وزارت اطلاعات ونشریات

انسٹھویں اے بی یو جنرل اسمبلی 2022 نئی دلی میں 25 سے 30 نومبر 2022 تک منعقد ہو رہی ہے

Posted On: 26 NOV 2022 7:21PM by PIB Delhi

نئی دلی، 26نومبر، 2022/ پرسار بھارتی، بھارت کا پبلک سروس براڈکاسٹر، جو کہ پریمیئر الیکٹرانک میڈیا اداروں آل انڈیا ریڈیو (اے آئی آر) اور دوردرشن (ڈی ڈی) کو کنٹرول کرتا ہے، 59 ویں اے بی یو جنرل اسمبلی 2022 کی میزبانی کر رہا ہے۔ اس سال کی اسمبلی کا موضوع ہے ’’لوگوں کی خدمت میں میڈیا کی کردار: بحران کے اوقات‘‘۔ یہ کانفرنس 25 سے 30 نومبر 2022 کو ہوٹل پل مین میں منعقد ہو رہی ہے۔ اس پروگرام میں 27 نومبر 2002 کو سری فورٹ آڈیٹوریم میں منعقد ہونے والا ٹی وی سونگ فیسٹیول بھی شامل ہے۔

ایشیا پیسفک براڈکاسٹنگ یونین (اے بی یو) ایشیا اور بحر الکاہل کے خطے کی نشریاتی تنظیموں کی ایک غیر منافع بخش، پیشہ ورانہ انجمن ہے۔

40 ممالک کے تقریباً 300 کے قریب بین الاقوامی مندوبین شرکت کر رہے ہیں جو 50 تنظیموں کی نمائندگی کر رہے ہیں۔

یہ تقریب بھارت کی آزادی کے 75 ویں سال ’’آزادی کا امرت مہوتسو‘‘ کے جشن کی موافقت میں ہے۔

بین الاقوامی کانفرنسوں کی سیریز کی منصوبہ بندی پروگرامنگ، کھیل، تکنیکی، خواتین کی شراکت اور شرکت، منصوبہ بندی اور حکمت عملی کے موضوعات پر کی گئی ہے۔

سی ای او، پرسار بھارتی نے 26.11.2022کو ہوٹل پل مین میں کانفرنس کے دوران پریس سے اپنے خطاب میں کووڈ بحران کے دوران الیکٹرانک میڈیا کے ادا کردہ اہم کردار اور خود کو تیار، اپ ڈیٹ اور متعلقہ رکھنے کے لیے الیکٹرانک میڈیا کی ضرورت پر روشنی ڈالی۔ مستقبل کے لیے پرسار بھارتی اے بی یو کے مقاصد کو آگے بڑھانے کے لیے پالیسیوں کی تشکیل میں اہم کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔

یہ کانفرنس کووڈ وبائی امراض کے بعد براڈکاسٹنگ سیکٹر میں اپنی نوعیت کی پہلی کانفرنس ہے اور فزیکل شکل میں منعقد کی جا رہی ہے۔ شرکاء بہت پرجوش ہیں اور وہ اس تقریب میں پورے جوش و خروش کے ساتھ حصہ لے رہے ہیں۔ کانفرنس میں معروف براڈکاسٹنگ آلات کمپنیاں بھی اپنی جدید ترین مصنوعات اور خدمات کی نمائش کر رہی ہیں۔

امید ہے کہ اس کانفرنس سے غیر ملکی نشریاتی اداروں خاص طور پر آسیان ممالک سے تعلقات کو مضبوط ہوں گے،  اور یہ حکومت ہند کی ایکٹ ایسٹ پالیسی کے حق میں ہے۔

کانفرنس میں براڈ کاسٹروں کو ایک دوسرے کے ساتھ بات چیت کرنے کا موقع فراہم ہوگا اور میڈیا انڈسٹری کو بالعموم پبلک سروس براڈکاسٹروں کو خاص طور پر درپیش چیلنجوں پر بات چیت کرنے کا موقع ملے گا۔

یہ کانفرنس بھارت کو غیر ملکی معززین کے سامنے اپنی بھرپور ثقافت کو دکھانے کا موقع بھی فراہم کرے گی، اس طرح بین الاقوامی سطح پر سیاحت اور ’’آتم نربھر بھارت‘‘ کو فروغ حاصل ہوگا۔

******

                   

ش ح ۔ اس۔ ت ح ۔                                               

U 13018



(Release ID: 1879365) Visitor Counter : 115


Read this release in: English , Hindi , Tamil