مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت

امرت کے تحت  2,973 کروڑ روپے مالیت کے 799 بارانی  پانی کی نکاسی کے منصوبے 19 ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں نافذ کئے گئے ہیں

Posted On: 25 JUL 2022 4:37PM by PIB Delhi

ہاؤسنگ اور شہری امور کے وزیر مملکت جناب کوشل کشور نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ اٹل مشن فار ریجووینیشن اینڈ اربن ٹرانسفارمیشن (امرت ) کے تحت، بارش کے پانی کی نکاسی ایک قابل قبول عنصر  ہے جس میں سیلاب کو کم کرنے اور ختم کرنے کے لیے نالوں / بارانی  پانی کے نالوں کی تعمیر اور بہتری شامل ہے۔ اب تک 19 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں (یوٹیز ) میں بارانی  پانی کی نکاسی کے شعبے میں  2,973 کروڑروپے  مالیت کے 799 پروجیکٹوں کو نافذ کیا گیا ہے۔ ان میں سے 1,284 کروڑ روپے کے 655 پروجیکٹ مکمل ہوچکے ہیں اور 1,688 کروڑ روپے کے 144 پروجیکٹوں پر کام جاری ہے۔ ان مکمل ہونے والے منصوبوں کے ذریعے 896 کلومیٹر طویل بارانی  پانی کی نکاسی کے نیٹ ورک کو بچھانے/تعمیر کرکے 2,381 واٹر لاگنگ پوائنٹس یعنی پانی اکھٹا ہونے کی جگہوں کو ختم کیا گیا ہے۔

ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت (ایم او ایچ یو اے ) نے شہروں میں  سیلاب سے متعلق معیاری آپریٹنگ طریقہ کار 2017 بھی جاری کیا ہے جس میں شہر / قصبے کے مختلف محکموں اور ایجنسیوں اور ضلع انتظامیہ کے ماتحت تنظیموں کے ذریعہ کئے جانے والے مخصوص اقدامات پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ شدید قسم کے کسی بھی شہری  سیلاب سے نمٹنے کے لیے ریاستی حکومت کے طور پر  معیاری آپریٹنگ طریقہ کار تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو ان کی رہنمائی کے لیےبھیج  دیا گیا ہے۔

ایم او یو ایچ اے نے بارانی  پانی کی نکاسی کے نظام، 2019 کے بارے میں کتابچہ بھی شائع کیا تھا۔ یہ ہدایت نامہ ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں اور شہری  بلدیاتی  اداروں (یو ایل بی ایس ) اور دیگر متعلقہ فریقوں کو   بارانی  کے پانی کی نکاسی کے نظام کی منصوبہ بندی، ڈیزائن، آپریشن اور دیکھ بھال میں مدد فراہم کرتا ہے۔ یہ ہدایت نامہ سیلاب کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات کی سفارش کرنے کے لیے رہنمائی کے دستاویزات کے طور پر بھی کام کرتا ہے۔

66 شہروں کی وہ فہرست جہاں امرت  کے تحت مکمل کیے گئے پروجیکٹوں کے ذریعے 2,381 واٹر لاگنگ پوائنٹس کو ختم کیا گیا ہےزمیمہ  میں  درج ہے۔

امرت  کے تحت متعلقہ ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں  /شہری بلدیاتی اداروں کے ذریعہ ان کے مقامی حالات / رکاوٹوں اور ضرورت کے مطابق  پروجیکٹوں کا  انتخاب ، پتہ لگانے ، منظوری اور لاگو کیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں ان کے علاقے میں سیلاب میں کمی واقع ہوئی ہے۔ ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے بنیادی طور پر نئے نکاسی آبی  نیٹ ورک، موجودہ نکاسی کے آبی  نیٹ ورکس کی بحالی اور صفائی، کوڑا کرکٹ کو پھینکنے سے بچانے کے لیے نالوں کو ڈھانپنے، شہری سیلاب کو کم کرنے کے لیے پمپوں کی تنصیب وغیرہ کے منصوبوں کا انتخاب کیا ہے۔

امرت  مشن کسی بھی امرت  شہر میں دیگر تمام مشن شہروں کے ساتھ اچھے طور طریقوں کومشترک کرنے  کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔ مزیدیہ کہ  ریاستیں/ مرکز کے زیر انتظام علاقے/ شہری بلدیاتی ادارے اپنے  مقامی حالات کی بنیاد پر کوئی بھی مناسب تکنیک/ طریقہ اپنانے کے لیے آزاد ہیں۔

ضمیمہ

امرت  شہروں کی فہرست جہاں امرت  کے تحت مکمل کیے گئے بارانی پانی،نکاسی  پروجیکٹس کے ذریعے واٹر لاگنگ پوائنٹس  یعنی پانی کے اکھٹا ہونے والی جگہوں کو ختم کیا گیا ہے۔

نمبر شمار

ریاست/مرکز کے زیر انتظام علاقے

شہر

واٹر لاگنگختم کئے جانے والے مقامات

1

انڈمان اینڈ نکوبار جزائر

پورٹ بلیئر

8

2

اروناچل پردیش

ایٹا نگر

2

3

دہلی

ساؤتھ ڈی ایم سی

9

4

گجرات

امریلی

11

5

بھاؤنگر

13

6

بھج

10

7

ڈیسا

13

8

گاندھی دھام

9

9

گاندھی نگر

51

10

گودھرا

2

11

گونڈل

5

12

مہسانا

3

13

نوساری

23

14

پاٹن

12

15

پوربندر

2

16

راجکوٹ

23

17

سریندر نگر دھدھریج

6

18

وڈودرا

5

19

ولساڑ

3

20

ہریانہ

امبالہ

25

21

بھیوانی

15

22

فریدآباد

8

23

جند

15

24

کیتھل

15

25

کرنال

20

26

سرسہ

15

27

سونی پت

15

28

تھنیسا

27

29

یمنا نگر

5

30

ہماچل پردیش

شملہ

244

31

جموں وکشمیر

اننت ناگ

4

32

جموں

57

33

سری نگر

61

34

کرناٹک

بادامی

4

35

باگل کوٹ

20

36

بھدراوتی

10

37

چک منگلور

7

38

چتر درگا

5

39

ہاسپیٹ

22

40

منگلور

4

41

شملہ

31

42

تمکر

9

43

کیرلہ

الاپوزا

141

44

گروویور

29

45

کنور

5

46

کوچی

99

47

کولم

27

48

کوزی کوڈ

17

49

پلکڈ

185

50

ترواننت پورم

552

51

تھریسور

49

52

مدھیہ پردیش

بھوپال

154

53

دموہ

4

54

دیوس

5

55

مندساور

7

56

ستنا

5

57

راجستھان

بارن

3

58

چرو

1

59

جھنجھنو

3

60

ادے پور

6

61

سکم

کنگٹوک

152

62

اتراکھنڈ

دہرادون

57

63

ہریدوار

6

64

ردرپور

4

65

مغربی بنگال

ہلی ساہر

12

66

پانی ہاٹی

10

کل میزان

2381

****

ش ح۔ش ر۔س ا

U.No:13207



(Release ID: 1880432) Visitor Counter : 71


Read this release in: English