وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

ریئرایڈمرل اے این پرمود نے مہاراشٹر نیول ایریا کے فلیگ آفیسرکمانڈنگ کا عہدہ سنبھالا

Posted On: 28 NOV 2022 10:00PM by PIB Delhi

ریئرایڈمرل سندیپ مہتہ  -وی ایس ایم نے 28نومبر2022کو آئی این ایس کنجلی پریڈ گراؤنڈکے مقام پرایک شانداررسمی پریڈ کے موقع پر ایئرایڈمرل اے این پرمود کو فلیگ آفیسر کمانڈنگ مہاراشٹر نیول ایریا کی بیٹن (عصا) سپرد کی۔

یکم جولائی 1990کو بھارتی بحریہ میں کمیشن حاصل کرنے والے ، ریئرایڈمرل پرمود ایک کوالیفائیڈ نیول ایئرآپریشنز آفیسر ہیں اوروہ مواصلاتی اورالیکٹرونک فن حرب کے ماہرہیں ۔ وہ باوقار نیول اکیڈمی گوا، دی ڈیفنس سروسیز اسٹاف کالج ، ویلنگٹن اورنیول وارکالج گوا سے فارغ التحصیل ہیں ۔ انھوں نے آئی این ایس اُتکروش کی کمان بھی سنبھالی ہے ۔ وہ ویسٹرن فلیٹ کے فلیٹ آپریشنز آفیسر کے طورپر خدمات انجام دے چکے ہیں اور ڈپٹی کمانڈنٹ ، آئی این اے اور اسسٹنٹ چیف آف  نیول اسٹاف (ایئر) کی تقرریوں  سے متعلق بھی خدمات انجام دے چکے ہیں ۔

ریئرایڈمرل سندیپ مہتہ ، کیریئر پروجیکٹس کے اسسٹنٹ چیف اور وارشپ پروڈکشن اینڈ ایکو یزیشن کے اسسٹنت کنٹرولر کی حیثیت سے نئی دہلی میں نیول ہیڈکوارٹرس پہنچ گئے ہیں ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/1DWS8.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/338SA.jpeg

***********

(ش ح ۔ع م۔ ع آ)

U -13079


(Release ID: 1879717) Visitor Counter : 154


Read this release in: English , Hindi , Marathi