کانکنی کی وزارت
معدنیات کی دریافت سے متعلق قومی ٹرسٹ کی حیثیت
Posted On:
25 JUL 2022 4:25PM by PIB Delhi
کوئلے، کانوں اور پارلیمانی امور کے مرکزی وزیر جناب پرہلاد جوشی نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ ایم ایم ڈی آر ایکٹ، 1957 میں مارچ 2021 میں ترمیم کی گئی تھی اور اب ترمیم شدہ ایکٹ این ایم ای ٹی کو ایک غیر منافع بخش خود مختار ادارہ کی حیثیت سے لازمی قرار دیاگیا ہے۔ کام کرنے کی خود مختاری این ایم ای ٹی کو اپنے مطلوبہ مقاصد حاصل کرنے کے لیے ضروری لچک فراہم کرے گی۔
این ایم ای ٹی کے لیے 12 نئی آسامیاں تشکیل دینے کے لیے کانوں کی وزارت نے اخراجات کے محکمہ (ڈی او ای ) سے منظوری حاصل کی ہے۔
کانوں کی وزارت نے ملک میں معدنیات کے دریافت کو فروغ دینے کے لیے درج ذیل اقدامات کیے ہیں۔
ایم ایم ڈی آر ایکٹ 1957 میں مارچ 2021 میں ترمیم کی گئی تھی تاکہ معدنیات کی دریافت سے متعلق قومی ٹرسٹ (این ایم ای ٹی ) کے ذریعہ دریافت سے متعلق پرائیویٹ ایجنسیوں کی فنڈنگ کا بندوبست کیا جاسکے ۔ اب تک، نو ایجنسیوں کو ایم ایم ڈی آر ایکٹ کے سیکشن 4(1) کی دوسری تجویز کے تحت نوٹیفائی کیا گیا ہے۔
بھارت کے ارضیات سے متعلق جائزے نے نیشنل جیو کیمیکل میپنگ، نیشنل جیو فزیکل میپنگ، نیشنل ایرو-جیو فزیکل میپنگ اور خصوصی تھیمیٹک میپنگ پروگرام جیسے پین انڈیا میپنگ پروجیکٹس پر زور دیا ہے جس سے مزید منظم معدنیات کی دریافت کے لیے نئے ممکنہ علاقوں کے امکانات میں بہت زیادہ تعاون حاصل کرنے کی توقع ہے۔
او جی پی علاقے کو مزید بیس لائن اور دریافت سے متعلق اعدادوشمار کو شامل کرنے کے ساتھ اپ ڈیٹ کیا گیا ہے اور اسے بڑھا کر 18 معدنیات کے لیے 6.88 لاکھ مربع کلومیٹر کر دیا گیا ہے جو کہ 10 معدنیات کے لیے 5.71 لاکھ مربع کلومیٹر تھا۔
ایم ای ایم سی ترمیمی ضابطے 2021 کے بعد، جامع لائسنس کے طور پر نیلامی کے لیے 252 جیولوجیکل میمورنڈم متعلقہ ریاستی حکومتوں کے حوالے کیے گئے ہیں۔
این ایم ای ٹی نے تحقیقاتی منصوبوں کے تیزی سے نفاذ کے لیے فنڈز کی منظوری اور اجراء کے عمل کو ہموار کیا ہے۔ کچھ معدنیات کی تلاش کے لیے جامع لائسنس (سی ایل ) رکھنے والوں کے لیے دریافت کے اخراجات کی جزوی ادائیگی کی ایک اسکیم تیار کی گئی ہے۔ این ایم ای ٹی مرکزی حکومت کی تنظیموں اور ریاستی ڈی جی ایم ایس /ڈی ایم جی ایس کے دریافت سے متعلق بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کے لیے مالی مدد فراہم کرتا ہے۔
****
U.No:13208
ش ح۔ش ر۔س ا
(Release ID: 1880437)
Visitor Counter : 130