اسٹیل کی وزارت
سیل (ایس اے آئی ایل) نے معذور افراد کے بین الاقوامی دن کے موقع پر معاون آلات کی تقسیم کے ساتھ سی ایس آر کا آغاز کیا
Posted On:
03 DEC 2022 4:07PM by PIB Delhi
تین دسمبر 2022 کو 'معذور افراد کے عالمی دن' کے موقع پر ، اسٹیل اتھارٹی آف انڈیا لمیٹڈ (سیل)، مہارتنا اسٹیل پبلک سیکٹر، نے نئی دہلی کے کارپوریٹ آفس میں اپنے تمام پلانٹس/یونٹس میں معذور افراد (دیویانگ جن) کو معاون آلات تقسیم کیے۔ سیل نے مصنوعی اعضاء(آرٹیفشیل آرگنز ) مینوفیکچرنگ کارپوریشن آف انڈیا ( ایل ایم آئی ایم سی او) کو سیل کی کارپوریٹ سماجی ذمہ داری (سی ایس آر) کے تحت اس ترجیحی پروگرام کو شروع کرنے کے لیے شامل کیا ہے۔ محترمہ سوما مونڈل، چیئرمین، سیل، کمپنی کے دیگر سینئر عہدیداروں کے ساتھ نئی دہلی میں ہونے والی تقریب کے دوران موجود تھیں ۔
سیل کا یہ ترجیحی بنیاد کا پروگرام ہے۔ یہ پروگرام 'آزادی کا امرت مہوتسو' کے تحت مرحلہ وار انداز میں ملک کے کئی مقامات پر، زیادہ تر سیل(ایس اے آئی ایل )کے آپریشن والے علاقوں میں منعقد کیا جائے گا۔ دیویانگ جن کو معاون امداد اور آلات کے ذریعے بااختیار بنایا جا رہا ہے جیسے کہ ٹرائی سائیکل، موٹرائزڈ ٹرائی سائیکل، سمارٹ کین اور بصارت سے محروم افراد کے لیے سمارٹ فون اور دیگر کے علاوہ سماعت کے آلات۔
فی الحال، سیل اپنے پلانٹس والے علاقوں میں دیویانگوں کے لئے وقف مختلف مرکوز سہولیات کے ذریعہ امداد فراہم کر رہا ہے۔ان میں راؤرکیلا میں بصیرت سے محروم اور دماغی طور سے دیویانگ بچوں کے لیے اسکول اور ہوم اینڈ ہوپ، بوکارو میں واقع آٗشالا کیندر 'معذور اورینٹیڈایجوکیشن پروگرام' اور درگاپور میں 'درگا پور معذور ہیپی ہوم' اور برن پور میں 'چیشائر ہوم' شامل ہیں۔
ش ح۔ ش ت۔ج
Uno-13256
(Release ID: 1880721)
Visitor Counter : 172