پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

حکومت نے یونیورسل سروس آبلی گیشنز کا دائرہ وسیع کردیا ہے


مجازادارے  صارفین کو معیاری اور غیر منقطع ایندھن سپلائی خدمات  مہیا کریں گے

Posted On: 25 JUL 2022 4:21PM by PIB Delhi

پٹرولیم اور قدرتی گیس کے وزیر مملکت جناب رامیسور تیلی  نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ  یونیورسل سروس آبلی گیشنز(یو ایس اوز ) کا حکم دےدیا گیا ہے تاکہ مجاز ادارے صارفین کو معیاری اور غیر منقطع ایندھن کی سپلائی کی خدمات مہیا کریں۔ منجملہ اور باتوں کے  ان یوایس او زکو مندرجہ ذیل باتوں کی ضرورت ہے:

  • خردہ صارفین کو پورے مقررہ کام کے اوقات اور مخصوص معیار اور مقدار میں ایم ایس اور ایچ ایس ڈی کی سپلائی کو برقرار رکھنا ۔
  • تمام خردہ صارفین اور خردہ دوکانوں کو حکومت  کے ذریعہ بیان کردہ  کم سے کم سہولیات   کی دستیابی کو یقینی بنانا ۔
  • وقتاََ فوقتاََ  حکومت کے ذریعہ وضاحت کردہ  ایم ایس اور ایچ ایس ڈی   کے کم سے کم انوینٹری سطحو ں  کو برقراررکھنا۔
  • کسی  بھی شخص کو اس کے مطالبے پر ایک معقول وقت میں اور بغیر کسی امتیاز کے خدمت مہیا کرنا۔
  • ہروقت صارفین کو معقول قیمتوں  پر ایندھن کی دستیابی  ۔

جون 2022 میں حکومت نے یونیورسل سروس آبلی گیشنز  (یو ایس اوز ) کےدائرہ  کار کو   تمام خردہ  دوکانوں   بشمول دوردراز علاقوں کی خردہ  دوکانوں تک وسیع کردیا ہے۔

*************

ش ح۔ا ک ۔ رم

U-13217


(Release ID: 1880457)
Read this release in: English