الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

دنیا ٹکنالوجی اور جدت طرازی کی قیادت کے لیے نئے بھارت کی طرف دیکھ رہی ہے: وزیر مملکت جناب راجیو چندرشیکھر


وزیر مملکت نے جیوتی انجینئرنگ کالج، تریسور میں مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے سنٹر آف ایکسیلینس کا افتتاح کیا

وزیر موصوف نے اپنی مادرِ علمی کا دورہ کیا، اساتذہ اور طلبہ سے ملاقاتیں کیں، اٹل ٹنکرنگ لیب کے قیام کا اعلان کیا

Posted On: 03 DEC 2022 6:44PM by PIB Delhi

الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹکنالوجی اور اسکل ڈیولپمنٹ اینڈ انٹرپرینیورشپ کے وزیر مملکت جناب راجیو چندر شیکھر نے آج کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں نئے بھارت نے گھوٹالوں اور سرخ فیتے میں جکڑے ہوئے ملک سے لے اب ٹکنالوجی اور جدت طرازی کی قیادت کے لیے دنیا کی طرف دیکھنے والے ملک کی حیثیت سے بیانیے کے رخ کو مکمل طور پر تبدیل کردیا ہے۔

تھریسور 3.jpeg

وزیر مملکت جناب راجیو چندرشیکھر جیوتی انجینئرنگ کالج، تھریسور، کیرالہ میں طلبہ سے خطاب کر رہے ہیں

 

کیرالا کے تریسور میں جیوتی انجینئرنگ کالج میں طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا، "ٹکنالوجی اور ڈیجیٹلائزیشن دنیا بھر میں تجارت اور معیشتوں کی تشکیل میں اہم کردار ادا کررہے ہیں، اور بھارت پہلے ہی اس سمت میں آگے بڑھ رہا ہے اور آنے والی دہائی نوجوان بھارتیوں کے لیے مواقع سے بھرپور بھارت کا ٹیکیڈ ہوگا۔"

وزیر موصوف نے کیمپس میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) اور روبوٹکس میں ایک سینٹر آف ایکسیلینس کا افتتاح کیا اور امید ظاہر کی کہ اس سے نوجوان بھارتیوں کو مختلف شعبوں میں مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کی جدت طرازی اور ایپلی کیشنز میں حصہ لینے کی ترغیب ملے گی۔

تھریسور 4.jpeg

وزیر مملکت جناب راجیو چندرشیکھر جیوتی انجینئرنگ کالج، تھریسور، کیرالہ میں طلبہ سے خطاب کر رہے ہیں

 

وزیر موصوف نے کہا کہ بھارت میں جدت طرازی اور اسٹارٹ اپس کے لیے پہلے ہی بہت سے مواقع موجود ہیں اور حکومت ان مواقع سے فائدہ اٹھانے اور بھارت کو دنیا کا قابل اعتماد ٹیک شراکت دار بننے میں مدد کرنے کے لیے ملک بھر کے طلبہ، کاروباری افراد اور اسٹارٹ اپس کی طرف دیکھ رہی ہے۔

تھریسور 5.jpeg

وزیر مملکت جناب راجیو چندرشیکھر نے اپنے پہلے اسکول سینٹ پال، کوریاچیرا، تریسور، کیرالہ کا دورہ کیا

 

جناب راجیو چندرشیکھر، جو آج صبح تریسور پہنچے، نے اپنے پہلے اسکول سینٹ پال، کوریاچیرا کا دورہ کیا، جس میں انھوں نے پانچ سال کی عمر میں داخلہ لیا تھا۔ اسکول بینڈ نے مارچ پیش کرتے ہوئے ان کا رسمی استقبال کیا۔ وہ اسکول میں طالب علموں، اساتذہ اور دیکھ بھال کرنے والوں سے مل کر مسرور ہوئے۔ انھیں ان کے داخلے کے ریکارڈ دکھائے گئے جو 1969 کی تاریخ کے تھے - اسکول نے احتیاط سے انھیں محفوظ رکھا تھا۔ سسٹر فیلیسٹا، اس وقت کے اسکول کی ہیڈ مسٹریس کی بہن، سسٹر کلیرنس نے اسے یادگار کے طور پر سسٹر کلیرنس کی ایک تصویر پیش کی۔

تھریسور 6.jpeg

 

جناب راجیو چندرشیکھر بعد میں اسکول کے سینئر سیکنڈری ونگ گئے اور اٹل ٹنکرنگ لیب کے قیام کا اعلان کیا۔ طلبہ سے بات کرتے ہوئے انھوں نے ان پر زور دیا کہ وہ اسکول میں اپنے تعلیمی کریڈٹ کے لیے کام کرتے ہوئے جدت طراز اور کاروباری بنیں۔ انھوں نے امید ظاہر کی کہ اٹل ٹنکرنگ لیب جدت طرازی کے کلچر کو فروغ دے گی اور طلبہ کو نئی بلندیاں چھونے کی ترغیب دے گی۔

بعد ازاں جناب راجیو چندرشیکھر چیروتھورتی گئے جہاں علاقے کی ممتاز شخصیات اور کاروباری رہ نماؤں نے ان کا استقبال کیا۔

***

(ش ح-ع ا-ع ر)

U. No. 13263

 


(Release ID: 1880715) Visitor Counter : 167


Read this release in: English , Hindi