وزارات ثقافت

وزرات ثقافت نے  سنٹرل  وسٹا میں  ، ہندوستانی ریاستوں کے  معروف  آرٹ  و کلچر ، مالا  مال ادبی فن اور وراثت کی نمائش کے لیے ’’سوَر دھروہر فیسٹیول‘‘ کا اہتمام کیا

Posted On: 02 DEC 2022 7:43PM by PIB Delhi

 

اہم جھلکیاں:

حکومت ہند کی وزارت ثقافت نے ’’سوَر دھروہر فاؤنڈیشن‘‘ کے تعاون سے کلانجلی کے تحت تین روزہ ’’سوَر دھروہر فیسٹیول‘‘ کا افتتاح کیا۔

داخلہ سبھی کے لیے مفت ہے۔

تقریب کا آغاز صبح 10 بجے، صبح کے راگوں سے ہوا اور شام 4 بجے سے مختلف ثقافتی پروگرام پیش کئے جائیں گے۔

 

 

 

 

 

 

 

 

حکومت ہند کی وزارت ثقافت نے ’’سوَر دھروہر فاؤنڈیشن‘‘ کے تعاون سے کلانجلی کے تحت تین روزہ ’’سوَر دھروہر فیسٹیول‘‘ کا افتتاح کیا۔ ’’سوَر دھروہر فیسٹیول‘‘ ایک موسیقی، آرٹ  و ادب کا  فیسٹیول ہے جس میں ہندوستان کے معروف آرٹ و کلچر اور ہندوستانی ریاستوں کے مالا مال  ادبی فن اور وراثت کی نمائش کی جاتی ہے۔

 

سوَر دھروہر فیسٹیول کا افتتاح آج مہمان خصوصی  جناب مہتاب علی (ستار  نواز) اور پنڈت  للت پرساد (کلاسیکل گلوکار)  کی کیا۔ پہلے دن کلاسیکل پرفارمنس، غزل،  کوی سمیلن، مشاعرہ، صوفی پرفارمنس کا انعقاد کیا گیا۔ غزل جناب دیواکر مینا نے اور صوفی موسیقی جناب  ہمسر حیات اور اطہر حیات نے پیش کی۔

 

کلانجلی کے تحت ہر ہفتے سنٹرل وسٹا میں ثقافتی پروگرام منعقد کیے جا رہے ہیں۔ 3 روزہ فیسٹول 3 اور 4 دسمبر 2022 کو سینٹرل وسٹا، انڈیا گیٹ، نئی دہلی میں جاری رہے گا۔

سوَر دھروہر اتسو صبح کے راگوں کے ساتھ شروع ہوا اور بہت سی مشہور شخصیات نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔

اس پروگرام میں ہونہار مقامی فنکار  معروف فنکاروں کے ساتھ ایک ہی پلیٹ فارم پر اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے۔ کوی سمیلن کے ذریعے قومی اور مقامی شعرا اپنے فن پارے پیش  کریں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

U-13250

                          



(Release ID: 1880641) Visitor Counter : 113


Read this release in: English