پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت

پیٹرولیم کی وزارت نے قدرتی گیس کے محصول ، اجازت اور صلاحیت کے ضابطوں میں ترمیم کی


دور دراز علاقوں میں قدرتی گیس کی مسابقتی اورسستی قیمتوں پر رسائی کے لیے ترامیم

جامع محصول کےضابطوں پر عمل درآمد کے لیے ابتدائی طور پر کام کرنے سے متعلق ضابطے یکم اپریل 2023 سے لاگو ہوں گے

Posted On: 25 NOV 2022 4:43PM by PIB Delhi

نئی دلی،25 نومبر، 2022/ قدرتی گیس سے متعلق بنیادی ڈھانچے کے فروغ کو اور زیادہ رفتار دینے اور ملک میں مارکیٹ کی ترقی کو تیز رفتار بنانے کے لیے پیٹرولیم و قدرتی گیس کےانضباطی بورڈ (پی این جی آر بی)نے اپنے تین ضابطوں یعنی قدرتی گیس پائپ لائن محصول، اتھارٹی اور صلاحیت سے متعلق ضابطوں میں ترامیم کی ہیں۔ یہ ترامیم محصول سے متعلق جامع ضابطوں کے نفاذ کے لیے سنگ میل کا کام کریں گی جو یکم اپریل 2023 سے نافذ العمل ہوں گے۔ جامع محصول کے نفاذ کے لیے تصفیہ طلب مسائل کو حل کرنے کے مقصد سے صنعتی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔

ان تبدیلیوں کا مقصد ایک ملک ایک گرڈ اور ایک ٹیرف کے دیرینہ مقصد کو حاصل کرنے کے لیے دور دراز کے علاقوں میں مسابقتی اور سستی قیمتوں پر قدرتی گیس فراہم کرنا ہے۔

جامع محصول کے نفاذ کو آسان بنانے کے لیے، انٹیٹی لیول انٹیگریٹڈ نیچرل گیس پائپ لائن ٹیرف کو مذکورہ ضوابط میں متعارف کرایا گیا ہے جو قومی سطح پر جامع محصول کے لیے ایک بلڈنگ بلاک کے طور پر کام کرے گا۔ اس کے علاوہ مختلف علاقوں میں صارفین کے مجموعی مفاد کے تحفظ کے لیے جامع محصول کے  زون کی تعداد دو سے بڑھا کر تین کر دی گئی ہے۔

اس کے علاوہ، دیگر ترامیم جیسے کہ بے حساب گیس کی اجازت، موقوف مدت، صلاحیت میں اضافہ، وغیرہ کو شامل کیا گیا ہے۔

  ۔۔۔ 

ش ح ۔ اس۔ ت ح ۔                                              

U 12954



(Release ID: 1878918) Visitor Counter : 84


Read this release in: English , Hindi , Tamil