بجلی کی وزارت

نیتر این ٹی پی سی ،نیتی آیوگ اور کاربن کے اخراج کو روکنے اور اس کے استعمال سے متعلق  مہارت کے قومی مرکز  (این سی او ای-سی سی یو) ، آئی آئی ٹی بامبے نے‘ سی او 2جیولوجیکل  اسٹوریج پوٹینشل’کے جائزے کو لانچ کیا

Posted On: 22 NOV 2022 8:00PM by PIB Delhi

نیتی آیوگ،نیتر این ٹی پی سی اور کاربن کے اخراج کو روکنے اور اس کے استعمال سے متعلق  مہارت کے قومی مرکز  (این سی او ای-سی سی یو) ، آئی آئی ٹی بامبے نے22نومبر 2022 کو ‘ سی او 2جیولوجیکل اسٹوریج پوٹینشل’کے جائزے کو لانچ کیا

نیتی آیوگ کے زیر اہتمام  نیتر این ٹی پی سی اور کاربن کے اخراج کو روکنے اور اس کے استعمال سے متعلق  مہارت کے قومی مرکز  (این سی او ای-سی سی یو) ، آئی آئی ٹی بامبے نے نیتی آیوگ میں ‘ سی او 2جیولوجیکل  اسٹوریج پوٹینشل’کے جائزے کو لانچ کیا۔

اس پہل کے ایک حصے کے طور پرہندستان میں  کول بیڈ میتھین(سی بی ایم) سے مالامال  چنیدہ کول فیلڈز  میں سی او 2 کے ذخیرے کے امکان کا جائزہ لیا جائے گا جس میں این ٹی پی سی میں دستیاب ذخائر کا احاطہ بھی کیا جائے گا۔ اس پہل کو بارہ ماہ کی مدت میں مکمل کیا جائے گا۔

اس کے نتیجے میں ہندستان کے چنیدہ کول فیلڈز کے لئے ایک ‘سی او 2 اسٹوریج ایٹلس’تیار ہوگا اور یہ توانائی کی منتقلی کے سفر میں اہم رول ادا کرنے کے این ٹی پی سی کی عہد بندی کا ایک حصہ ہے۔ کیونکہ ملک‘ نیٹ زیرو’کا ہدف  اور دیگر ماحولیاتی مقاصد حاصل کرنے کے لئے آگے بڑھ رہا ہے۔

کاربن کےاخراج  کور وکنا ، اس کا استعمال  اور ذخیرہ کرنا ،کاربن کے کم اخراج والی توانائی کی معیشت کی جانب منتقلی کےواسطے سہولت فراہم کرانےکی سی او 2 کے اخراج کو کم کرنےاور کاربن کے اخراج کو ‘نیٹ زیرو  ’سطح  تک لانے  کی ہندستان کی حکمت عملی کاایک اہم حصہ ہے۔  

اس موقع پر نیتی آیوگ کے رکن ڈاکٹر وی کے سارسوت ، این ٹی پی سی  کے  ڈائریکٹر (پروجیکٹس)این سی او ای سی سی یو  کے کنوینر پروفیسر  وکرم وشال اور نیتی آیوگ کے این ٹی پی سی کے دیگر سینئر افسران  بھی موجود تھے۔

*****

ش ح۔ ا گ- ج

Uno-13120



(Release ID: 1879934) Visitor Counter : 75


Read this release in: English , Hindi