کانکنی کی وزارت

ملک میں لتھیم کی دریافت

Posted On: 25 JUL 2022 4:28PM by PIB Delhi

کوئلہ، کانوں اور پارلیمانی امور کے مرکزی وزیر جناب پرہلاد جوشی نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ ہر سال، منظور شدہ سالانہ فیلڈ سیزن پروگرام [ایف ایس پی ] کے مطابق، بھارت کا ارضیاتی جائزہ [جی ایس آئی ]،جو کانوں کی وزارت  سے  منسلک ایک  دفتر ہے، معدنیات کی دریافت  کے مختلف مراحل طے کرتا ہے۔ لتھیم سمیت مختلف معدنی اشیاء کے معدنی وسائل کو بڑھانے کے لیے اقوام متحدہ کی درجہ بندی سے متعلق  فریم ورک (یو این ایف سی ) اور معدنی شواہد اور معدنی مواد کے ضابطوں (ایم ای ایم سی ۔2015) کے رہنما خطوط پر عمل کرتے ہوئے ابتدائی جائزہ  (جی4)، ابتدائی دریافت  (جی3) اور جنرل ایکسپلوریشن (جی2) انجام دیئے گئے ہیں ۔

گزشتہ  پانچ برسوں کے دوران، جی ایس آئی نے آندھرا پردیش، اروناچل پردیش، بہار، چھتیس گڑھ، ہماچل پردیش، جھارکھنڈ، جموں اور کشمیر، مدھیہ پردیش، میگھالیہ، راجستھان میں لیتھیم اور اس سے منسلک عناصر پر 20 پروجیکٹوں  پر کام کیا ہے۔ موجودہ ایف ایس پی 23-2022 کے دوران، جی ایس آئی  نے اروناچل پردیش، چھتیس گڑھ، جموں اور کشمیر، جھارکھنڈ، میگھالیہ، ناگالینڈ، راجستھان میں لیتھیم پر 18 پروجیکٹ شروع کیے ہیں۔ تاہم، جی ایس آئی   کے ذریعہ لیتھیم کے وسائل میں ابھی تک اضافہ نہیں کیا گیا ہے۔

مزید یہ کہ ، اٹامک منرلز ڈائریکٹوریٹ فار ایکسپلوریشن اینڈ ریسرچ (اے ایم ڈی )، جو کہ جوہری توانائی کے محکمے (ڈی اے ای ) کا ایک تشکیل دیا گیا  یونٹ ہے، ملک کے ممکنہ ارضیاتی دائرے  میں لیتھیم کی دریافت کا کام کر رہا ہے۔ فی الحال، اے ایم ڈی کرناٹک کے منڈیا اور یادگیر اضلاع کے کچھ حصوں میں لیتھیم  کی دریافت کے کام میں لگے ہیں ۔

کھنج بدیش انڈیا لمیٹڈ (کے اے بی آئی ایل) نے جو کانوں کی وزارت کے تحت تین سی پی ایس ایز  کا مشترکہ منصوبہ ہےمعلومات کے تبادلے کے مقصد سے، ارجنٹیا کی تین ریاستی ملکیت والی  تنظیموں کے ساتھ ایک نان بائنڈنگ والے مفاہمت کے اقرار نامہ پر دستخط کئے ہیں۔جس کا مقصد  لیتھیم کے ممکنہ معدنی رقبہ کی معلومات  مشترک کرنا ہے۔

لیتھیم جیسی اہم اور اہمیت کی حامل معدنیات کی کان کنی اور پروسیسنگ کے شعبے میں تعاون کے لیے بھارتی حکومت  اور آسٹریلیا کی حکومت  کے درمیان ایک جی 2جی  مفاہمت کے اقرار نامے پر دستخط کیے گئے ہیں۔ کے اے بی آئی ایل  نے مشترکہ سرمایہ کاری کے فیصلوں کے لیے لیتھیم اور کوبالٹ کے اثاثوں کی شناخت کے لیے کریٹیکل منرلز فیسیلیٹیشن آفس [سی ایم ایف او ]، ڈیپارٹمنٹ آف انڈسٹری، سائنس اینڈ ریسورسز [ڈئی آئی ایس ای آر ]، آسٹریلیا کے ساتھ ایک تفصیلی مفاہمت نامے پر دستخط کیے ہیں۔

****

ش ح۔ش ر۔س ا

U.No:13214



(Release ID: 1880446) Visitor Counter : 133


Read this release in: English