عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مالدیپ کی حکومت کی جانب سے این سی جی جی  کو مالدیپ کے سرکاری ملازمین کے لیے صلاحیت سازی کے پروگرام کے لیے بہت زیادہ پذیرائی ملی


وبائی امراض کے باوجود این سی جی جی  انڈیا اور سی ایس سی  مالدیپ کے درمیان ایم او یو کے نتیجے میں 530 سے زیادہ سرکاری ملازمین کو تربیت دی گئی

این سی جی جی  نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ‘پڑوسی پہلے’پالیسی کے وژن کو آگے بڑھایا ہے

Posted On: 24 NOV 2022 7:55PM by PIB Delhi

این سی جی جی کے ڈائریکٹر جنرل جناب  بھرت لال کی قیادت میں بھارتی وفد نے حکومت ہند کے سینئر عہدیداروں کے ہمراہ 19 سے 21 نومبر 2022 تک جمہوریہ مالدیپ کا دورہ کیا۔ انہوں نے سول سروس کمیشن کے ساتھ جاری تعاون کا جائزہ لیا۔ 2019 میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے سرکاری دورے کے دوران دستخط کیے گئے مفاہمت کی یاداشت  پر مبنی مالدیپ ایم او یو کے مطابق، 2019-2024 میں، مالدیپ کے 1,000 سرکاری ملازمین کو تربیت دی جانی تھی۔ کووڈ -19 وبائی امراض کے باوجود، مالدیپ کے کل 534 سرکاری ملازمین کو ہندوستان میں تربیت دی گئی۔

نیشنل سینٹر فار گڈ گورننس (این سی جی جی) کو 2014 میں حکومت ہند نے ایک اعلیٰ سطح کے خود مختار ادارے کے طور پر عملہ، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت کے زیر اہتمام قائم کیا تھا۔ اس مرکز کو بھارت  اور دیگر ترقی پذیر ممالک کے سرکاری ملازمین اور ٹیکنوکریٹس کی صلاحیتوں کو بڑھانے اور تربیت فراہم کرنے کا کام دیا گیا ہے۔

مالدیپ کے دورے کے دوران، این سی جی جی  کے ڈائریکٹر جنرل اور مالدیپ میں ہندوستان کے ہائی کمشنر اور دیگر سینئر حکام کی قیادت میں وفد نے یوکلہاس جزائر کا دورہ کیا۔ وفد نے یوکلہاس کونسل کے صدر، ممبران اور کونسل کے عہدیداروں کے ساتھ بات چیت کی تاکہ بھارتی  حکومت کی مدد سے کئے گئے کام کو دیکھا جا سکے۔ یوکلہاس  جزیرہ شمالی مالدیپ میں ایک منفرد خصوصیت والا، ماحول دوست جزیرہ الف الف اٹول کے آباد جزیروں میں سے ایک ہے۔ ڈائریکٹر جنرل نےبھارتی حکومت کی مدد سے بنائے گئے  کنونشن سنٹر میں صحت، تعلیم، سیاحت اور مہمان نوازی جیسے شعبوں میں کام کرنے والے بھارتی  برادری  سے بھی بات چیت کی۔ وفد کو معلوم ہوا کہ  متعدد سہولیات کی میزبانی کرنے والے کنونشن سینٹرنے جزیرے کے ہزاروں رہائشیوں کو فائدہ پہنچایا ہے۔ کنونشن سینٹر کے طور پر کام کرنے کے علاوہ، یہ سیاحوں کی توجہ کا مرکز بھی ہے اور اس نے سیاحت اور باشندوں کی آمدنی کو بڑھایا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001V9DQ.png

وفد نے مالے میں مالدیپ کے سول سروس کمیشن کے صدر اور ممبران سے تفصیلی ملاقات کی۔ این سی جی جی ڈائریکٹر جنرل، کو یہ جان کر خوشی ہوئی کہ اب تک، مالدیپ کے 534 سرکاری ملازمین کو اچھی حکمرانی، شفافیت، اور عوامی خدمات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے ان کی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے تربیت دی گئی ہے، اس طرح یہاں کے رہائشیوں کی زندگیوں میں آسانی ہوگی۔

ڈی جی نے مالدیپ کے پہلے سے تربیت یافتہ سرکاری ملازمین کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئےموثر، اور ٹیکنالوجی پر مبنی خدمات کی فراہمی کو یقینی بنانے میں سرکاری ملازمین کے کردار پر زور دیا۔

وزیر اعظم جناب مودی کی طرف سے تصور کردہ 'پڑوسی سب سے پہلے' پالیسی کے مطابق، وفد نے مالدیپ کے وزیر خارجہ جناب عبداللہ شاہد سے ملاقات کی۔ میٹنگ میں، انہوں نے جمہوریت اور گڈ گورننس کو فروغ دینے کے لیے ابھرتے ہوئے علاقوں میں صلاحیت سازی کے تعاون کو مزید وسعت دینے کے لیے تفصیلی بات چیت کی۔ وزیر خارجہ نے مالدیپ کے سرکاری ملازمین کی صلاحیت، علم اور مہارت کو بڑھانے کے لیے حکومت ہند کی تعریف کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002A4TL.jpg

اس کے بعد ڈائریکٹر جنرل نے مالدیپ کے وزیر برائے اقتصادی ترقی جناب فیاض اسماعیل اور اعلیٰ تعلیم کے وزیر ڈاکٹر ابراہیم حسن سے بھی ملاقات کی تاکہ مالدیپ میں گڈ گورننس، شفافیت، اور موثر عوامی خدمات کی فراہمی کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔ انہوں نے این سی جی جی  کی مسلسل کوششوں کی تعریف کی اور بتایا کہ یہ پروگرام حکام میں بہت مقبول ہے اور جمہوری طرز حکمرانی اور مالدیپ کے لوگوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانے میں حکومت کی مدد کرتا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004QUVC.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005PBAR.jpg

ڈی جی نے مالدیپ کے وزیر صحت اور سیکرٹری خارجہ سے بھی ملاقات کی۔ انہوں نے بھارت -مالدیپ تعلقات میں ہونے والی پیشرفت پر اپنی تعریف اور اطمینان کا اظہار کیا اور ایک اہم کردار ادا کرنے کے لئے این سی جی جی  کی تعریف کی۔

وفد نے اطلاعاتی  کمیشن کے چیئرمین سے بھی ملاقات کی، جہاں انہوں نے وفد کی سطح کی میٹنگ میں شرکت کی کیونکہ مالدیپ اپنے اہلکاروں کو این سی جی جی  سے تربیت دلانے کا بہت خواہشمند ہے۔

وفد کی میزبانی مالدیپ کے انسداد بدعنوانی کمیشن نے بھی کی اور صلاحیتوں میں اضافے، شفافیت کو یقینی بنانے اور ڈیجیٹل گورننس کے استعمال سے کسی بھی قسم کی بدعنوانی کو روکنے پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔

مختلف بات چیت میں، مالدیپ کی حکومت نے این سی جی جی  سے درخواست کی کہ وہ مختلف شعبوں میں ماہرین کو کچھ مہینوں کے لیے تعینات کرے تاکہ وہ مختلف محکموں کے اہلکاروں کو سنبھال سکے۔ انہوں نے مالدیپ میں بھارتی  ماہرین کی مدد سے متعدد موضوعات پر 2 سے 3 دن تک کانفرنسیں منعقد کرنے کی تجویز بھی پیش کی۔

وفد نے مکانات ، سڑکیں اور پل، نئے سی فرنٹ ڈویلپمنٹ، وغیرہ جیسے بنیادی ڈھانچے کے کئی جاری پروجیکٹوں کا بھی دورہ کیا،یہ وہ پروجیکٹ ہیں جن پر  بھارتی حکومت کے تعاون سے کام کیا جارہا ہے۔ یہ  منصوبے  مالدیپ کے لوگوں کی زندگیوں اور معاش پر تبدیلی کا اثر ڈالنے کے باعث  ہیں۔

مجموعی نتیجہ کے طور پر، بحر ہند کی دونوں قومیں لوگوں کی زندگیوں کو بہتر بنانے کے لیے مل کر کام کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ انہوں نے جاری تعاون کو مضبوط بنانے اور شفافیت کو یقینی بنانے، سرکاری ملازمین کی صلاحیتوں کی تعمیر، اور حکام کی دوبارہ واقفیت کو یقینی بنانے کی کوششوں کو مزید تیز کرنے کا وعدہ کیا تاکہ جزیرے کے ملک میں نظم و نسق، شفافیت اور زندگی میں آسانی کو مزید فروغ دیا جا سکے۔

*************

ش ح۔ ا م ۔

U. No.12941


(Release ID: 1878794) Visitor Counter : 211


Read this release in: English , Hindi