وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

اقتصادی امورکے محکمے نے سووچھتا مہم اور خصوصی مہم 2.0 میں شرکت کی

Posted On: 31 OCT 2022 8:55PM by PIB Delhi

وزارت خزانہ کے اقتصادی امور کا محکمہ (ڈی ای اے )، نے اپنے سی پی ایس  ای  ،اس سے منسلک اداروں اور خودمختار اداروں  کے ساتھ مل کر  دو اکتوبر 2022سے 31 اکتوبر 2022 تک زیر التوامعاملات کے نمٹارے ( ایس سی پی ڈی ایم ) کے لئے سووچھتا مہم اور خصوصی مہم  2.0 میں زبردست جوش وخروش سے حصہ لیا۔

خصوصی مہم 2.0 کے دوران ڈی ای اے کا زور  صفائی مہم ، پرا نے ریکارڈ س کی چھٹنی  ، اور وی آئی پی ہدایات،  پارلیمانی یقین دہانی ، ڈی سی این ، پی ایم او / ریاستی حکومتوں   کی ہدایات  ، عوامی شکایات  ، عوامی شکایات سے متعلق اپیلوں وغیر ہ کے حوالے سے زیر التوا معالات   کے نمٹارے پر تھا۔ڈی ای اے کے سکریٹری نے  جائزہ سمیت متعدد مراحل میں میٹنگو ں کا انعقاد کیا۔مقاصد کی نگرانی کے لئے مختلف کمیٹیاں تشکیل دی گئیں اور  مہم کے عمل کے دوران  کمیٹیوں نے  مستقل طورپر ان مقامات  کا دورہ کیا ، جہاں  پر  صاف صفائی کی مہم کو انجام دینا تھا۔

خصوصی مہم کے دوران ڈی ای اے  کے تحت سی پی ایس آئی – سکیورٹی  پرنٹنگ اور منٹنگ کارپوریشن   آف انڈیا لمٹیڈ  (ایس  ای ایم سی آئی ایل ) کے ذریعہ اپنے 6 مقامات  پر  وسیع تر صفائی مہم انجام دی گئی ۔خصوصی مہم  2.0 کے اختتام کے ساتھ تمام افسران / اہلکاروں  کی مشترکہ  کوششوں کے ذریعہ،   آئی ایم سی  ہدایات  ،  ریاستی حکومت کی ہدایات اور  عوامی شکایت سے متعلق اپیلوں  کے ساتھ  تمام عوامی شکایات کا ازالہ کیا گیا۔ اس کے علاوہ  1750 فائلوں  کے جائزہ لینے کے ساتھ  1772 فائلوں  کو ہٹادیا گیا۔ تقریباََ  207  ای –فائلوں کا جائزہ لیا گیا جن میں سے 192  ای –فائلوں کو بند کردیا گیا۔ ڈی ای اے میں  چلائی گئی مہم  کے نتیجے میں   کوڑا کباڑ  کی فروخت سے 50000 روپے کی آمدنی حاصل کرنے کے علاوہ  5000 مربع  فٹ جگہ بھی خالی کردی گئی ۔

ایک بہترین  طورطریقو ں  کے طورپر ڈی ای اے نے  تاریخی اقتصادی ریکارڈ   ( مرکزی شماریات خدمت،اقتصادی خدمت   کی تشکیل اور  اقتصادی مشیر کے سربراہ  کی بھرتی  کے ضوابط سے متعلق ریکارڈ سمیت ) کے تحفظ  پر کام کیا ہے۔

 

*************

 

ش ح۔ع ح ۔ رم

U-13294


(Release ID: 1880900)
Read this release in: English , Hindi , Telugu