پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت
جائزسلفر مواد میں کمی کے ذریعہ بی ایس –چہارم سے بی ایس –پنجم پیمانوں تک ایندھن کے معیار میں نمایاں طورپر بہتری آئی ہے
Posted On:
25 JUL 2022 4:22PM by PIB Delhi
پٹرولیم اورقدرتی گیس کے وزیر مملکت جناب رامیسور تیلی نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ حکومت نے پلاننگ کمیشن (اب نیتی آیوگ ) کے ممبر کی صدارت میں ایک ایکسپرٹ کمیٹی تشکیل دی تھی تاکہ آٹو فیول وژن اور پالیسی 2025 کے روڈ میپ کو تیار کرے ۔سابقہ آٹوایندھن پالیسی ، بھارت اسٹیج ( بی ایس) –دوم ، بی ایس –سوم اور بی ایس –چہارم کےمطابق یکم اپریل 2017 تک ملک میں معیاری آٹو ایندھن کو متعارف کرایا گیا تھا۔کمیٹی نے بی ایس - پنجم اخراج پیمانے کو یکم اپریل 2020 تک اور بی ایس –ششم اخراج پیمانہ کو 2024سے نافذ کرنے کی تجویز پیش کی ۔ بہرحال بڑھتی ہوئی آلودگی کے مدنظر حکومت نے فیصلہ کیا تھا کہ وہ یکم اپریل 2020 سے براہ راست بی ایس چہارم سے بی ایس ششم اخراج پیمانے تک جست لگائے۔ ایندھن کے معیار میں بی ایس چہار م میں بی ایس ششم کمپلائنٹ ایندھن میں زیادہ سے زیادہ 10 پی پی ایم تک 50 پارٹ فی ملین (پی پی ایم ) سے جائز سلفر موادمیں کمی کے ذریعہ بی ایس چہارم سے بی ایس ششم پیمانے تک نمایاں طورپر بہتری آئی ہے۔ اس نے ترقی یافتہ اخراج کنٹرول ٹکنالوجیوں بشمول ڈیزل پرٹیکولیٹ فلٹرز (ڈی پی ایف ) کا تعارف کرایا تاکہ پرٹیکولیٹ میٹر ( پی ایم) اور سلیکٹو پیٹالسٹ ریڈکشن ( ایس سی آر ) نظام میں کمی آئے اوربی ایس -ششم گاڑیوں میں نائٹروجن آکسائڈ (این او ایکس ) اخراج میں کمی آئے ۔
آئل انڈیا لمٹیڈ نے 1000 سے زیادہ اسٹینڈرڈ آپریٹو پروسیجرز ( ایس اوپیز) کو قائم کیا ہے۔جو ہیلتھ سیفٹی ،سکیورٹی اور ماحولیات ( ایچ ایس ایس ای ) انتظام کے تحت تنصیبات کے تما م کامو ں کا احاطہ کرتے ہیں۔وقتاََ فوقتاََ ایچ ایس ایس ای کے عمود کا پروجیکٹ کی ضروریات ،قانونی رہنما خطوط اور جاب کی اہلیت کی ضروریات پر مبنی اعلیٰ انتظام کے ذریعہ اندرونی طور پر جائزہ لیا جاتا ہے۔
آئل انڈسٹری سیفٹی ڈائریکٹریٹ (او آئی ایس ڈی ) جو کہ پٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت کے زیر اہتمام ایک تکنیکی ڈائریکٹوریٹ ہے ، تیل اور گیس صنعت کے لئے معیارات تیار کرتی ہے اور ان کی تکمیل کی نگرانی کے لئے تیل اور گیس تنصیبات کی وقتی بیرونی سیفٹی آڈٹس انجام دیتی ے۔ بہرحال تیل اور گیس تنصیبات کی سیفٹی ،سکیورٹی اور ماحولیات کے پہلو متعلقہ کمپنیوں کے ذریعہ یقینی بنائے جاتے ہیں۔
*************
ش ح۔ا ک ۔ رم
U-13218
(Release ID: 1880463)