کوئلے کی وزارت

کوئلہ، کانوں اور پارلیمانی امور کے وزیر جناب پرہلاد جوشی نے ای سی ایل کی کھلی اور زیر زمین کانوں کا دورہ کیا

Posted On: 24 NOV 2022 6:54PM by PIB Delhi

کوئلہ، کانوں اور پارلیمانی امور کے وزیر جناب پرہلاد جوشی نے 2022-23 کے دوران ای سی ایل کے 50 ایم ٹی سالانہ کوئلے کی پیداوار کے ہدف کو حاصل کرنے پر زور دیا، اور ملک کی توانائی کی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے کوئلے کی پیداوار اور ترسیل کو بڑھانے کی ہدایت دی۔

ایسٹرن کول فیلڈز لمیٹڈ کے 2 روزہ دورے کے دوسرے دن آج جناب پرہلاد جوشی نے ای سی ایل کے سون پور بازاری ایریا کے تحت سون پور بازاری اوپن کاسٹ پروجیکٹ کے ویو پوائنٹ کا دورہ کیا۔ ان کے ساتھ حکومت ہند  کی وزارت کوئلہ کے ایڈیشنل سکریٹری جناب ایم ناگ راجو بھی تھے۔ اس دوران وزیر موصوف نے ویو پوائنٹ سے پورے پروجیکٹ کا معائنہ کرنے کے ساتھ ساتھ عہدیداروں کے ساتھ پروجیکٹ کا جائزہ میٹنگ منعقد کی اور ضروری ہدایات دیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001P7KG.jpg

کوئلہ کے وزیر نے سون پور بازاری کے علاقے میں ایک 12.0 ایم  ٹی وائی ، ایس آئی ایل او اور  سی ایچ پی  کا بھی افتتاح کیا، جس سے کمپنی کی کوئلے کی لوڈنگ کی صلاحیت کو بڑھانے میں مدد ملے گی اور کوئلے کی پیداوار اور ترسیل سے ہونے والی ماحولیاتی آلودگی کو کنٹرول کرنے میں بھی مدد ملے گی۔

اس کے بعد، جناب پرہلاد جوشی جھانجھارا ایریا کے تحت زیر زمین کوئلے کی کان، جھانجھارا پروجیکٹ پہنچے، اور جھانجھارا پروجیکٹ کے زیر زمین کوئلے کی کان کا معائنہ کیا، جو زمین سے تقریباً 225 میٹر گہرائی میں ہے، اس کی سالانہ کوئلے کی پیداواری صلاحیت 3.5  ایم ٹی  ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0021ZDK.jpg

جناب پرہلاد جوشی پہلے کوئلے کے وزیر ہیں، جو جھانجھارا پروجیکٹ کی زیر زمین کان کے اندر گئے، جو ہندوستان کی سب سے زیادہ کوئلہ پیدا کرنے والی زیر زمین کان ہے۔ وزیر نے کوئلے کی کان کا معائنہ کیا اور کوئلہ کارکنوں اور عہدیداروں کی حوصلہ افزائی کی۔

جناب  جوشی نے جھانجھارا توسیعی پروجیکٹ (5.0 ایم ٹی وائی )،  زیر زمین کوئلے کی کان کو بھی قوم کے نام وقف کیا۔ اس کے بعد وزیر کوئلہ نے جھانجھارا پروجیکٹ کے صحن میں پودا بھی لگایا۔

جناب  پرمود اگروال، چیئرمین کول انڈیا لمیٹڈ، جناب  اے پی پانڈا، سی ایم ڈی، ای سی ایل، جناب جے پی گپتا، ڈائریکٹر (ٹیکنیکل)، محمد انظر عالم، ڈائریکٹر (فنانس)، محترمہ آہوتی سوائن ڈائریکٹر (افرادی قوت)، جناب مکیش کمار مشرا، چیف ویجیلنس آفیسر، جنرل منیجرز، محکمہ کے سربراہ، ای سی ایل ہیڈ کوارٹر کے افسران، ای سی ایل کے مختلف شعبوں کے جنرل منیجر، افسران، یونین کے اہلکار موجود تھے۔

۰۰۰۰۰۰۰۰

(ش ح- اک- ق ر)

U-12942



(Release ID: 1878779) Visitor Counter : 107


Read this release in: English , Hindi