وزارات ثقافت

ثقافت کی وزارت نے آج انڈیا گیٹ کے مقام پروندے بھارتم  کے دہلی کے لئے ریاستی سطح کے فائنل مقابلے کا انعقاد کیا


ثقافت کی وزارت نے آزادی کاامرت مہوتسو کے تحت کتھاکاروں کے ساتھ ساجھیداری کی ، تاکہ داستان گوئی کو عوام کے مابین لے جایاجاسکے

بھارت کو اپنی ثقافتی روایت پرفخر ہونا چاہیئے اورداستان گوئی بھارت کی روایت کا ایک حصہ ہے :محترمہ میناکشی لیکھی

Posted On: 26 NOV 2022 8:02PM by PIB Delhi

خصوصیات

  • کتھاکار اوروندے بھارتم تقریب کا آج شام چاربجے سے ساڑھے سات بجے تک انڈیاگیٹ پرایمفی تھیئٹرسینٹروسٹا کے مقام پرانعقاد کیاگیا۔
  • آج وندے بھارتم کے دہلی ریاست کی سطح کے فائنل میں 165شرکاء نے حصہ لیا۔ ان میں اتفاقاًآنے والے 25غیررسمی شرکاء بھی شامل تھے ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2022-11-26at8.10.59PM2ST3.jpeg

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2022-11-26at8.11.03PMN5YY.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2022-11-26at8.10.56PM8I1H.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2022-11-26at8.10.57PMH92U.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2022-11-26at8.10.58PMG32L.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2022-11-26at8.11.03PM(1)QEZA.jpeg

خارجی اموراورثقافت  کی وزیر مملکت محترمہ میناکشی لیکھی آج انڈیاگیٹ پرسینٹرل وسٹا کے مقام پر کھتاکاریعنی  داستان گوئی یاقصہ خوانی کے 15ویں ایڈیشن اور  وندے بھارتم کے ریاستی سطح کے دہلی کے فائنلز کے موقع پر بنفس نفیس موجودتھیں ۔

اس سال کتھاکار نے آزادی کا امرت مہوتسو کے تحت ثقافت کی وزارت کے ساتھ ساجھیداری قائم کی ہے اوریہ تقریب انڈیاگیٹ پرایمفی سینٹرول وسٹا کے مقام پر شام چاربجے سے ساڑھے سات بجے  کےدوران  منعقد ہوئی ۔

اس کتھاکارتقریب میں برطانیہ ، آسٹریلیا ، منگولیا، سیئر الیون  اوربھارت سمیت دیگر بہت سے ملکوں سے آئے بھارتی اور بین الاقوامی داستان گو افراد نے داستان گوئی ، قصہ خوانی اورموسیقی کا فطری قدرتی شکل میں مظاہرہ کیا۔

دہلی کے وندے بھارتم ریاستی سطح کے فائنلز میں آج 165شرکاء نے حصہ لیا۔ ان میں اتفاقاًآنے والے 25شرکاء بھی شامل تھے ۔ وندے بھارتم نرتیہ اتسو-2023کے ریاستی سطح کے انتخاب میں ، دہلی ، نوئیڈہ ، غازی آبادی اورمیرٹھ کے رقاص فنکاروں نے شرکت کی ۔ یہ شرکاگروپ رقص سے متعلق 18اورتنہا رقص کے 19گروپوں میں شامل تھے ۔شائقین کی بڑی تعداد ان رقاصوں کے مقابلوں سے محفوظ ہوئی اور ان کی شاندار کارکردگی کی ستائش کی۔

اس موقع پر ، محترمہ میناکشی لیکی نے کہاکہ یوم جمہوریہ کی قومی تقریبات کے لئے ڈانس گروپوں کو منتخب کرنے کے عمل کو وزیراعظم جناب نریندرمودی کے وژن ، جن بھاگیداری کی شمولیت کے ساتھ زیادہ شفاف اوروسیع  بنایاگیاہے اور انھوں نے یہ بھی کہاکہ بھارت کو اپنی ثقافتی وراثت پرفخرہونا چاہیئے اورداستان گوئی اورقصہ خوانی ، بھارتی روایت  کا ایک حصہ ہے اورداستان گو، قصہ گو یاکتھا کاراس روایت کا جشن مناتے ہیں ۔ انھوں نے کہاکہ سب کاساتھ سب کاپریاس کی بدولت بھارت کو ایک ترقی یافتہ ملک بنایاجائےگااور وندے بھارتم کا مقصد جن بھاگیداری میں اضافہ کرنا ہے ۔

وزارت دفاع  کے ساتھ صلاح ومشورہ کرکے یہ فیصلہ کیاگیاہے کہ 26جنوری2023 کو نی دہلی کے کرتویہ پتھ پرمنعقد کی جانے والے تقریب ‘‘وندے بھارتم ’’ کی تھیم یاموضوع  ‘‘ناری شکتی ’’ ہوگا، جو 2023کی یوم جمہوریہ کی پریڈ کے لئے مختلف موضوعات  میں سے ایک ہے ۔ وندے بھارتم  نرتیہ اتسو کا انعقاد ثقافت کی وزارت کی جانب سے کیاجارہاہے ۔ اس کا مقصد ملک بھر سے آئے لگ بھگ  500شرکا کومنتخب کرنا ہے اوریہ افراد 2023کی یوم جمہوریہ کی تقریبات میں ‘‘ناری شکتی ’’ کے موضوع پرخصوصی طورسے رقص  کی بندش متعین کئے گئے اورمرتب کئے گئے رقص کے پروگرام کا حصہ ہوں گے ۔

اس  خصوصی پروگرام میں شرکت کے خواہشمند افراد کے لئے اپنے نام درج کرانے کی تاریخ 15اکتوبر سے 10نومبر 2022کے درمیان مقررکی گئی تھی ۔ لوک /قبائلی ، کلاسیکی اورعصری فیوژن فن کے زمروں میں 17سال سے 30سال کی عمرکے گروپ کے افراد سے My gov.in پورٹل پراپنی درخواستیں جمع کرانے کے لئے کیاگیاتھا۔ اس مقررہ مدت کے دوران کل 1201درخواستیں موصول ہوئی تھیں ۔ (جو کل 4112گروپس /انفرادی  فنکاروں پرمشتمل تھیں )اس کے علاوہ ریاستی سطح کے فائنلز میں اتفاقاً اورغیررسمی طورپرشامل ہونے کے خواہشمند افراد کو بھی مقابلے میں شرکت کی اجازت دینے کا فیصلہ کیاگیاتھا۔

تری پورہ ، بہار اورجھارکھنڈ  مدھیہ پردیش اورچھتیس گڑھ کے لئے ریاستی سطح کے فائنلز مقابلے مکمل ہوچکے ہیں جبکہ آندھراپردیش اورتلنگانہ کے لئے ریاستی سطح  کے فائنل مقابلے  کل حیدرآباد میں منعقد ہوں گے ۔ جن میں آندھراپردیش اور تلنگانہ ریاستوں کے 197شرکا، اپنی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے ، اس موقع پر ثقافت  کے مرکزی وزیر جناب جی کے ریڈی ، مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کریں گے ۔

بھارت  میں داستان گوئی یاقصہ خوانی کے فن کی بہت سی قسمیں ہیں اوران میں بہت سے ذرائع  اوروسیلوں کا استعمال کیاجاتاہے ۔ ترتیب ، صنعف ، ثقافتوں میں اختلافات کے باوجود ، تمام داستانوں کا بالآخرمقصد بعض  آفاقی اورہمہ گیر باتوں سے مطلع کرناہے ۔ داستان گو ، سامعین کے لئے تعلیمی اور تفریحی دونوں قسم کے مقاصد مہیاکرتے ہیں ۔ یہ بات واضح ہے کہ بھارتی ثقافت کے مختلف النوع طبقات کا داستان گوئی یا قصہ خوانی سے متعلق  خود کاراپنا ایک جداگاندہ طریق کارہوتاہے ۔داستان گوئی کوزیادہ اثرداراورموثربنانے میں ایک داستان گوکی مدد کے لئے کٹھ پتلیوں ، رقص یایہاں تک کہ موسیقی  کے سازوں اورآلات وغیرہ کو بھی ایک مددگار یا ذریعہ راحت کے طورپر استعمال کیاجاتاہے ۔ اس لئے کتھاکار-بھارت کی زبانی داستان گوئی  کی مالامال روایت کی واحد تقریب کا آغاز گھمکڑ نارائن ، سفری ادب کے فیسٹول کے تحت 2010 میں کیاگیاتھا۔

کتھاکار-2022-ہائی ٹیک میکانیکی آلات اور کل پرزوں کے غلبے والی اس دنیا میں داستان گوئی کی روایتی طرز کے احیاء سے متعلق ایک سرپرست تقریب ، میں اسی لئے ملک اوربیرون ملک کے پیشہ ور اورشوقیہ اورخواہشمند داستان گو افراد کو شامل کیاگیاہے ۔جو زبان اور ثقافت کے سبھی سرحدوں سے بالاتر ہوکر داستان گوئی کے فن کا مظاہرہ کرکے سامعین کو مسحور کریں گے ۔

فیسٹول کے قیام سے  لے کر اب تک  ممتاز اورمقتدر شخصیات نے خطاب کیا ہے ، ان میں بھارت کے سابق صدر جمہوریہ ڈاکٹراے پی جے عبدالکلام ، سدھ گرو واسودیوجگی ، ڈاکٹرششی تھرور ، منوج باجپئی ، وشال بھاردواج ، پنکج ترپاٹھی ، شانتا نوموئترہ ، امتیازعلی ، مارگریٹ الوا، سنیل شاستری ،  نندتاداس ، سشما سیٹھ اور دیگرممتاز شخصیات شامل ہیں ۔

***********

(ش ح ۔ع م۔ ع آ)

U -13046



(Release ID: 1879525) Visitor Counter : 135


Read this release in: English , Hindi