس ہیٹرکا وزن 50گرام ہے ، جسے ہرہیٹنگ کے بعد ہیٹنگ پیڈ کے اندر بچ گئی اشیاء (قدرتی معدنیات ) کو آسانی سے نمٹایاجاسکتاہے ۔ معدنیات کی اس مٹی کو کھاد میں تبدیلی لانے میں مدد کرتے ہے اوریہ 100فیصد بائیو ڈی گریڈیبل ہے ۔

اس تکنیک کے ساتھ صارف اپنے کھانے کے لئے تیارخوراک کوگرم کرسکتاہے ، فوری طورپر نوڈل بناسکتاہے اور چائے کافی وغیرہ جیسے کوئی بھی پانی والی اشیاء کو گرم کرسکتاہے  ، اس کے حرارتی عمل کی ذیلی  اشیاء ایک قدرتی معدنیات ہے جو بناکسی نقصان  کے آسانی سے مٹی میں ضم ہوجاتی ہے ۔

شمال مشرقی تکنالوجی ایپلی کیشن اور رسائی  (نارتھ ایسٹ سینٹرفارٹکنالوجی ایپلی کیشن اینڈ ریچ) حکومت ہند میں سائنس وٹکنالوجی کے تحت ایک خود مختارادارہ ہے ۔جس نے ڈاکٹرسنگھ اوران کی ٹیم کو ایک ایسے کھانے کے باکس  اور ایک رقیق کنٹینر تیارکرنے کے لئے حمایت کی جسے بنابجلی  والی حرارتی ٹکنالوجی سے مربوط کیاجاسکتاہے ۔انھوں نے اس کا استعمال ایسے کنٹینر تیارکرنے کے لئے کیاہے جو مانگ پر کھانا یا پینے والی شئے  کو گرم کرسکتاہے ۔

یہ مصنوعات  شمال مشرقی خطو ں میں فوجی اہلکاروں ، سیاحوں اور آفس جانے والوں کے لئے بہت ہی مفید ثابت ہوں گے ۔ یہ بنابجلی والی حرارتی تکنالوجی جنگلاتی لکڑی کو جلانے کی ضرورت کو ختم کرتی ہے اوراس طرح جنگلات میں آگ لگنے والے واقعات کو بھی کم کرتی ہے جو ملک کے شمال مشرقی حصوں میں ایک بڑا حصہ ہے ۔ اس پروٹوٹائپ پرکامیابی سے تیاراورتجربہ کیاگیاتھا۔ متعدد ایف ایم سی جی  اسے بازارمیں لانے کی خواہش مند ہیں ۔

گڑگاؤں میں موجود اسپن –آف  اسٹارٹ اپ انچیئل ٹکنالوجی اس تکنیک کوآگے بڑھارہی ہے اوراس نے اسے بھارتی بحریہ اور کچھ خوراک تیارکرنے والی کمپنیوں کو دینا شروع کردیاہے ۔اس ٹکنالوجی کے لئے ایک پیٹنٹ بھی داخل کیاگیاہے ۔ہندوستان  کی تمباکوکمپنی (آئی ٹی سی ) کے ساتھ ان کے خوراک کی مصنوعات  میں اس ٹکنالوجی کے انضمام کے لئے ایک غیرمنکشف معاہدہ (نان ڈسکلوزرایگریمنٹ ) پردستخط کئے گئے ہیں ۔

***********

(ش ح ۔ع  ح۔ ع آ)

U -13289


(Release ID: 1880904) Visitor Counter : 146


Read this release in: English , Hindi