مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کووڈوبا ء کی وجہ سے  میٹرو ریل خدمات کی آمدنی میں کمی واقع ہوئی

Posted On: 25 JUL 2022 4:42PM by PIB Delhi

ہاؤسنگ اور شہری امور کے وزیر مملکت جناب کوشل کشور نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ  مختلف آپریشنل میٹرو ریل کارپوریشنز نے مطلع کیا ہے کہ مالی سال 21-2020اور مالی سال 22-2021 میں آمدنی میں کمی واقع ہوئی ہے کیونکہ میٹرو ریل خدمات مالی سال 21-2020 میں تقریباً 6 ماہ کے لیے اور مالی سال 22-2021 میں تقریباً 2 ماہ کے لیے معطل کی گئی تھیں۔ کووڈ سے متعلق پابندیوں اور مختلف شعبوں ، نجی کمپنیوں، تعلیمی اداروں وغیرہ کے کام نہ کرنے کی وجہ سے مالی سال 22-2021 میں میٹرو ریل خدمات کے دوبارہ شروع ہونے کے بعد اس میں مسافروں کے کم تعداد میں سفر کرنے کی اطلاعات تھیں۔

پچھلے تین برسوں اور موجودہ سال میں (30.06.2022 تک) خصوصی مقصد کے لئے چلائی جارہی  گاڑیوں کے ذریعہ جو مرکزی حکومت اور متعلقہ ریاستی حکومتوں کے ففٹی ففٹی کے مشترکہ معاہدہ کے ذریعہ  نافذ کئے جارہے مختلف آپریشنل میٹرو ریل پروجیکٹوں میں حاصل ہونے والی آمدنی کی تفصیلات درج ذیل ہیں۔ :

نمبر شمار

میٹروریل کارپوریشن

شہر

حاصل کیا گیا مالیہ

( کروڑ روپے میں)

2019-20

2020-21

2021-22

2022-23

(سال سے لیکر

30.06.2022 ()تک

(عبوری)

1

دہلی میٹروریل کارپوریشن

دہلی اینڈ این سی آر

3,389.13

632.46

1,597.61

(عبوری)

682.93

2

بنگلورومیٹروریل کارپوریشن

بنگلورو

376.88

49.19

163.33

89.89

3.

چنئی میٹروریل کارپوریشن

چنئی

119.25

30.08

85.34

(عبوری)

44.25

4.

کوچی  میٹروریل کارپوریشن

کوچی

56.77

12.90

30.80

(عبوری)

15.24

5.

گجرات   میٹروریل کارپوریشن

احمد آباد

0.27

0.04

0.22

(عبوری)

0.10

6.

مہا میٹروریل کارپوریشن

ناگپور

1.49

1.52

4.94

2.89

پونے

12 کلو میٹر کے فاصلے پر کمرشیل آپریشن 6 مارچ 2022 کو شروع کیاگیا

0.76

0.81

7.

اترپردیش    میٹروریل کارپوریشن

لکھنؤ

67.52

25.64

43.74

18.79

کانپور

9کلو میٹر کے فاصلے پر کمرشیل آپریشن 28  دسمبر 2022 کو شروع کیاگیا

1.64

1.08

8.

نوئیڈا    میٹروریل کارپوریشن

نوئیڈا

22.31

5.48

15.19

(عبوری)

8.17

میٹرو ریل کارپوریشنز/ایجنسیاں البتہ  میٹرو ریل پالیسی 2017 کے مطابق، رولنگ سٹاک، سگنلنگ سسٹم وغیرہ کی فراہمی اور کسی نجی ادارے کے ذریعے آپریشن اور دیکھ بھال کے امکانات کا جائزہ لے سکتی ہیں۔

میٹرو ریل کے مختلف پروجیکٹوں کی پیش رفت کا بروقت  مکمل ہونے کے لیے بھارتی حکومت ،ریاستی حکومتوں اور متعلقہ میٹرو ریلوے بورڈ آف ڈائریکٹرز (بی او ڈی ایس ) کے ذریعے وقتاً فوقتاً جائزہ لیا جاتا ہے۔ میٹرو ریل پروجیکٹ پر عمل آوری کے دوران متعلقہ ریاست کے چیف سکریٹری کی سربراہی میں اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی تشکیل دی جاتی ہے تاکہ میٹرو ریل منصوبوں کی مقررہ مدت میں تکمیل کے لیے زمین کے حصول، یوٹیلیٹی کی منتقلی، بحالی اور بازآباد کاری اورانھیں پھر سے بسائے جانے جیسے دیگر معاملات پر تیزی سے فیصلے کیے جاسکیں۔

بھارتی حکومت  نے  جامع اور پائیدار طریقے سے  میٹروکے  ریل  نظام کی منظم منصوبہ بندی اور عمل آوری  کے لئے  میٹرو ریل پالیسی 2017 جاری کی ہے ۔ پالیسی کے مطابق  آمدنی کو بڑھانے کے لیے،ٹرانزٹ اورینٹڈ ڈویلپمنٹ (ٹی او ڈی )، ویلیو کیپچر فنانس (وی سی ایف )، کمرشل/پراپرٹی ڈویلپمنٹ، اشتہارات، جگہ کی لیزنگ وغیرہ کے ذریعے اختراعی فنانسنگ کو اپنانے کو لازمی قرار دیاگیا ہے۔ میٹروریل میں مسافروں کی تعداد بڑھانے کے لئے مذکورہ پالیسی میں جن تجاویز کو شامل کیا گیا ہے ان میں فیڈر سسٹم کی فراہمی، پیدل چلنے والے راستوں کے ذریعے آخری میل رابطہ، نان موٹرائزڈ ٹرانسپورٹ (این ایم ٹی )بنیادی ڈھانچے  وغیرہ  شامل ہیں۔

****

ش ح۔ش ر۔س ا

U.No:13205


(Release ID: 1880428) Visitor Counter : 115
Read this release in: English