قومی مالیاتی رپورٹنگ اتھارٹی

سرمایہ کار اچھی حکمرانی  والے کارپوریٹ کو نوازتے ہیں: این ایف آراے چیئرپرسن

Posted On: 02 DEC 2022 4:46PM by PIB Delhi

’’کارپوریٹ سیکٹر میں مالیاتی رپورٹنگ اور کارپوریٹ گورننس‘‘ کے موضوع پر منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے، این ایف آر اے  کے  چیئرپرسن  ڈاکٹر اجے بھوشن پرساد پانڈےنے آج یہاں کہا کہ اچھی کارپوریٹ حکمرانی، کارپوریٹ سیکٹر کی بنیاد ہے جو  مجموعی طور پر ملک کی پائیدار ترقی  اور فروغ میں تعاون کرتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سرمایہ کار اچھی حکمرانی والے کارپوریٹس کو  نوازتے ہیں۔

ڈاکٹر پانڈے نے گزشتہ چند برسوں کے دوران ہندوستانی پالیسی سازوں کی طرف سے شروع کی گئیں متعدد معرکتہ الآرا  اصلاحات کا ذکر کیا،  جو کہ   کاروباری شعبے اور معاشرے دونوں کی ترقی اور فروغ  کے لیے  کی گئیں مثلاً ڈیجیٹل اصلاحات جیسے آدھار، یو پی آئی، جی ایس ٹی اور ٹیکس اصلاحات۔ انہوں نے کئی ادارہ جاتی اصلاحات جیسے این ایف آراے ، آئی بی سی، این سی ایل ٹی وغیرہ کا بھی ذکر کیا۔

ڈاکٹر پانڈے نے کہا کہ فائننس کمیونٹی اور ڈائریکٹرز کے لیے وقت کی ضرورت ہے کہ وہ دھوکہ دہی اور داخلی مالیاتی کنٹرول کی ناکامی  کو روکنے کے اقدامات جیسے دھوکہ دہی کے رجسٹر کا کیس اسٹڈی تیار کریں۔ شاید داخلی مالیاتی کنٹرول کی بنیادی باتوں کو یاد کرنے کا وقت آگیا ہے  کیونکہ تمام کارپوریٹ  دھوکہ دہی کے کام جدید ترین  منصوبوں کے ذریعے  انجام نہیں  دیئے جاتے  بلکہ فرضی فروخت اور قرضوں اور ایڈوانسز خریداریوں کی زائد رسیدوں کے  پرانے طریقوں، متعلقہ پارٹی کے لین دین اور بنیادی اندرونی کنٹرول کی ناکامی کی وجہ سے انجام دیئے جاتے ہیں۔

اعتماد سازی اور  متعلقین کی توقعات کو پورا کرنے کے سلسلے میں، ڈاکٹر پانڈے نےجوکھم سے متعلق معاملات اور آڈیٹر  کے  غور  کے لیے زور دینے کے معاملات کی کراؤڈ سورسنگ کا خیال پیش کیا۔ انہوں نے آڈٹ کمیٹی کے ذریعہ آڈٹ دائرہ کار کا فیصلہ کرنے سے پہلے ڈائریکٹرز رسک رپورٹ کی اشاعت کی یو کے برائیڈن رپورٹ کی سفارش پر غور کرنے کی بھی تجویز پیش کی جو اس رسک رپورٹ پر  متعلقین  کی مادخل کا جائزہ لے سکتی ہے۔

پائیداری کی رپورٹنگ کے معیارات کے بارے میں، انہوں نے کہا کہ آئی ایف آرایس  فاؤنڈیشن کے بین الاقوامی پائیداری کے معیارات کے بورڈ کی مطابقت کرنا بہتر ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

U- 13240



(Release ID: 1880540) Visitor Counter : 119


Read this release in: English , Hindi