وزارات ثقافت
وزارت ثقافت نے کپڑے کی وزارت کے اشتراک سے آج ہندوستانی دست کاری، ہینڈ لوم، فن و ثقافت کے مجموعہ: جھروکھا کا افتتاح کیا
Posted On:
03 DEC 2022 7:55PM by PIB Delhi
اہم جھلکیاں:
- اس جشن کے تحت میگا ایونٹ کا انعقاد دہلی ہاٹ، آئی این اے، نئی دہلی میں 3 دسمبر 2022 سے 10 دسمبر 2022 تک ’’ماسٹر کرئیشنز‘‘ (عمدہ تخلیقات) کے ساتھ کیا جا رہا ہے۔
- ہندوستان کی مختلف ریاستوں سے روایتی دستکاری کا جشن منانے کے لیے ایک فیشن شو بعنوان ’’ہندوستان کی دستکاری‘‘ کا انعقاد کیا گیا تھا۔
وزارت ثقافت نے کپڑے کی وزارت کے اشتراک سے آج دہلی ہاٹ، آئی این اے، نئی دہلی میں ہندوستانی دستکاری، ہینڈ لوم، آرٹ اور ثقافت کے مجموعہ– جھروکھا کا افتتاح کیا۔
افتتاح کے دن ہندوستان کی مختلف ریاستوں سے روایتی دستکاری کا جشن منانے کے لیے ایک فیشن شو منعقد کیا گیا، جس کا عنوان تھا ’’ہندوستان کے دستکاری‘‘۔ اس دوران کورکو برادری کا قبائلی لوک رقص – ’’کورکو‘‘ کی ثقافتی پیشکش بھی کی گئی۔
’جھروکھا‘ نئی دہلی (دِلّی ہاٹ- آئی این اے) میں 2 دسمبر 2022 سے 15 دسمبر 2022 تک ایک نمائش کی شکل میں منعقد کیا جا رہا ہے۔ نمائش میں ڈی سی ہینڈی کرافٹس ماسٹر کرئیشن کے حصے کے طور پر ایوارڈ یافتہ کاریگروں کے اسٹالز اور ملک کے مختلف حصوں کے فنکارانہ کلسٹرز شامل ہیں۔
اس موقع پر ترقیاتی کمشنر (ہینڈی کرافٹس) جناب شانت منو نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ہم آہنگی پر توجہ مرکوز کی ہے اور ’جھروکھا‘ وزارت ثقافت کے ساتھ اس ہم آہنگی کی نمائندگی کرتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ تقریب چھوٹی صنعتوں، فروخت کنندگان اور خریداروں کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگی۔



’جھروکھا‘ مختلف فن پاروں کے فنکاروں اور مختلف دستکاری کے کاریگروں کا جشن ہے۔ اس تقریب کا اہتمام وزارت ثقافت اور ڈی سی دستکاری کے اشتراک سے کیا گیا ہے۔
اس جشن کے تحت میگا ایونٹ کا انعقاد دہلی ہاٹ، آئی این اے، نئی دہلی میں 3 دسمبر 2022 سے 10 دسمبر 2022 تک ’’ماسٹر کر’یشنز‘‘ کے ساتھ کیا جا رہا ہے۔ جھروکھا میں 9 مختلف ریاستوں کے 15 سے زیادہ دستکاری کی نمائش کی جائے گی۔
اس تقریب میں دستکاروں، بنکروں اور فنکاروں کو بھی اعزاز سے نوازا جائے گا جنہوں نے ہندوستانی ہینڈ لوم، دستکاری، فن اور ثقافت کو فروغ دینے اور اس کے احیاء میں اپنا اہم کردار ادا کیا ہے۔
مقامی فن، ثقافت اور تہواروں پر مرکوز ایک ادبی گوشہ مقامی ہندوستانی کھانوں کا جشن منانے والے کھانے کے اسٹالز کے ساتھ ترتیب دیا گیا ہے۔
جھروکھا کی ایک اور خاص بات ثقافتی تقریبات ہوں گی۔ یہ تقریبات 10 دن تک جاری رہیں گی اور ان میں لوک رقص، نکڑ ناٹک، فیشن شوز، مختلف فنکاروں کے گانے کی پرفارمنس شامل ہوں گی۔
*****
ش ح – ق ت – ت ع
U: 13266
(Release ID: 1880733)
Visitor Counter : 170