وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

جمہوریہ کوریا کے اقتصادی ترقی تعاون فنڈ (ای ڈی سی ایف) کے بھارت کےقرض کےبارے میں انتظامات

Posted On: 30 NOV 2022 6:00PM by PIB Delhi

نئی دہلی،30نومبر، 2022/حکومت ہند اور جمہوریہ کوریا کی حکومت کے درمیان اقتصادی ترقیاتی تعاون فنڈ ای ڈی سی ایف کے245.081   ارب کوریائی وان کے قرض (تقریباً 1495.68 کروڑ روپے) کے قرض پر آج دستخط کیے گئے۔ اس قرض کا قصد ناگپور – ممبئ سپر کمیونکیشن ایکسپریس پروجیکٹ پر انٹلی جنٹ ٹرانسپورٹ نظام قائم کیےجانے کے لیے ہے۔

اس پروجیکٹ کے مقاصد انٹیلیجنٹ ٹریفک مینجمنٹ کے نظام آئی ٹی ایم ایس کو قائم کر کے ٹریفک کےبندوبست میں اضافہ کرنا ہے تاکہ ٹول کلکشن نظام ٹی سی ایس قائم کر کےٹول بندوبست میں اور زیادہ استعداد پیدا کی جا سکے اور جمہوریہ کوریا سے ٹکنالوجی منتقلی کر کے اور اس کے او اینڈ ایم کے ایک دریپا ماڈل کو قائم کیا جا سکے۔

جمہوریہ کوریا کو اکتوبر 2016 میں ترقیاتی تعاون کے لیے ترقیاتی امداد کا  بھارت کا سرکاری شراکت دار نامزد کیا گیا تھا۔ یہ پہلا پروجیکٹ ہے جسے جمہوریہ کوریا کی حکومت کی طرف سے ای ڈی سی ایف قرضے کے ذریعے رقم فراہم کی گئی ہے۔

دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو سال 2015 میں خصوصی اہم شراکت داری تک لایا گیا تھا۔ اس سےبھارت اور جمہوریہ کوریا کے درمیان خصوصی اہم شراکت داری کو مزید استحکام حاصل ہوتا ہے۔

[ایکسچینج کی شرح  : 100 وان = 6.12 روپے]

*****

ش ح ۔ ا س۔  ت ح ۔                                            

U 13143


(Release ID: 1880136) Visitor Counter : 127


Read this release in: English , Hindi