قبائیلی امور کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزراء جناب ارجن منڈا اورجتیندرسنگھ نے   قبائلی برادری کو بااختیاربنانے کی غرض سے ، گواہاٹی میں آئی آئی ٹی کے مقام پرسائنس اورٹکنالوجی  سے متعلق ایک قومی کانکلیوسے خطاب کیا


یہ کانکلیو ، 15نومبر کومنائے گئے  ‘‘جن جاتیہ گورودیوس ’’ کی یاد تاز ہ کرنے کی غرض سے منعقد کیاگیاتھا

مرکزی وزیرڈاکٹرجتیندرسنگھ نے کہاہے کہ درج فہرست  قبائل کے لئے ٹکنالوجی کے لئے مخصوص مراکز قائم کئے جارہے ہیں

Posted On: 11 NOV 2022 10:22PM by PIB Delhi

کلیدی خصوصیات

  • ‘‘خاص طورپر زدپذیر قبائلی گروپوں  کی تیز ترترقی ’’ کے لئے ڈی ایس ٹی کے ایک خصوصی پروگرام کا آغازکیاگیا ۔
  • سائنس اورٹکنالوجی  کے محکمے ڈی ایس ٹی  نے درج فہرست قبائل (ایس ٹی ) کی برادریوں کی مجموعی اور جامع ترقی کے لئے ملک کے مختلف حصوں میں ، سائنس اورٹکنالوجی اورجدت طرازی (ایس ٹی ) کے دس مراکز قائم کئے ہیں اوراگلے سال ایسے مزید 15مراکز قائم کئے جائیں گے ۔
  • ڈی ایس ٹی نے جین سے متعلق معاون ٹیکنالوجیز کے استعمال کے ساتھ سکل سیل یعنی قلت دم کے مرض (ایس سی ڈی ) کا مستقبل علاج تیارکرنے کی غرض سے ، 50کروڑروپے کے ایک تحقیق  وترقی کے پروجیکٹ میں بھی معاونت کی ہے ۔

15نومبر کو منائے جانے والے ‘‘جن جاتیہ گورودیوس ’’ کی یاد تازہ کرنے کے مقصد سے ، قبائلی امورکے مرکزی وزیرجناب ارجن منڈا اورسائنس اورٹکنالوجی کے (آزادانہ چارج) مرکزی وزیرمملکت ، ارضیاتی سائنسز ( آزادانہ چارج ) کے وزیرمملکت ، وزیر اعظم کے دفتر، پی ایم او، عملے ، عوامی شکایات ، پنشن ، ایٹمی توانائی اور خلاء کے محکموں کے وزیرمملکت ڈاکٹرجتیندرسنگھ نے آج گواہاٹی میں آئی آئی ٹی کے مقام پر قبائلی برادری کوبااختیار بنانے کی غرض سے سائنس اور ٹیکنالوجی  سے متعلق ایک نیشنل کانکلیو سے خطاب کیا۔

اس موقع  پرتقریب سے خطاب کرتے ہوئے ، جناب ارجن منڈانے کہاکہ وزیراعظم جناب نریندرمودی کی قیادت میں حکومت  ہند نے قبائلی عوام  کی شناختوں کو محفوظ رکھتے ہوئے ، ان کی مربوط ترقی پرخاص طورپرتوجہ مرکوز کی۔ ہمیں اس بات پرفخرہے کہ جناب نریندرمودی  آج دنیا کے سب سے بڑی جمہوریت کی قیادت کررہے ہیں اورقبائلی عوام کو ہمارے ملک میں ایک اہم کردار اداکرناہوگا۔ جناب ارجن منڈا نے یہ بھی کہاکہ قبائلی لوگوں کو ، 2047کی جانب کہ جب بھارت اپنی آزادی کے ایک سوسال مکمل کرلے گا  ، ترقی کے سفر میں شامل کیاجاناچاہیئے ۔ یہ بات واقعی قابل تعریف ہے کہ سائنس اورٹکنالوجی کے محکمے نے قبائلی عوام کی ترقی کے مقصد سے جدت طرازی اور اختراعات کے ساتھ پروجیکٹوں پرعمل آوری کے ذریعہ ، اس سمت میں قدم اٹھائے ہیں ۔انھوں نے کہاکہ یہ مناسب بات ہے کیونکہ قبائلی افراد ، فطرت کے قریب رہتے ہیں اورانھیں ماحول اورآب وہوا کے بارے میں ہی پوری واقفیت حاصل ہوتی ہے ۔ جناب ارجن منڈا نے  اس بات کی وضاحت  کی کہ قبائلی لوگ اپنے آس پاس ، مسلسل اختراعی کام کرتے رہتے ہیں ، خاص  طورپر ہمہ گیر یت اورپائیداری کے تعلق سے وہ یہ کام کرتے ہیں ۔ لیکن ان کی اختراعات کا مشکل سے ہی اعتراف  کیاجاتاہے ۔ ہمارے وزیر اعظم جناب نریندرمودی کی قیادت میں اب نئی حصولیابیوں کا وقت آگیاہے ۔ انھوں نے امید ظاہرکی کہ حکومت کے مختلف محکموں کے ذریعہ کئے جارہے اقدامات کی وجہ سے ، قبائلی عوام  کو ترقی کرنے کے لئے مواقع پیداہوں گے ۔

ڈاکٹرجتیندرسنگھ نےکہاکہ ڈی ایس ٹی نے درج فہرست قبائل (ایس ٹی ) برادریوں کی جامع ترقی کے لئے ملک کے مختلف حصوں میں سائنس اور ٹکنالوجی اورجدت طرازی (ایس ٹی آئی ) کے  لئے مخصوص دس مراکز قائم کئے ہیں ۔ اوراس قسم کے مزید 15مراکز ، اگلے ایک سال کے اندرقائم کردیئے جائیں گے  ، تاکہ ایس ٹی آبادی کے لئے پائیدار ذریعہ معاش تیارکرکے قبائلی افراد کی برمبنی شمولت اقتصادی ترقی کی جاسکے ۔

انھوں نے کہاکہ  ان دس ایس ٹی آئی مراکز میں سے چارمراکز ، شمال مشرقی خطے کی ریاستوں اروناچل پردیش ، میزورم ، سکم اور تریپورہ میں قائم کئے گئے ہیں ۔ تاکہ شمال مشرقی ریاستوں کی درج فہرست قبائل کی آبادی کے لئے ہمہ گیر ذریعہ معاش تیارکئے جاسکیں ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001HCC1.jpg

اس موقع پر، ‘‘آزادی کا امرت مہوتسو’’ کے حصےکے طورپر ‘‘خاص طور پرزدپذیر قبائلی گروپوں کی تیز ترترقی ’’ کی غرض سے سائنس اورٹکنالوجی  کے محکمے (ڈی ایس ٹی ) کے ایک خصوصی پروگرام کا آغاز کیاگیا۔

ڈاکٹرجتیندرسنگھ نے کہاکہ اس کانکلیو کے موضوع ‘‘قبائلی برادری کو بااختیار بنانے کے لئے سائنس اورٹکنالوجی ’’ سے ، وزیراعظم کے وژن ‘‘جے وگیان –جن انوسندھان ’’ کے نظریات کی گونج سنائی دیتی ہے ۔ انھوں نے کہاکہ یہ مختلف طبقات کی قبائلی برادریوں کو بااختیار بنانے اور ان کے ذریعہ معاش کے لئے ملک میں آئے بڑی پیمانے پراجاگر کیاجانے والا ڈی ایس ٹی کایہ پہلاگراں قدرتعاون ہے ۔ انھوں نے اس کانکلیو کاحصہ ہونے پرقبائلی امور کی وزارت اورمحکمے کی دیگرتنظیموں اوراے ایس ٹی ای سی کاشکریہ اداکیا۔

وزیراعظم جناب نریندرمودی  نے نومبر 2021میں ، 15نومبر کو ‘‘جن جاتیہ گورو دیوس ’’ کےطورپرمنانے کا اعلان کیاتھا۔تاکہ بھارت کی آزادی  کے 75سال پورے ہونے کے موقع پر ایک سال طویل تقریبات کے حصے کے طورپرقبائلی مجاہدین آزادی کے گراں قدر تعاون کی یاد تاز ہ کی جاسکے۔  15نومبر عظیم قبائلی مجاہدآزادی ، برسامنڈا کا یوم پیدایش ہے ، جنھیں ملک بھر کی قبائلی برادریاں بھگوان کے طورپر احترام کرتی ہیں ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002OHVG.jpg

مختلف النوع اسکیموں  اورپروگراموں  کے ذریعہ قبائلی برادری کی مربوط سماجی واقتصادی ترقی پر مزید توجہ مرکوز کرنے کی غرض سے اپنی وزارت کے اقدامات  کے بارے میں تفصیل سے ذکرکرتے ہوئے ، ڈاکٹرجتیندرسنگھ نے کہاکہ ٹکنالوجی کے مختلف النوع  شعبوں میں گزشتہ تین سالوں کے دوران ، لگ بھگ 100نئے پروجیکٹوں  کی معاونت کی گئی ہے اوران پروجیکٹوں کی بدولت ، ملک مختلف خطوں میں 50000سے زیادہ قبائلی ایس ٹی آبادی کو فائدہ پہنچنے کا امکان ہے ۔

ڈاکٹرجتیندرسنگھ نے کہاکہ ڈی ایس ٹی نے سکل سیل یعنی  قلت دم کے مرض ( ایس سی ڈی ) کامستقل علاج تیارکرنے کی غرض سے 50کروڑروپے مالیت کے ایک تحقیق وترقی کے پروجیکٹ میں بھی معاونت کی ہے ، جس سے اس مرض میں مبتلا مریضوں کو بہت فائدہ ہوگا اور ان کے معیارزندگی کو بھی بہتربنایاجاسکے گا۔ انھوں نے یہ بھی کہاکہ گواہاٹی  کے انسٹی ٹیوٹ  آف ایڈوانسڈ اسٹڈی ان سائنسنز اینڈ ٹکنالوجی میں 12کروڑروپے  کی لاگت سے  جدت طرازی ، ٹکنالوجی اورصنعت کاری سے متعلق بائیو ریسورسیز کے شمال مشرقی خطے کے قبائلی افراد اوردرج فہرست قبائلیوں ایس ٹی برادری کے روایتی  کھان پان کے بارے میں تحقیق  کے لئے ایک تحقیقی مرکز بھی قائم کیاگیاہے ۔قبائلی برادریوں کی فلاح وبہبود  کے لئے دیگرسلسلہ وار اقدامات  کاذکر کرتے ہوئے ، ڈاکٹرجتیندرسنگھ نے کہاکہ ڈی ایس ٹی نے گزشتہ تین سالوں کے دوران درج فہرست  قبائل کے طلباء اوراسکالرز کو پانچ سو فیلو شپ فراہم کی ہیں تاکہ وہ انسپائر(INSPIRE) کے ذریعہ ، سائنس کے شعبے میں اپناکریئر بناسکیں ۔

***********

(ش ح ۔ع م۔ ع آ)

U -13161


(Release ID: 1880207) Visitor Counter : 130


Read this release in: English , Hindi